DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Father from Spain murders his own daughter and wife

کلر سیداں شہر میں دوہرے قتل کی لرذہ خیز واردات۔سپین پلٹ شخص نے گولیاں مار کر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل جبکہ دو بیٹیوں کو شدید زخمی کر دیا،

کلر سیداں شہر میں دوہرے قتل کی لرذہ خیز واردات۔سپین پلٹ شخص نے گولیاں مار کر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل جبکہ دو بیٹیوں کو شدید زخمی کر دیا،ایک بیٹی اور بیٹا محفوظ رہے۔اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور کارروائی شروع کر دی۔ملزم طارق کے بہنوئی محمد نعیم سکنہ مک نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میری ہمشیرہ رخسانہ کی 27 برس قبل طارق محمود سکنہ محلہ نوشاہی کلر سیداں سے شادی ہوئی تھی جس کے بطن سے چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ملزم اپنی مقتولہ بیوی کیساتھ رشتہ کے تنازع پر جھگڑا کرتا رہتا تھا۔وقوعہ کے روز،ملزم اور اس کا بھائی بھی موجود تھے کہ ملزم طارق نے اپنی بیوی کیساتھ جھگڑا شروع کر دیا اور اس دوران اس نے پسٹل نکال لیا اور پہلے اپنی بیوی پر یکے بعد دیگرے فائر کئے پھر اپنی بیٹیوں،17 سالہ نجمہ بی بی،20 سالہ ام کلثوم اور 22 سالہ در شہوار پر فائرنگ شروع کر دی جو زخمی ہو کر گر پڑیں۔زخمیوں کو اٹھا کر ہسپتال لے جا رہے تھے کہ بھانجی ام کلثوم اور ہمشیرہ رخسانہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گئیں۔ملزم موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔ڈی ایس پی ملک خلیل احمد نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور پولیس کو ملزم کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی۔

Kallar Syedan; Tariq Mahmood from Spain has shot dead his wife and daughter in village Mohalla Noshai, Kallar Syedan. Tariq Mahmood had a argument with his wife and shot dead his wife and daughter, he also shot two other daughters but they survived. Tariq Mahmood fled after committing murder as Kallar police investigate.

میاں شہباز شریف کی اس انداز میں گرفتاری پر انصاف اور قانون کی حکمرانی کا نعرہ لگانے والوں کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے

Shahid Khaqan Abbassi deplores arrest of Mian Shahbaz Sharif 

سابق وزیر اعظم و قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے میاں شہباز شریف کی اس انداز میں گرفتاری پر انصاف اور قانون کی حکمرانی کا نعرہ لگانے والوں کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے جس سے ضمنی انتخابات سے پہلے دھاندلی کا تاثر ابھر رہا ہے،حکومت ہوش کے ناخن لے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پریس کلب کلر سیداں کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ہفتہ کے روز گھڑی شاہو لاہور میں ان کے دفتر میں ملاقات کی تھی۔سابق وزیر اعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جولائی کے الیکشن عوام کا فیصلہ نہیں تھا۔جو کچھ ماضی میں ہوا وہ سب کے سامنے ہے، تاریخ ان چیزوں کو قبول نہیں کرتی۔قانون کی طاقت ہے،عدالتوں کی طاقت ہے اور ہم ان کا احترام بھی کرتے ہیں مگر تاریخ کے سبب کچھ اور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کی ذاتی خواہش کچھ اور تھی مگر مجھے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی خواہش پر ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، انشاء اللہ یہاں سے مسلم لیگ (ن) ہی کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی بہت کچھ برداشت کیا، آئندہ بھی برداشت کریں گے مگر تاریخ ایسی چیزوں کو برداشت نہیں کر پائے گی۔صرف مسلم لیگ (ن) کو ہی کیوں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،ہمیں ان سوالوں کے جوابات چاہئیں، اگر اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے ہیں تو پھر سب کو گرفتار کرنا ہو گا،تفتیش کرنی ہے تو سب کی کریں جو قانون ایک شخص پر لاگوہوتا ہے وہ سب پر ہونا چاہے۔میاں شہباز شریف غیر معروف شخصیت نہیں ملک کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر اور لیڈر آف دی اپوزیشن ہیں۔انہوں نے دس سال سب سے بڑے صوبہ پنجاب کی خدمت کی ہے،تفتیش سے ہمیں کوئی اعتراض نہیں مگر اس قسم کے ہتھکنڈوں سے باز رہیں۔ملک میں جو کرپشن ہو رہی ہے ہر پاکستانی جانتا ہے۔عمران خان بھی دیکھیں کہ ان کے دائیں بائیں کتنے کرپٹ لوگ موجود ہیں۔ہم نے کبھی بھی کرپشن کی حمایت نہیں کی ہمیشہ مخالفت ہی کی ہے۔10سال میں پنجاب اور پانچ سال وفاق میں ہماری حکومتیں رہیں،کسی بھی منصوبے میں کرپشن ہے نہ الزام۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف نہیں چاہتے کہ سرکاری املاک کو نقصان ہو،ہم پر تشدد مظاہروں کے حامی نہیں۔اس کیلئے پارلیمنٹ کا فلور موجود ہے۔انہوں نے پوٹھوہار ڈاٹ کام کے سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں جمہوریت آنے ہی نہیں دی جاتی اور اس کی راہ میں آہنی رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں جبکہ ملک کا مستقبل صاف شفاف انتخابات اور جمہوریت میں ہے ۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 20 سالہ دوشیزہ مبینہ طور پر اغواء کر لی گئی

Girl,20 abducted from village Namb 

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 20 سالہ دوشیزہ مبینہ طور پر اغواء کر لی گئی۔ پولیس چوکی سموٹ نے مغویہ کے ماموں کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔شاہ نواز سکنہ نمب نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ فصل کاٹنے کیلئے کھیتوں میں گئے ہوئے تھے جبکہ ان کی بھانجی مسماۃ(ب) گھر میں اکیلی تھی جسے ان کی غیر موجود گی میں شمس نامی نوجوان نے مبینہ طور پر اغواء کر لیا ہے۔یاد رہے کہ مغویہ میٹرک پاس جبکہ ملزم بھٹہ خشت میں مزدوری کرتا ہے۔

سب انسپکٹر سید محمدذوہیب عارف کو فوری طور پر پولیس چوکی سموٹ کا انچارج مقرر

Sub insp Syed M Zohaib Arif takes over at Samot check post 

کلر سیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ نے سموٹ کے علاقہ میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیوں پر قابو پانے کیلئے تھانہ میں تعینات سب انسپکٹر سید محمدذوہیب عارف کو فوری طور پر پولیس چوکی سموٹ کا انچارج مقرر کر دیا ہے جبکہ ان کے پیش رو اے ایس آئی آفتاب شاہ کو واپس تھانہ رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ 

نمبردار اسد عزیز اور ٹیکسلا کے اورنگزیب عباسی نے ہفتہ کے روز لاہور میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات

Nambardar Asad Aziz meets with Shahid Khaqan Abbassi in Lahore 

مسلم لیگ ن کنوہا کے رہنما نمبردار اسد عزیز اور ٹیکسلا کے اورنگزیب عباسی نے ہفتہ کے روز لاہور میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ حلقہ این اے24کا دورہ کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ شاہد خاقان عباسی لاہور سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ نیب کاروائیوں کا مقصد ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونا ہے مگر لاہور کے باسی اور نواز شریف کے جانثار شاہد خاقان عباسی،خواجہ سعد رفیق اور دیگر کو کامیاب بنا کر دم لیں گے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button