DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan police stretched with fake abduction cases

پولیس کام چھوڑ کر جعلی اغوا ہونے والے لوگوں کی تلاش میں مارے مارے پھرتی ہے

کلر سیداں جہاں ہفتے میں چار سے زائد دوشیزائیں مبینہ طور پر اغوا کر لی جاتی ہیں جہاں بیشتر خواتین معمولی معمولی بات پر زہریلی گولیاں کھا کر بستی خاموشاں سدھا رجاتی ہیں وہی اب سکول کے طلبہ نے بھی مدرسے سے فرار کا عمل شروع کر دیا ہے اور پولیس اب باقی کام چھوڑ کر اس طرح کے جعلی اغوا ہونے والے لوگوں کی تلاش میں مارے مارے پھرتی ہے ۔اسی طرح کا واقعہ گزشتہ دنوں کلر سیداں میں پیش آیا ۔ارشد محمود پیکاں اور فضل الرحمان سکنہ سروہا چوہدریاں نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو گمشدگی کی درخواست جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ 17 سالہ عبدالرحمان او ر 15 سالہ اسد الرحمان جو بالترتیب مریم ماڈل سکول اور اقراء ماڈل سکول کلر سیداں میں کلاس دہم کے طالب علم ہیں اور رشتہ میں کزن لگتے ہیں گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سکول گئے اور پھر گھر واپس نہ آئے۔انہیں شبہ تھا کہ ان کے بیٹوں کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ نے طالب علموں کی بازیابی کیلئے ٹیم تشکیل دی جنہوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں بازیاب کروا لیا۔طلبہ نے اس موقع پر پولیس کو بتایا کہ انہیں کسی نے اغواء نہیں کیا تھا اور وہ سکول جانے کی بجائے کھڑی شریف روانہ ہو گئے اور راستے میں پٹرول ختم ہو جانے پر پولیس جو پہلے ہی ان کے تعاقب میں تھی اپنی گاڑی میں بیٹھا کر واپس تھانے لے آئی۔

Kallar Syedan; The Police in Kallar Syedan is stretched after number of fake abduction cases, Last week four abduction cases of women were reported, in another case one more case was registered by Arshad Mahmood of Paikan, and Fazal Rehman of Saroha Chaudhrian in which they claimed their son’s were abducted, only later both were arrested and claimed they had gone to Kharri shareef. Police said lot of time is being wasted on fake abduction cases.

کلر سیداں پولیس نے غیر قانونی طور پر کھمبوں کی تنصیب کرنے پر ٹھیکیدار گل سید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں پولیس نے غیر قانونی طور پر کھمبوں کی تنصیب کرنے پر ٹھیکیدار گل سید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹھکیدار کے عملے نے گاؤں دھمالی میں کھمبے کی تنصیب شروع کر رکھی تھی اور اس کے لیے واپڈا کو اطلاع دی گئی نہ ہی بجلی بند کرائی گئی ۔ٹھیکیدار کے چاروں اہلکار کھمبا نصب کر رہے تھے کہ اسی اثنا کھمبے کے لیے ریت بجری لانے والا ٹریکٹر ڈرائیور محمد انیس بھی ادھر آ گیا اور اس نے بھی ان کی مدد شروع کر دی ۔اس دوران کھمبا بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا جس سے چاروں اہلکار زخمی ہو گئے مگر ٹریکٹر ڈرائیور محمد انیس موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کر دی گئی جس میں چیئر مین راجہ صفدر کیانی، چیئر مین پرویز اختر قادری، وائس چیئر مین راجہ طلال خلیل، حق نواز آرائیں، جبران صفدر کیانی، سردار محمد آصف، مرزا عبدالرحمان، چوہدری محمد شیراز اور دیگر نے شرکت کی ۔

بجلی کے بلوں میں بھاری اضافے اور ٹیکسوں کی بھر مار نے صارفین کی کمرتوڑ دی

بجلی کے بلوں میں بھاری اضافے اور ٹیکسوں کی بھر مار نے صارفین کی کمرتوڑ دی،کم سے کم تین سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین ایک ہزار روپے سے زائد ٹیکسیز ادا کرتے ہیں ۔تین سو یونٹ بجلی کی قیمت تین ہزار تین سو روپے ہے جبکہ آئیسکو اس پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ایک سو گیارہ روپے ایف سی سر چارج ایک سو پینتیس روپے ٹی آر سر چارج چھ روپے اور حکومت پاکستان اس پر پینتیس روپے ٹی ویژن فیس جنرل سیلز ٹیکس تقریباً چھ سو روپے نیلم جیلم سر چارج تیس روپے سیلز ٹیکس فیول ایڈجسٹمنٹ بیس روپے ٹوٹل لیول ایڈجسٹمنٹ ایک سو تیس روپے وصول کر کے بل کی اصل رقم تین ہزاردو سو سے بڑھا کر بیالیس سو روپے کر دیتی ہے ۔اس طرح حکومت اور آئیسکو بجلی فراہم کرنے کے نام پر صارفین سے ماہانہ فی کس ہزاروں روپے مختلف ٹیکسز کے نام پر وصول کر لیتے ہیں ۔اس کے باوجود ان کا دعویٰ ہوتاہے کہ حکومت عوامی ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے 

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے تجاوزات کے خاتمے کا حکم بلدیہ کلرسیداں نے ہوا میں اڑا دیا

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے تجاوزات کے خاتمے کا حکم بلدیہ کلرسیداں نے ہوا میں اڑا دیا ۔احکامات موصول کرنے کے بعد اس پر سرے سے عمل درآمد کیا ہی نہیں گیا ،کلر سیداں میں بلدیہ خود تجاوزات میں اضافے کے لیے کوشاں رہتی ہے اس کے اہلکار دیگر علاقوں سے لوگوں کو کلر سیداں مدعو کرتے ہیں پھر دونوں اطراف سے ملی بھگت کر کے شہر میں کہیں ریڑھیاں لگوائی جاتی ہیں تو کہیں رکشہ والوں کو کھڑا ہونے کی اجازت دے دی جاتی ہے دوکانداروں کو بھی تجاوزات کی پوری آزادی ہے گویا کلر سیداں بلدیہ میں قانون کی حکمرانی خواب کے سوا کچھ نہیں ۔مقامی شہریوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے بلدیہ کلر سیداں کے معاملات کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

چئیر مین یوسی نارہ ماسٹر محمد یونس نے ان تمام احباب کا خصوصی شکریہ

چئیر مین یوسی نارہ ماسٹر محمد یونس نے ان تمام احباب کا خصوصی شکریہ اد اکیا ہے جنہوں نے انہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر گھر آ کر مبارکباد دی ۔

راجہ عظیم اخترکی رسم چہلم ڈ ھو ک عد ا لت میں ا د ا کی گئی

مسلم لیگ(ن) کے نوجوان رہنما راجہ اخترپپوکے بھائی راجہ عظیم اخترکی رسم چہلم ڈ ھو ک عد ا لت میں ا د ا کی گئی جس میں بلد یہ ارکان ر ا جہ ظفر محمو د ،ر ا جہ طا ر ق محمو د ،شیخ حسن ر یا ض ، چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین عبا س ، ڈ ا کٹر شہبا ز با جو ہ ،شیخ ا ر شد ،مسعو د بھٹی ،مر ز ا تنو یر ا حمد ،ر ا جہ ا مین،حا فظ و سیم ،سمیت د یگر ا فر ا د نے شر کت کی ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button