AJKDailyNewsHeadline

Chinese language classes to start at boys and girls collages in Chakswari

چکسواری کے بوائز اور گرلز کالجز میں چائنیز لینگویج کلاسز کا آغاز 10اکتوبر سے ہوگا

چکسواری کے بوائز اور گرلز کالجز میں چائنیز لینگویج کلاسز کا آغاز 10اکتوبر سے ہوگا، مستقبل میں چینی زبان کی اہمیت کے پیش نظر عوام کا زبان سیکھنے میں دلچسپی کا اظہار، کلاسز ہفتہ وارہونگی۔ تفصیلات کے مطابق انسپائر کالج آف ٹیکنالوجی کے تعاون سے چکسواری کے بوائز اور گرلز ڈگری کالجز میں بھی چینی زبان کے کورسز کا اجراء کردیا گیا ہے اس حوالے سے داخلوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ کلاسز کاآغاز 10اکتوبر سے ہوگا۔ انسپائر کالج آف ٹیکنالوجی تراڑ کھل کے پرنسپل سردار واصف خان نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہاہے کہ چین کا شمار دنیا کے اہم ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ چینی زبان کاشمار دنیا کی بڑی زبانوں میں ہوتا ہے۔ پاکستان میں CPECکے منصوبہ کے بعد چینی زبان کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ آزادکشمیر سی پیک کا حصہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے باشندوں کو بھی چینی زبان سیکھنی چاہیے تاکہ ان کے اعلیٰ نوکریوں کا حصول ممکن ہو۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت گلوبل ویلج کی حیثیت رکھتی ہے اس لیے ہر زبان کی اپنی اہمیت و افادیت ہے۔ چین ہمارا ہمسایہ ملک ہے ۔ جس طرح چینی باشندے اردو زبان شوق وذوق سے سیکھتے ہیں اسی طرح پاکستانیوں میں بھی چینی زبان سیکھنے کی خواہش موجود ہے۔ سی پیک جیسے منصوبہ کے بعد چینی زبان کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ آزادکشمیر بھی سی پیک کا حصہ ہے اور میرپور میں صنعتی زون کے قیا م اور دیگر منصوبہ جات سے میرپور میں نوکریوں کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ انفرااسٹیکچر کی تیاری کے دوران چینی زبان جاننے والوں کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوجائے گا اس لیے ضلع میرپور کی عوام کو بروقت اس زبان سے آگاہی ضروری ہے۔ انسپائر کالج آف ٹیکنالوجی تراڑ کھل ضلع میرپور کے مختلف اداروں میں چینی زبان سیکھنے کے پروگرام کا انتظام کررہا ہے۔ اس حوالے سے چکسواری کے اندربوائز اور گرلز ڈگری کالجز میں چینی زبان سکھانے کا بندوبست کیا گیا ہے اور اس حوالے سے داخلوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اداروں میں بھی چینی زبان سکھانے کا بندوبست کیا گیا اور اس حوالے سے بھی داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

AJK; Chinese language classes are to start from 10th October in boys and girls colleges in Chakswari, in collaboration with Inspire college of technology.

وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی طرف سے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت

Firing by Indian forces at PM Raja Farooq Haider helicopter deplored 

پاکستان مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر کے مرکزی ایڈ یشنل سیکرٹری اطلاعات چوھدری عظیم بخش نے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی طرف سے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جنگی جنون میں اندھا ہو چکا ہے اور خطے کے امن کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے عالمی برادری اور اقوام متحدہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی افواج کی طرف سے فائرنگ کا نوٹس لے ان خیالات کا اظہار انھوں نے چک سواری میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر کو بزور طاقت گذشتہ ستر سالوں میں نہیں دبا سکا بھارتی افواج کی طرف سے مسلسل ظلم و ستم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی میں ذرہ برابر لغزش نہیں آئی بلکہ کشمیری پہلے سے زیادہ منظم و اور انکے اندر جذبہ آزادی مزید بیدار ہوا ہے بھارت اور نریندر مودی کو یاد رکھنا چاہیے کہ طاقت کے زور پر کسی قوم کو غلام نہیں رکھا جا سکتا کشمیری بھارت سے انشاٗ اللہ آزادی لے کر رہیں گے اور وہ دن جلد آنے والا ہے جس طرح روس ٹکڑے ٹکڑے ہوا ہے اسی طرح بھارت کا شیرازہ بھی جلد بکھیرنے والا ہے انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی زمین کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک کڑوڑ چالیس لاکھ کشمیریوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے بھارت نے جو وعدہ اقوام متحدہ میں کشمیریوں سے کیا تھا اس پر عملدر آمد کرئے اور کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے چوھدری عظیم بخش نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے اور پوری پاکستانی و کشمیری قوم مسلح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے بھارت نے اگر کوئی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی ۔

محمد نذیر انقلابی کارکنوں کا اعتما دکھو بیٹھے

Party workers lost faith in M Nazir Inqlabi

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسمبلی حلقہ دو چک سواری اسلام گڑھ محمد نذیر انقلابی کارکنوں کا اعتما دکھو بیٹھے گذشتہ دو سالوں کی غلط پالسیوں اور فیصلوں سے (ن) لیگ حلقہ دو میں انتشار کا شکار ہونے لگی خالق آباد سے لیکر پلاک تک ناراض رہنماوں اور کارکنوں کی فہرست بڑھنے لگی خالق آباد سے سابق چیئرمین ضلع زکواۃ کمیٹی راجہ ریاض، کرنل (ر) محمد معروف ، سیکرٹری جنرل حلقہ دو چوھدری عظیم رحمت، کیپٹن محمد سرفراز خان کے فرزند سہیل سرفراز خان، بھائی(ر) ایم ڈی کشمیر بینک راجہ ممتاز علی خان ، یوسف بندروی،صو فی یعقوب گجر چک سواری سے سابق امیدوار اسمبلی اور (ن) لیگ کے مرکزی رہنما، اور دیگر جن میں کیپٹن محمد سرفراز خان مرحوم کے پرانے اور جانثار ساتھی شامل ہیں اسوقت بظاہر ناراض ہیں اور یہ سبھی ایسے رہنما ہیں جن کا خالق آباد سے لیکر پلاک تک اچھا خاصا ووٹ بینک ہے اور احلقہ احباب بھی وسیع ہے ذرائع سے صحافیوں کو معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ دنوں ان میں سے کچھ رہنماوں کا آپس میں صلاح مشورہ بھی ہوا ہے کہ آئندہ ٹکٹ کے لیے نذیر انقلابی کی حمایت نہیں کی جائے گی اور کسی نئے چہرے کو سامنے لایا جائے گا جو کارکنوں اور رہنماوں کی مشاورت سے ہو گا اور اس سلسلے میں کام جلد شروع کر دیا جائے گا ان رہنماوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نذیر انقلابی پارٹی کارکنوں کا اعتماد کھو چکے ہیں اور اسوقت پلاک سے لیکر خالق آباد تک (ن) لیگ کے کارکن سخت پرشیان ہیں کیونکہ انکے کام نہیں ہو رہے اورسابق امیدوار اسمبلی نذیر انقلابی سے بار بار رجوع کرنے کے باوجود وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے لہذا بامر مجبوری کارکنوں کے تحفظ کے لیے ہمیں خود میدان میں آنا پڑا ہے تاکہ جن لوگوں نے (ن) لیگ پر اعتماد کیا ہے اور ووٹ دیے تھے انکا تحفظ کیا جا سکے اور مسلم لیگ (ن) کو دوبارہ منظم کیا جا سکے ۔

یونین کونسل فیض پور شریف (ڈھانگری بالا) میں دوسری سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر پی ٹی آئی کے قافلے میں شامل ہونگے

Other party officials to join soon in PTI in UC Faiz pur shareef 

 پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر برطانیہ کے راہنما چوہدری آفتاب حمید نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان پاکستانی قوم کے لیے امید کی کرن ہیں پاکستان کوئی درپیش بے شمار مسائل کا سامنا ہے سابقہ حکمرانوں نے قرضے لیکر ملک پاکستان کو تبائی کے دھانے تک پہنچا دیا اور ملک پاکستان کے وسائل کو مال مفت سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور پاکستانی قوم کو مقروض کر دیا جس کی وجہ آج ملک میں مہنگائی ہے خود تو اقتدار کے پیجاریوں نے اپنا اور اپنی اولاد کا بینک بیلنس بڑھایا جن کا احتساب بہت ہی ضروری تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جسطرح پاکستان کو لوٹنے والوں کا احتساب شروع ہوا ہے اسی طرح کا احتساب آزاد کشمیر کو لوٹنے والوں کا بھی ہو گا چوہدری آفتاب حمید نے کہا نہ صرف حلقہ چکسواری اسلام گڑھ بلکہ پورے آزاد کشمیر میں سونامی کی موجویں تیز رفتاری سے آچکی ہیں جو کہ کئی سیاسی جماعتوں کی ڈگمگاتی کشتیوں کو پلک جھپک میں اپنی لپیٹ میں لے لیں گئی انہوں نے کہا کہ حلقہ چکسواری کی یونین کونسل فیض پور شریف (ڈھانگری بالا)پی ٹی آئی میں بہت جلد ایک بڑی طاقت بن کرابھرے گی کہ مخالفین پر سکتہ طاری ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں یونین کونسل فیض پور شریف (ڈھانگری بالا) کو جاتی امرا اور لاڑکانہ کے قبضے سے چھڑا کر نوجوان طبقے کے حوالے کریں گے انہوں نے کہا کہ یونین کونسل فیض پور شریف (ڈھانگری بالا) پی ٹی آئی کے کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں جس مشکل وقت میں ان کارکنوں نے پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کیا ان کی محنت اور کاوش کو فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ بہت جلد یونین کونسل فیض پور شریف (ڈھانگری بالا) میں دوسری سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر پی ٹی آئی کے قافلے میں شامل ہونگے تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آ چکی ہے ۔

آزادکشمیرسکولزٹیچرزآرگنائزیشن سرکل چکسواری کاایک اہم اجلاس گذشتہ روزچکسواری کے مقامی ہوٹل میں منعقدہوا

AJK teachers organisation hold meeting in Chakswari

آزادکشمیرسکولزٹیچرزآرگنائزیشن سرکل چکسواری کاایک اہم اجلاس گذشتہ روزچکسواری کے مقامی ہوٹل میں منعقدہواجس کی صدارت محمدامین مرکزی نائب صدرٹیچرزآرگنائزیشن اورمہمانانِ گرامی حضرات میں ٹیچرزآرگنائزیشن کے راہ نمامنیرنازسابق مرکزی سیکرٹری جنرل،سعیدعالم چودھری صدرضلع میرپور،اورنگ زیب چودھری تحصیل صدرشامل تھے۔اجلاس کاباقاعدہ آغازتلاوتِ کلام سے ہواجس کی سعادت قاری محمدعارف نے حاصل کی اورنعتِ رسول مقبولﷺپیش کرنے کی سعادت مبشرحسین نے حاصل کی جب کہ نظامت کے فرائض احمدفرازسیکرٹری جنرل تحصیل میرپورنے بخوبی سرانجام دیے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹیچرزآرگنائزیشن راہ نماؤں نے کہاکہ تعلیمی بائیکاٹ سے قبل حکمت عملی کے تحت پرامن جائزمطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کیاجائے گا تاکہ طلباء کاتعلیمی حرج نہ ہو اوراگرپرامن احتجاج کے ذریعے بھی مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تواگلے مرحلے میں اعلیٰ قیادت کی مشاورت سے لائحہ عمل کے تحت انتہائی اقدام سے بھی گریزنہیں کیاجائے گا۔اساتذہ راہ نماؤں نے کہاکہ آزادکشمیربھرکے اساتذہ کے جائزمطالبات کی منظوری کے لیے گذشتہ8ماہ سے زائدعرصہ سے مذاکرات کی کوششیں کی گئیں مگراربابِ اختیارکے کانوں پرجوں تک نہیں رینگی جس کے جواب میں اساتذہ راہ نماؤں نے آزادکشمیربھرکے ضلعی ہیڈکوارٹرزمقام پرپرامن احتجاج کاشیڈول ترتیب دیاہے جس کامقصدآزادحکومت کے اربابِ اختیارکواس اہم اورسنجیدہ مسئلہ کی طرف نشان دہی اورتوجہ مبذول کروانامقصودہے۔سرکل چکسواری کے جملہ اساتذہ نے مرکزی راہ نماؤں کواپنی حمایت وتعاون کایقین دلاتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیربھرکے اساتذہ اپنے جائزمطالبات کی منظوری کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اوربتاریخ15اکتوبرکوڈویژن ہیڈکوارٹرمیرپورمیں اساتذہ بھرپوراندازمیں شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں گے۔اجلاس سے سعیدعالم چودھری،منیرناز،اورنگ زیب چودھری،احمدفراز،راجہ آفتاب گل کیانی،اخلاق احمددانش،راجہ محمدیوسف ودیگرنے خطاب کیا۔

چودھری لطیف اکبر نے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے مزار کی تعمیر کو نشانہ بنا کر مسلم کانفر نس کے کارکنوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے

Ch Latif Akbar has hurt feeling of Muslim conference workers over comments about shrine of Sardar M Abdul Qayoum

آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفر نس ضلع میر پور کے صدر چودھری شوکت علی نے کہاکہ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خا ن کی کشمیر یو ں کیلئے نا قابل فرامو ش خدمات ہیں چودھری لطیف اکبر نے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے مزار کی تعمیر کو نشانہ بنا کر مسلم کانفر نس کے کارکنوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے کوئی بھی سیاسی قائدجب دنیا سے چلا جاتا ہے تو اس کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جاتا ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ چودھری لطیف اکبر کو پتہ ہونے چا یئے کہ آ زاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومتوں نے کون سے تیر مارے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے کبھی بھی پیپلز پارٹی کے قائد ین کے بارے میں کچھ نہیں کہا حالانکہ ہم سب کچھ جانتے ہیں ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کا ہم احترام کرتے ہیں دوسروں کو بھی چا یئے کہ وہ مسلم کانفر نس کے قائد ین کے ادب واحترام کا خیال رکھیں ۔

آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی سالار اعلیٰ حاجی ذوالفقار علی خا ن کوارڈی نیٹر حلقہ نمبر دو چکسواری حاجی عبدالجبار ممبر مجلس عاملہ چودھری رخسار ایوب باوا محمد شریف سابق سیکرٹری جنرل واجد محمود سہگل سابق چیئر مین زکواۃ ٹھیکیدار حاجی محمد صابر نے کہاکہ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خا ن ریاست جموں و کشمیر کے ایک بڑ ے لیڈر تھے ان کے مزار پر چند لاکھ روپے خرچ آ ئے ہیں اس میں پیپلز پارٹی کے پیٹ میں کیوں مروڑ اٹھ رہے ہیں چودھری لطیف اکبر بتا ئیں کہ انہوں نے جو اپنے علاج پر زکواۃ کے چوداں لاکھ روپے خرچ کئے ہیں کیا وہ اس کے حقدار تھے یا نہیں دوسروں پر تنقید کرنا آسان ہے جب اپنے اپر کوئی تنقید کرے تو پھر برداشت بھی کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا مسلم کانفر نسی رہنما ؤ ں نے مزید کہاکہ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خا ن ریاست کے صدر اور وزیر اعظم رہے ہیں ان کی تحریک آ زادی کشمیر کیلئے ناقابل فرامو ش خدمات ہیں ساری زندگی انہوں نے ریاستی عوام کی خدمت کی ہے۔ 

چودھری معظم علی نہایت ہی قابل فرض شناس اور با صلاحیت پو لیس آفیسر ہیں

Police officer Ch Mozaam Ali praised 

چودھری معظم علی نہایت ہی قابل فرض شناس اور با صلاحیت پو لیس آفیسر ہیں انہو ں نے ہمیشہ غریب اور مظلوم لوگوں کی داد رسی کے لئے اپنی زمہ داری نبھا ئی ہے ان ہی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے پیش نظر محکمہ پو لیس آزاد کشمیر نے ان کو اے ایس آ ئی سے ترقی دے کر سب انسپکٹر کے عہدے پر فائز کیا ہے جس کے لئے ہم ان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار پیپلز پارٹی حلقہ نمبر دو چکسواری کے سیکرٹر ی جنرل نمبردار چودھری محمد شفیق چکسواری پر یس کلب کے سابق صدر مر زا محمد نذیر اے ڈی چودھری مر زا افتخار احمد نوید حسین مغل عابد حسین مر زا حافظ شہر یار بسلمل اور چودھری واصف علی بسمل اور راجہ خالد محمود نے اپنے بیان میں کیا انہو ں نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ چودھری معظم علی سب انسپکٹر کے طور پر غریب او ر مظلوم لوگوں کی داد رسی کیلئے اپنا بھر پو رکردار ادا کرتے رہیں گے ۔ 

راجہ شعیب مشتاق آف کوٹلی آزاد کشمیر کی اچانک وفات پر گہرے دکھ وغم اور ہمدردی کا اظہار

Condolences paid on death of Raja Shoaib Mushtaq of Kotli

پی ایف یو جے دستور گروپ لاہور کے صدر عبدالرحمان بھٹہ نے جموں و کشمیر یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر اور آ زاد کشمیر کے سینئر صحافی راجہ نثار احمد خا ن کے بھتیجے راجہ مشتاق کے جواں سال بیٹے راجہ شعیب مشتاق آف کوٹلی آزاد کشمیر کی اچانک وفات پر گہرے دکھ وغم اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے راجہ نثار احمد خان کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا ئے مغفرت کی انہوں نے دعا کی کہ مرحوم راجہ شعیب مشتاق کو اللہ تبارک تعا لیٰ اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور راجہ نثار احمد خا ن راجہ عبدالرحمان اور ان کے والدین سمیت خاندان کے تمام افراد کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرما ئے آمین۔

برطانیہ میں مسلم کانفرنس ایل ناقابل تسخیر قوت بن کر سامنے آئی ہے

Muslim conference is force in UK

آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برمنگھم سٹی کے چیف آرگنائزراجہ اسحاق صابر نے کہا کل بھی سیاسی اقتدار مسلم کانفرنس کا ورثہ لگا ہے اور آئندہ بھی وطن کی آزاد ی اور عوامی خدمت کیلئے کشمیر عوام مسلم کانفرنس کو ماضی کی طرح ایک بار پھر کشمیر کی عوام مسلم کانفرنس کو ماضی کی طرح کی طرح ایک بار پھر بھاری میڈیٹ سے کامیاب کرئے کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ برطانیہ سنےئر کونسلر چوہدری فاضل جو گزشتہ ہفتے سے پاکستان کے نجی دورہ اور یوم نیلہ بٹ میں مسلم کانفرنس برطانیہ کی نمائندگی کرنے کے بعد واپس برطانیہ پہنچے تھے چوہدری فاضل نے کہابرطانیہ کی مسلم کانفرنس شاخ کی نمائندگی کرتے ہو ئے مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان مرحوم کی قبر پر بھی حاضری دی اور رتحریک آزاد ی کشمیر کے مقام نیلابٹ میں جاکر برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر رٹوی جناب چیف آرگنائزبرطانیہ راجہ سحاق صابر اور دیگر ساتھیوں نے بھی حاضری لگائی بعد میں صدر جماعت سردار عتیق احمد خان نے برطانیہ میں مسلم کانفرنس کارکناں کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اس موقع پر برمنگھم سٹی راجہ اسحاق صابر نے کہا آزاد کشمیر میں کسی بھی وقت انتخابی پگل بجنے والا ہے جو لوگ مسلم کانفرنس چھوڑ کر گئے تھے ان لوگوں نے واپسی اب واپسی کی اُڑائیں بھرنا شروع کر دی ہیں اورانھیں اب نئے گونسلے بنانے کی تلاش ہے جوانھیں گونسلوں کی جگہ مل گئی تویہ لوگ پھراپنے گھر مسلم کانفرنس میں ہی آجائیں گئے برطانیہ میں مسلم کانفرنس ایل ناقابل تسخیر قوت بن کر سامنے آئی ہے اور جماعت کی کارکردگی کر مزید بہتر بنانیا گئے اس کے علاوہ چوہدری جاوید اقبال ،چوہدری اخلاق فاضل اور دیگر جماعتی لوگوں نے بھی خطاب کیا اور جماعت کو مضبوط کرنے پر زور دیا

اے ڈی ایچ او آفس ڈڈیال میں دوروز ہ خسرہ مہم ورکشاپ کا انعقاد ہو ا

Measles work shop held ADH office in Dadyal

اے ڈی ایچ او آفس ڈڈیال میں دوروز ہ خسرہ مہم ورکشاپ کا انعقاد ہو اجس میں ایم ایس ڈاکٹر سردار منظور حسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای پی آئی چوہدری ریاض اور یونسف پارٹی کی ایکس صدرہ راجہ میرپور نے شرکت کی تحصیل سپروائرزڈاکٹر یوسف ،راجہ ساجدمحمد زوالفقار محمد ادریس اور عبدالروف نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تحصیل بھر کے تمام سکیلڈپرسن کو تربیت دی ویکسن کے بار میں ایم ایس ڈاکٹر سردار منظور حسین نے بریفنگ دی ٹیموں کو اچھے طریقے سے کام کرنے کی ترغیب اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری ریاض نے وی وی ایم کے بار میں تفصیل سے بتایا 

محمد اسلم آف سملوٹھہ نے سملوٹھہ اور ڈڈیال کے لیے بہت سے فلاحی کام کیے اور فلا حی کامو ں میں ہمیشہ بڑ ھ چڑ ھ کے حصہ لیا

M Aslam Salotha praised for social work

محمد اسلم آف سملوٹھہ نے سملوٹھہ اور ڈڈیال کے لیے بہت سے فلاحی کام کیے اور فلا حی کامو ں میں ہمیشہ بڑ ھ چڑ ھ کے حصہ لیا ۔تفصیل کے مطابق محمد اسلم آف سملو ٹھہ سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے معلوم ہو ا کہ انہو ں نے ڈڈیال اور سملو ٹھہ کے لیے بیشمار فلا حی کام کیے اب وہ انگلینڈ میں رہا ئش پذیر ہیں لیکن اب بھی وہ غریب لو گو ں کی کھلے دل سے مدد کرتے ہیں ۔محمد اسلم آف سملو ٹھہ سے گفتگو کرتے ہو ئے معلوم ہو ا کہ انہو ں نے 1963ء میں بطور سملو ٹھہ ویلفیئر ایسوسی ایشن میں جنرل سیکر ٹری کی حیثیت سے کام کیا اور 1963ء سے 1965ء تک انہو ں نے سملو ٹھہ ویلفیئر ایسو سی ایشن میں کام کیا اور بہت سے فلا حی کام کیے جس میں انہو ں نے اس وقت سمو ٹھہ بو ائز سکول کے دو کمرے اور گرلزسکول کے دوکمرے بنوائے اور بہت سے فلاحی کام بھی کیے انہو ں نے یہ سفر کا فی ٹائم سے جاری و ساری رکھا ہوا ہے اب وہ انگلینڈ سے اپنے آبائی گا و ں سملو ٹھہ میں آئے ہو ئے ہیں اور انہو ں نے فلا حی کاموں کا سفر ابھی تک جاری و ساری رکھا ہوا ہے ۔

تعزیت

Condolences 

پاکستان تحریک آزاد کشمیر کے مرکزی راہنماملک محمد نذیر تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنماچوہدری محمد ساجد ایڈووکیٹ کے بھائی کی المناک وفات پر تعزیت کرنے کیلئے ڈماس جوناچڑھائی پہنچ گیا اور ان کے بھائی کی وفات پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیا مرحوم کے کیلئے دعاکی ان کے بھائی اور والد محترم سے بھی افسوس کیا اور سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کی 

 

 

 

 

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button