DailyNewsHeadlineKahuta

Staff at THQ Kahuta to loose their jobs

ٹی ایچ کیو کہوٹہ میںملازمین کو فارغ کیے جانے کا امکان۔۔۔۔

پنجاب بھر کے مختکف اضلاع میں بنائی گئی ہلیتھ کونسل کا بجٹ بند کر نے کی وجہ سے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین بے روز گار ہونے کا اندیشہ ۔ ٹی ایچ کیو کہوٹہ میں بھی تعنیات12ڈیلی ویجزملازمین کو فارغ کیے جانے کا امکان۔ تفصیل کے کے مطابق نئی حکومت آنے کے بعد پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں گئی ہلیتھ کونسل کا بجٹ بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے ہزاروں ڈیلی ویجزملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا جانے کا امکان ہے نئی حکومت نے بجٹ کی عدم دستیابی کے باعث مختلف اضلاع میں اہزاروں ملازمین بے روزگار ہو جاہیں گے۔مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومت نے بی ایچ یو، آر ایس سی اور تحصیل و ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کی سطح پر ہلیتھ کونسل تشکیل دی تھی کونسل کو سالانہ بجٹ فراہم کیا جاتا تھا مگر موجودہ حکومت نے پنجاب بھر کے مختکف اضلاع میں بنائی گئی ہلیتھ کونسل کا بجٹ بند کر نے کی وجہ سے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین بے روز گار ہونے کا اندیشہ ہے ٹی ایچ کیو کہوٹہ میں تعینات 12کے ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیے جانے کا امکان ہے نئی حکومت آتے ہی لوگوں کوبے روزگار کیے جانے کا سلسلہ تیزی سے شروع ہو گیا ہے ڈیلی ویجز ملازمین نے کہا کہ ہمیں نوکروں سے فارغ کیے جانے کے باعث ہم اور ہمار خاندان بری طرع سے متاثر ہونگے اور اس عمل سے موجودہ حکومت کی بد نامی بھی ہو گئی ہمیں بے روزگار کر نے کے بجائے ہمیں مستقل کیا جائے تاکہ ہم کو بہتر روزگار کی سہولتیں میسر آ سکیں ۔

Kahuta; The Daily wages staff working at Tehsil head quarter hospital in Kahuta along with rest of Punjab are set to loose their jobs due to budget being stopped by health council.

پاکستانی قوم کبھی بھی اپنے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتی

راجہ ارشد محمودآف چھنی کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چھ ستمبر کو ہماری مسلح پا ک افواج نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے پاکستانی قوم کبھی بھی اپنے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتی جنہوں نے ملک کی سا لمیت کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا انہوں نے کہا ہے کہ وہی قومیں اپنا وجود برقرار رکھتی ہیں اور ہمیشہ زندہ رہتی ہیں جو اپنا مضبوط دفاع رکھتی ہیں پاکستانی قوم نے6ستمبر1965کی شب غیر اعلاینہ جنگ کا مقابلہ کر کے ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی جارجیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا ہے ہے کہ 6ستمبر1965ء کو افواج پاکستان اور عوام پاکستان نے ملکر دُشمن کا دیوانہ وار مقابہ کیا سروں پر کفن باندہ کر دُشمن سے بھڑ گئے جسموں سے بارود باندھ کو ٹینکوں کے آگے لیٹ گئے عوام نے اپنا سب کچھ عوام نے اپنا سب کچھ دفاع وطن کیلئے قربان کردیا اور دُشمن کے عزائم کو خاک میں دیاان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود آف چھنی کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم سے اپیل کی ہےآج بھی اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنے کیلئے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ دُشمن اندورنی اور بیرونی سازشوں میں مصروف ہیں مگر ہم سب کو ایک قوم بن کر ااگے بڑھنا ہو گا تاکہ ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کسی کی ہمت نہ پڑے۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ظہیر انورکے زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے میں امن کمیٹی کہوٹہ کا اجلاس

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ظہیر انورکے زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے میں امن کمیٹی کہوٹہ کا اجلاس ۔ماہ محرم میں امن اور بھائی چارے کی فضا ء کو برقرار رکھنے کا عزم ۔جلوس ہمیشہ کی طرع اپنے مقررہ راستوں پر جائے گا ۔متولی امام بارگاہ کوئی ایسا مقرر نہیں بلاہیں گے جس کی تقاریر کی وجہ سے مسلہ بنے اور فقہ جعفریہ کے ساتھ ساتھ دوسرے مسالک کے علمائے کرام بھی ان دنوں میں کوئی ایسا بیان ناں کریں جس کی وجہ سے کوئی مسلہ ہو ۔تحصیل انتظامیہ ہمیشہ کی طرع اس سال بھی سیکورٹی سمیت دیگر تمام وسائل مہیا کرئے گئی ۔ ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ظہیر انور اور ایس ڈی پی اوکہوٹہ سر کل کر سیداں خلیل ملک نے امن کمیٹی کہوٹہ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر خطیب مر کزی جامع مسجد کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی،خطیب جامع مسجدمکی مولانا قاری عثمان احمد عثمانی،خطیب جامع مسجد عثمان غنی مولانا عبدالشکور حمادی،ایم ایس کہوٹہ محترمہ ڈاکٹر ثمینہ خان،فرمان حیدری اور دیگر محکموں کے افسران اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی انہوں نے کہا کوئی بھی شخص اسلحہ کی نمائش نہیں کر سکتا قانون کی جو بھی غلاف ورزی کرئے گا تو قانون حرکت میں آئے گا،چیکنگ نظام بہترین بناہیں گے ،پانی ، لائٹس ،جنریٹربھی انتظامیہ مہیا کر ے گئی ۔اس موقع پرمولانا قاری عثمان احمد عثمانی،مولانا ادریس ہاشمی اور مولانا عبدالشکور حمادی نے کہا کہ کہوٹہ شہر میں ہم سب بھائیوں کی طرع رہتے ہیں کبھی کسی قسم کاکوئی بھی مسلہ پیش نہیں ہوا اور انشاء اللہ آئندہ بھی پیش نہیں آئے گا ۔آخر میں تمام امت مسلمہ کے لیے دعا کی گئی ۔

پاکستان کی وفا کے عزم کے اعادہ اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کر نے کا دن ہے

یوم دفاع6ستمبر کے حوالے سے اسد محمود ستی ،راجہ گلزار احمد اور اشتیاق احمد ستی نے کہا ہے کہ6ستمبر پاکستان کی وفا کے عزم کے اعادہ اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کر نے کا دن ہے دفاع وطن کی جنگ میں پاک افواج اور پوری قوم دُشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو ئی پاک افواج اور قوم نے دُشمن کی جارحیت کا پوری قوت سے منہ توڑ جواب دیا انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک کے دفاع کی جنگ کے دوران قوم نے جس وحدت اور اتحاد کا عملی ثبوت دیا تھا آج پھر اسی اتحاد اور جذبے کی ضرورت ہے ملکی سلامتی اور بقاء کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کر نے کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں۔ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی،جنرل کونسلر یوسی ہوتھلہ راجہ گلزار احمد المعروف گلزاری اور نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت اشتیا ق احمد ستی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت دشمن کی سازشون اور ہتھکنڈوں سے پوری طرض آگاہ ہے اور ہم پاکستان کی سلامتی اور سا لمیت کا ہر قمیت پر تحفظ کریں گے اور ملکی وقار کو ہمیشہ بلند رکھیں گیس انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیاسی و عسکری قیادت نے جس مثالی یک جہتی کا مظاہرہ کیا وہ ملکی تاریخ کا روشن باب ہے قومی اتحاد ویگانگت کی مثال نے پاکستان کے تمام دشمنوں پر واضع کردیا ہے کہ ملکی سلامتی اور بقاء کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کر نے کیلئے یہ قوم متحد ہے انہوں نے کہا ہے کہ یوم دفاع کے موقع پر ہمیں باہمی اختلافات بھلا کر وطن عزیز کے استحکام کیلئے مل جل کر کام کر نے اور پاکستان صیح معنوں میں فلاحی ریاست اور مواشی قوت بنانے کیلئے بھر پور جد وجہد کر نے کا عزم کرنا ہے۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button