DailyNewsKahuta

Utility store staff Kahuta to join in protest

یوٹیلیٹی سٹورکہوٹہ کے منیجر عاطف بشیرنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بائیس اکتوبر کہوٹہ سے ایک بڑا قافلہ دھرنے میں شرکت کرے گا

یوٹیلیٹی سٹورکہوٹہ کے منیجر عاطف بشیرنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بائیس اکتوبر کہوٹہ سے ایک بڑا قافلہ دھرنے میں شرکت کرے گا۔یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن آف پاکستان کے ملازمین کا 22 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد دھرنے دینے کا اعلان کیا۔ ملک بھر میں شٹر ڈاؤن کی کال پر کہوٹہ سے بھی ایک بڑا قافلہ ڈی چوک اسلام آباد روانہ ہوگا اور ورکرز یونین کے ساتھ یکجتی کا اظہار کرے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اشیاء کی پروکیورمنٹ رکنے کی پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور چیئرمین سید عارف حسین شاہ کے ساتھ ہیں۔

راجہ جاوید احمد آف سکوٹ کے کزن کی وفات پرراجہ صغیر احمد آف مٹوراور دیگر کا اظہار تعزیت

MPA Raja Sghaeer Ahmed condolences to Raja Javed

راجہ جاوید احمد آف سکوٹ کے کزن کی وفات پرMPAراجہ صغیر احمد آف مٹوراور دیگر کا اظہار تعزیت ۔معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید احمد آف سکوٹ سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی دوبیرن کا کزن راجہ الطاف حسین گذشتہ روز قبل وفات پا گے تھے۔ان کی وفات پرممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹور،جنرل کونسلر راجہ خضر اقبال،راجہ ثقلین آف ممیام،سردار شاہد آف پلوٹ ،راجہ عمران آف ممیام،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی ۔

نوجوان سیاسی کارکن راجہ وقاص جاوید رشتہ ازواج میں منسلک

نوجوان سیاسی کارکن راجہ وقاص جاوید رشتہ ازواج میں منسلک ۔دعوت ولیمہ میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔یوسی مٹور کے رہائشی نوجوان سیاسی کارکن راجہ وقاص جاوید رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا اس کی شادی کی دعوت ولیمہ میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمدآف مٹور ،راجہ عمیر اختر جنجوعہ آف مٹور ،کیپٹن راجہ جمشید ، راجہ رضوان جانی ،راجہ ارشد ، سردار شاہد محمود ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر تمام مہمانوں نے دولہا راجہ وقاص جاوید کو مبارکباد پیش کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button