DailyNewsHeadline

Pakistan High commission accepts applications for Nadra surgeries

پاکستان ہائی کمیشن نے اکتوبر، نومبر، دسمبر میں نادرا سرجری کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کمیونٹی کو موثر انداز میں قونصلر کی خدمات کی فراہمی کیلئے لندن اور نواحی علاقوں میں باقاعدگی سے نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم کے دوروں کااہتمام کرتارہتاہے ،اب ہائی کمیشن رواں سال اکتوبر ،نومبر دسمبر میں نادرا سرجریز کی منصوبہ بندی کررہاہے پاکستان ہائی کمیشن نے اس سلسلے میں لندن اورنواحی علاقوں میں نادرا سرجری کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں، اس حوالے سے قونصلر افسر پاکستان ہائی کمیشن لندن کے نام بھیجی جانی چاہئے درخواستیں نادرا کو ای میل کے ذریعے یا قونصلر افسر ہائی کمیشن فار پاکستان 34,36لونڈرز سکوائر لندن ایس ڈبلیو IX9jn کے پتے پر بذریعہ ڈاک بھیج سکتے ہیں ،درخواست میں آرگنائزر یاآرگنائزیشن کانام ،رابطہ نمبر اور مقام کامکمل پتہ درج ہونا چاہئے، اس کے علاوہ یہ درج کیاجانا چاہئے کہ آخری مرتبہ اس علاقے میں سرجری کب ہوئی تھی ،درخواستیں 27 ستمبر2018 تک بھیجی جاسکتی ہیں۔

London; The Pakistan high commission has accepted applications for surgeries for coming months of October, November and December. The High commission will accept further application until 27th September for this year surgeries.

پاکستان بھارت کیلئے تر نوالہ نہیں بلکہ لوہے کے چنے ثابت ہو گا۔ راجہ اختر

We are proud of Pak Army, Raja Akhtar, Pind Bainso & Slough

پاکستان بھارت کیلئے تر نوالہ نہیں بلکہ لوہے کے چنے ثابت ہو گا۔ راجہ اختر۔ خطۂ پوٹھوار سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی راجہ اختر علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینا بند کرے۔ امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ بھارت مذاکرات سے انکار کرکے جنوبی ایشیاء کا ماحول خراب کرنا چاہتا ہے۔ اور اسے سے خطہ کے کروڑوں انسانوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ جنگ خود بھارت کے اپنے مفاد میں نہیں ہے۔ اسے بھی اپنی اندرونی سلامتی کے مسائل درپیش ہیں جبکہ غیر ملکی سرایہ کار اور سیاح بھی انڈیا سے بھاگ کھڑے ہونگے۔ راجہ اختر نے کہا کہ بھارتی حکومت، فوج اور نیتا ہوش کے ناخن لیں اور بڑھکیں نہ ماریں۔ وہ اپنی چرب زبانی سے پاکستان کو زیر نہیں کر سکتے۔ پاکستان بھارت کے لئے تر نوالہ نہیں بلکہ لوہے کے چنے ثابت ہو گا۔ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے جبکہ پاک فوج ایک پیشہ ور بہادر فوج ہے۔ جو جدید ہتھیاروں سے لیس ہے اور جارحیت کی صورت میں دشن کے دانت کھٹے کر سکتی ہے۔مگر پاکستان امن چاہتا ہے جبکہ اپنے ہمسائیوں سے بہترین تعلقات کا خواہاں ہے۔ اور یہی مہذب قوموں کی خاصیت ہے۔ بھارتی اپنی توجہ اپنی غریب عوام کی بہتری پر دے۔ ہمیں پاک فوج پر فخر ہے اور ہم اپنے شاہیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

عبدالباسط ملک والد کی تدفین کے بعد مانچسٹر واپس پہنچ گئے، کمیونٹی افراد کی تعزیت

Abdul Basit Malik returns to Manchester after his father passed away in Pakistan

مانچسٹر کے ڈائریکٹر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ و سماجی شخصیت عبدالباسط ملک کے والد گرامی حاجی محمد بشیر ملک طویل علالت کے بعد گزشتہ دنوں پاکستان میںوفات پا گئے۔ملک عبدالباسط جو اپنے والد گرامی کی وفات پر پاکستان تشریف لے گئے تھے، تدفین کے بعد واپس مانچسٹر اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے اور دارالعلوم جامع مسجد لانگ سائٹ مانچسٹر میں ان کے مرحوم والد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیاجس میں اسلامیہ مسجد کے امام و خطیب اعظم مولانا عبدالغفور چشتی ،علامہ عظیم جی، جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کےسینئر وائس چیئرمین حاجی امجدحسین مغل ،ساتھ ساتھ گروپ کے چئیرمین اظہر شاہ،معروف امیگریشن لائر رانا ضیاء، خالد چوہدری،ڈاکٹر بابر، رانا رؤف،محمد زاہد، آغا سمیر،محمد طاہر، آغا اسرار،محمد جاوید اقبال، محمد احمدسمیت شہر بھر سے سیاسی وسماجی شخصیات کے علاؤہ، وکلاء،صحافی برادری، دوستوں، عزیزو اقارب سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور قرآن خوانی میں حصہ لیا ۔ مولانا عبدالغفور چشتی نے حاجی محمد بشیر ملک مرحوم کے لیے مغفرت و بخشش و بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button