DailyNews

inaugurated Pine Tree Plantation Campaign at Liaqut Bagh

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پنجاب حکومت کےکلین اینڈ گر ین پنجاب منصوبہ کے تحت آج لیا قت باغ را ولپنڈی شجر کاری مہم کا افتتاح

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پنجاب حکومت کےکلین اینڈ گر ین پنجاب منصوبہ کے تحت آج لیا قت باغ را ولپنڈی شجر کاری مہم کا افتتاح کیا جارہا ہے۔جس میں ضلع بھر میں پچاس ہزار پودے لگائے جائیں گے۔تقریب میں را ولپنڈی بھرکے سکول و کالجزکے طلباء ،منتخب ارکان اسمبلی ،سول سائٹی اور دیگر شعبوں کے افراد شرکت کریں گے۔جس کے اختتام پر واک ہوگی۔ادھرراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت شہر اور اسکی تحصیلوں میں بھرپور صفائی اور آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیردل کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اور بتایا گیا کہ راولپنڈی شہر کو مختلف سیکٹرز میں تقسیم کرکے بھرپور صفائی آپریشن کیا جائیگا،اسکے علاوہ راولپنڈی کی تحصیلوں میں یہی مہم زور و شور سے چلائی جائیگی ،انہوں نے کہا کہ صفائی کیساتھ ساتھ شہریوں میں صفائی کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کیلئے ایک بھرپور صفائی آگاہی مہم بھی اسکے ساتھ ساتھ چلے گی،جسمیں ہماری ٹیمیں گھر گھر جاکر شہریوں کو صفائی سے متعلق ہدایات پر مشتمل پمفلٹس اور ویسٹ بیگز تقسیم کرینگے،شہر کے مختلف مقامات پر کیمپ لگا کر شہریوں کو صفائی سے متعلق آگاہی فراہم کی جائیگی،شہر کے مختلف مقامات پر
واک کا اہتمام کیا جائیگا، اور سیمینارز ہو نگے،جسمیں ماہرین ماحولیات اور صفائی سے متعلق اہم لیکچرز دینگے،تعلیمی اداروں ،مساجد ،مدارس میں بھی صفائی کی آگاہی فراہم کی جائیگی۔

Rawalpindi: A function is being held for the inauguration Pine Tree Plantation Campaign at Liaqut Bagh.The campaign is aimed to contribute meaningfully in national efforts of “Green Pakistan” drive in line with vision of the government.

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button