DailyNewsGujarKhanHeadline

Raja M Ali passed away in USA, Buried in native village Jatli

راجہ علی احمد جو کہ امریکہ میں مقیم تھے ان کی نمازہ جنازہ آبائی گاؤں جاتلی میں ادا کی گی

جاتلی کی سماجی شخصیت راجہ علی احمد کو سپر د خاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق جاتلی کی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ سکندر کے ماموں راجہ قیصر کے والد راجہ علی احمد جو کہ امریکہ میں مقیم تھے ان کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن یہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے گزشتہ روز ان کی نمازہ جنازہ آبائی گاؤں جاتلی میں ادا کی گی جس میں چیرمین چوہدری ابرار رشید ,وائس چیرمین راجہ زیشان اکبر ، ہسیکو آئل کمپنی کے جی ایم راجہ افتخار ، تحریک انصاف کے رہنما ماسٹر سرفراز اصالت ،راجہ عبدالعزیز ،راجہ شعیب ،راجہ مخدوم حیات م،راجہ زکاء مظہر ،راجہ وقار ،راجہ افضل ،راجہ ادریس ،راجہ شیر افضل ،راجہ کوثر ،سرمد امیر راجہ ،راجہ خرم عزیز ،راجہ طارق ، راجہ محمد علی کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی 

USA/ Gujar Khan; Well known social personality Raja Mohammad Ali who was settled in USA, has sadly passed away, namaz e janaza was held in Jatli with large number of public along with social and political personalities.

جاتلی جامع مسجد محمدی میں بسلسلہ محرم الحرم شہدا کربلا کانفرنس کا انعقاد

جاتلی جامع مسجد محمدی میں بسلسلہ محرم الحرم شہدا کربلا کانفرنس کا انعقاد اختتام پر لنگر کی تقسیم تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جاتلی اڈہ پر واقع جامع مسجد محمدی میں شہدا کربلا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں محمد عبد اﷲ مظہر وارثی ،قاری عابد چشتی ،پیر انوار الحق شاہ ،قاری ذبیر صاحب اور دیگر علما نے شرکت کی کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد قاری عابد چستی نے نعتیا کلام پیس کیا اس کے بعد محمد عبداﷲمظہر وارثی صاحب نے خطاب کیا کانفرنس کے اختتام کے بعد نماز ظہر کی ادائیگی کی گی بعد ازاں کانفرنس میں آئے ہوئے لوگوں میں لنگر تقسیم کیا 

یجر راجہ اسلم شہید ویلفیر ٹرسٹ بہیر رتیال کی جانب سے ایک روزہ آئی کیمپ کا انعقاد

میجر راجہ اسلم شہید ویلفیر ٹرسٹ بہیر رتیال کی جانب سے ایک روزہ آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں الشفاء کے ماہر سرجن ڈاکٹر اقصی ،ڈاکٹر ذیشان اور ڈاکٹر اخلاق اور ان کی ٹیم نے 300سے زاہد مریضوں کا چیک اپ کیا اور 196مریضوں کو عینکیں دے گئیں 

  محکمہ ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے سکولوں کی طرح تحصیل گوجرخان کے بھی تمام سکولوں سے اُساتذہ کی رایلوکیشن کے لیے فہرستیں طلب کر لی

 محکمہ ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے سکولوں کی طرح تحصیل گوجرخان کے بھی تمام سکولوں سے اُساتذہ کی رایلوکیشن کے لیے فہرستیں طلب کر لی خواتین اُساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گی اپنے گھروں سے قریب ترین سکولوں میں پڑھانے والی اُساتذہ کو دور دراز سکولوں میں ٹرانسفر کے خطرات لاحق وزیر اعلی پنجاب سے نظر ثانی کی اپیل تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکشن نے ہمیشہ کی طرح ایک مرتبہ پھر قریب ترین سکولوں میں لگے اُساتذہ کو ری ایلوکیشن کر کے دور دراز کے سکولوں میں بھیجنے کے لیے لنگوٹ کس لیے تمام سکولوں کے سربراہان سے اُساتذہ کی ری ایلوکیشن کی فہرستیں طلب کر لیں جس سے اُساتذہ میں بے چینی کی لہر دوڑ گی خواتین اُساتذہ کا کہنا ہے کہ ہم پہلے ہی دور دراز کے سکولوں میں جوائنگ کرنے کے بعد محکمہ کی طرف سے خواتین ٹیچرز کو اپنے گھروں کے نزدیک ترین سکولوں میں ٹرانسفر کے لیے دی جانے والی رعایت سے ہماری نزدیک سکولوں میں ٹرانسفر ہوئی اب اگر ہمیں دوبارہ دور دراز کے سکولوں میں بھیجا گیا تو ہمارے ساتھ ناانصافی ہو گی خواتین اُساتذہ نے وزیر اعلی پنجاب سے اس ری ایلوکیشن پالیسی پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

 

Show More

Related Articles

Back to top button