DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Teenage girl commits suicide by shooting herself

ئی آبادی کی رہائشی 13 سالہ آمنہ بی بی نے والدین کیساتھ گھریلو ناچاقی پر گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی) 13 سالہ لڑکی نے گھریلو ناچاقی پر دل برداشتہ ہو کر گولی مار کر خود کشی کر لی۔خود کشی کا یہ واقعہ کلر سیداں کے قریب چوکپنڈوری میں پیش آیا جہاں نئی آبادی کی رہائشی 13 سالہ آمنہ بی بی نے والدین کیساتھ گھریلو ناچاقی پر گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔متوفیہ کے والدین کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے اور وہ گزشتہ کئی برسوں سے یہاں ہی رہائش پذیر ہیں جبکہ اس کا والد مراد خان چوکپنڈوری میں فریج اور ٹی وی کا کاروبار کرتا ہے۔اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ اور پولیس چوکی چوکپنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر عرفاد موقع پر پہنچ گئے اور نعش قبضے میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پوسٹمارٹم کروانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

Kallar Syedan; Amina Bibi, 13 of Nae Abbaddi, Chauk Pindori has committed suicide by shooting herself, Her Father Murad Khan repairs fridge and tv at Chauk Pindori bazaar.

 

Show More

Related Articles

Back to top button