DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Gas connections installed on bribes basis not merit in UC Choa Khalsa

چوآخالصہ کی مضافاتی بستیوں میں مبینہ طور پر ہزاروں کی رشوت کی ادائیگی پر سوئی گیس کنکشن فراہم کیئے جا رہے ہیں

چوآخالصہ کی مضافاتی بستیوں میں مبینہ طور پر ہزاروں کی رشوت کی ادائیگی پر سوئی گیس کنکشن فراہم کیئے جا رہے ہیں مقامی لوگوں کے مطابق سوئی گیس اسلام آباد کا عملہ ڈھوک چوہدری گوہر علی ،ڈھوک آہیر ،میرگالہ خالصہ ،پیر حالی اور بڑی بن یوسی چوآخالصہ میں چارسے چھ ہزار فی کس وصول کر کے سوئی گیس کے میٹر نصب کر رہے ہیں عمائدین علاقہ بوجہ اس سارے عمل پر خاموش ہیں کہ کہیں شور مچ جانے پر کام ہی نہ رک جائے مگر سوئی گیس کا عملہ ہزاروں کی وصولی کے بغیر میٹر نصب نہیں کرتا ،پی ٹی آئی کے مقامی رہنما حاجی محمد غلام نے بھی اس شکایت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو رشوت کے فروغ میں مدد کرنے کی بجائے آگے بڑھ کر رکاوٹ بننا چاہیئے یہی پی ٹی آئی کا منشور ہے ۔

Kallar Syedan; Their are serious allegations laid against officials of Sui gas installing gas meters for newly planned gas supply. The Sui gas officials are charging 4 to 6 thousand bribe per gas meter in order to install gas meter in Dhok Ch Gohar Ali, Dhok Aheer, Mirgala Khalsa, Pehar Hali and Barri Bunn, union council Choa Khalsa.

Haji Mohammad Ghulam a PTI activist said instead of paying bribe we should all stand tighter and fight to stop such  corruption.

شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ان سے ہمہ وقت رجوع کرسکتے ہیں ۔ایس ایچ اوکلرسیداں ظہیر احمد بٹ

Kallar residents can contact us on any complaint, SHO Kallar Syedan

ایس ایچ اوکلرسیداں ظہیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ قانون کی حکمرانی اورسفارشی کلچر اور رشوت کا خاتمہ ان کا نصب العین ہے اور سی پی او نے مجھے انہی مقاصد کے لیئے کلرسیداں تعینات کیا ہے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری اوردیہی عوام رات کو بے فکر ہو کر نیند کریں کلر پولیس جاگتی رہے گی ہم نے پورے علاقے کو مختلف سیکٹروں میں تقسیم کر کے گشت کو نہایت موثر بنا دیا ہے نجی گاڑیوں پر بھی گشت کو یقینی بنایا ہے خود بھی گشت کرتا ہوں عملے یا لوگوں سے کچھ لیتا ہوں نہ کسی کو لینے دوں گا ساتھیوں کوبتا دیا ہے کہ اگر وہ اپنی تنخواہ میں گزارہ کرنا سیکھ لیں تو یہ بات دنیا میں ان کی نیک نامی اورآخرت میں نجات کا سبب بنے گی مانگنے والے ہاتھ سدا مانگتے ہیں جو لوگ قناعت پسندہوتے ہیں اور اللہ کے دیئے حلال رزق پر صبر و شکر کرتے ہیں اللہ کی ذات ان کی کامیابیوں کے لیئے کئی دروازے کھول دیتی ہے ،کلرسیداں میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے کوئی بھی سفارش قابل قبول نہیں اور نہ ہی تبادلے سے خائف ہوں گرفتار ہونے والے لوگو ں پر وہی ڈالا جائے گا جو ان سے برآمد ہو گا رتی بھر بھی پولیس اپنی جانب سے منشیات ڈال کر اپنی عاقبت گندی نہیں کرے گی شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ان سے ہمہ وقت رجوع کرسکتے ہیں ۔

کلرسیداں کے گاؤں ٹکال کے شوکت حسین ولدنورحسین نے پولیس چوکی قاضیاں میں درخواست

Shaukat Hussain of Takal reports child beating to police 

کلرسیداں کے گاؤں ٹکال کے شوکت حسین ولدنورحسین نے پولیس چوکی قاضیاں میں درخواست دی کہ اسکی نو سال قبل نورین اختر سے شادی ہوئی تھی جس کے بطن سے ایک بیٹے اور دو بیٹیوں نے جنم لیا گھریلو ناچاقی کی بناء پر ہماری آپس میں علیحدگی ہو گئی بعد ازاں میرا بیٹا کسی مقدمے میں جیل چلا گیا تو میری سابقہ بیوی کا بھائی تصور ،پنوں خان اور کرن میرے پوتے اور پوتیوں پر تشدد کر رہے ہیں جس سے وہ زخمی بھی ہو چکے ہیں پولیس انہیں تحفظ فراہم کرے ۔

 عطائی ڈاکٹر کیخلاف کارروائی،کلینک سر بمہر کر کے رپورٹ پنجاب ہیلتھ کےئر کمیشن ارسال

Health dept issues a report against fake Doctors operating in Kallar Syedan 

محکمہ صحت کلر سیداں کی عطائی ڈاکٹر کیخلاف کارروائی،کلینک سر بمہر کر کے رپورٹ پنجاب ہیلتھ کےئر کمیشن ارسال کر دی۔محکمہ صحت کلر سیداں کو اطلاع ملی تھی کہ چنام میں قائم کشمیر کلینک میں عطائی ڈاکٹر مریضوں کے علاج معالجہ میں مصروف ہے جس پر ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ فوری طور پر کلینک پر پہنچ گئے تا ہم شیخ کامران نامی عطائی ڈاکٹر کو اطلاع ہو جانے پر وہ کلینک سے فرار ہو گیا۔چھاپے کے وقت عطائی ڈاکٹر کا شاگرد اویس مصطفی کلینک پر موجود تھا جسے باہر نکال کر کلینک کو سیل کر دیا گیا۔ڈرگ انسپکٹر ماریہ ظفر بھی ڈی ڈی ایچ او کے ہمراہ تھیں۔

منشیات فروشوں کیخلاف دلیرانہ کارروائی پر تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ کو خراج تحسین

SHO Kallar Syedan praised for action against drug mafia

انجمن تاجران کلر سیداں کے مرکزی رہنما چوہدری زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود، چوہدری طارق تاج اور چوہدری نعیم بنارس نے منشیات فروشوں کیخلاف دلیرانہ کارروائی پر تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل کسی ایچ ایس او نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی نہیں کی تھی جس کی وجہ سے منشیات فروشی کا دھندہ کھلے عام جاری تھا۔بااثر جرائم پیشہ افراد پر ہاتھ ڈال کر ایس ایچ او نے کلر سیداں میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ ایس ایچ او آئندہ بھی بلا خوف و خطر منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے تا کہ کلر سیداں سے منشیات فروشوں کا قلع قمع ہو سکے۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں خسرہ مہم کے سلسلہ میں بروز بدھ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

Measles campaign awareness day to be held at THQ hospital on Wednesday 

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں خسرہ مہم کے سلسلہ میں آج بروز بدھ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں 30/35 کے قریب یوسی ایم اوز،لیڈی ہیلتھ ورکرز،ہیلتھ سپروائزر اور دیگر عملہ شرکت کرے گا۔ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے بتایا کہ ٹریننگ صبح 10 بجے شروع ہو گی جس کے اختتام پر خسرہ مہم سے آگاہی کے حوالے سے واک بھی کی جائے گی۔ 

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button