DailyNewsGujarKhan

Encroachment will be finished in Gujar Khan bazaar

شہر سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ اور صفائی کے نظام کو بہتر کریں گے

شہر سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ اور صفائی کے نظام کو بہتر کریں گے ہاؤسنگ سکیم نمبر1کے مسائل کا بھی خاتمہ کریں گے صفائی کے حوالہ سے عوام عملہ سے تعاون کریں چند دنوں میں بہتررزلٹ دیں گے شہر کی خوبصورتی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ان خیالات کااظہار چیئرمین بلدیہ الحاج محمد شاہد صراف نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہر میں تجاوزات کی بہت شکایات تھیں جس کیلئے روزانہ کی بنیا دپر تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے تجاوزات کنندگان کو جرمانے بھی کئے جارہے ہیں اور سامان بھی راستوں سے اٹھایا جا رہا ہے جبکہ صفائی کے حوالہ سے بھی ہدایات جاری کر دی ہیں کہ تمام گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کیا جائے اس حوالہ سے میں خود بھی مکمل نگرانی کررہا ہوں نالوں کی صفائی کا عمل بھی جاری ہے شہریوں کو چاہیے کہ وہ بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ اور شاپربیگز وغیرہ نالوں میں نہ پھینکیں بلکہ ہر گلی محلوں میں پڑے ڈسٹ بن میں ڈالیں یا خاکروبوں کے حوالہ کریں کسی قسم کی بھی شکایات کیلئے شہری ہم سے رابطہ کریں فوری ایکشن ہوگا بلدیہ اہلکاروں کو بتا دیا ہے کہ کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ناقابل برداشت ہوگی شہری آبادی کے جو بھی مسائل اور مشکلات ہیں ان کو ختم کر کے دکھائیں گے عوام کو مایوس نہیں کریں گے

Gujar Khan; Chairman local authority Al Haj M Shahid Saraf said illegal encroachment will be removed from streets of Gujar Khan and better cleaning system will also take place in future.

تحفظ ناموس رسالتؐ کے حوالے سے تمام اسلامی ممالک کو مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا چاہیے

مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر چوہدری محمد اقبال نے کہا ہے کہ ناموس رسالتؐ کیلئے ہماری جانیں بھی قربان ہیں مغربی ممالک کو اس حوالے سے سنجیدگی سے سوچنا پڑے گا تحفظ ناموس رسالتؐ پر وزیراعظم عمران خان اور وزارت خارجہ کا بروقت اقدام قابل تحسین ہے چوہدری محمد اقبال نے تحریک لبیک کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز سے ریلی اور دیگر معاملات طے کئے گئے اس سے قبل ایسا نہیں ہوا چوہدری اقبال نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالتؐ کے حوالے سے تمام اسلامی ممالک کو مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا چاہیے

گوجرخان بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے

گوجرخان بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے کئی روز سے گوجرخان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کر دیا گیا جس کے باعث عوام گرمی اور حبس کے موسم میں سخت اذیت ناک صورتحال میں مبتلا ہیں فوری طور پر بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے اس بات کا مطالبہ لیبر کونسلر خواجہ امیر زمان سماجی رہنما راجہ ساجد یوسف نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گوجرخان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام سخت پریشان کن صورتحال میں مبتلا ہیں بجلی کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے

تحریک انصاف عوامی مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے گی

تحریک انصاف کے سٹی صدر شہزادہ خان نے کہا ہے کہ عوام نے تحریک انصاف کو جو مینڈیٹ دیا ہے تحریک انصاف عوامی مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے گی تحریک انصاف کی محب وطن قیادت ملکی فلاح و بہبود کیلئے پالیسیاں تشکیل دینے میں مصروف ہیں عوام کو تین ماہ کے اندر ہی مثبت تبدیلی نظر آجائے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنی عوام کش پالیسیوں اور لوٹ مار کی بدولت ملک کو دیوالیہ بنا کر رکھ دیا تھا غیر ملکی قرضوں کے بوجھ کے باعث ملکی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب ہے جبکہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے بھی جھوٹے نکلے اب تحریک انصاف معیشت کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کیلئے ٹھوس پالیسیوں پر گامزن ہے جبکہ ملک سے مہنگائی بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بھی تحریک انصاف ہی کر کے دکھائے گی انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان پر جو اعتماد کیا ہے انشاء اللہ عمران خان عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے لوگوں کے مسائل کو بھرپور اندا زمیں حل کر کے عوام کو بھرپور ریلیف پہنچایا جائے گا

Show More

Related Articles

Back to top button