DailyNewsKahuta

Fears over rising crime in Kahuta bazaar region

کہوٹہ شہر میں جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں

کہوٹہ شہر میں جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں ۔ ٹمبر مافیا ، ڈاکوٗوں ، چوروں نے انت مچادی ۔ پاؤڈر ، چرس ، شراب کہوٹہ شہر میں عام ہوگئی ۔ پولیس تھانہ کہوٹہ ٹاؤٹ مافیا کا راج ، تھانہ کہوٹہ کی امن کمیٹی کے اجلاس میں پرانے ممبران امن کمیٹی اور علمائے کرام ، انجمن تاجران کو نظر انداز کر کے من پسند لوگوں کو اجلاس میں بلانے پر شہریوں کا شید ید احتجاج ۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ میں ڈھوک گلہ، آڑہ محلہ ، کلر روڈ ، کھڈیوٹ ، لہتراڑ روڈ ، آزاد پتن روڈ ، مواڑہ اور گردونواح سمیت شہر میں سر عام منشیات فروشی ، چوری ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں ۔ لکڑی چوروں نے چیل کے خوبصورت قد آور درختوں کو گوجر مولی کی طرح بے دردی سے کاٹنا معمول بنالیا ہے ۔ پو لیس اور محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے لکڑی روزانہ رات کو بلیک کی جاتی ہے ۔ جبکہ امن کمیٹی کہوٹہ کے کئی سالوں سے بنائے گئے پرانے ممبران کو نظر انداز کر کے پولیس تھانہ کہوٹہ نے من پسند افراد کو اجلاس میں بلا کر علمائے کرام ، انجمن تاجران ، صحافیوں اورمذہبی شخصیات کو بھی تھانہ کہوٹہ امن کمیٹی کے اجلاس میں مد عو نہ کیا گیا ہے ۔ جس پرممبران امن کمیٹی نے اجلاس میں بھی اعتراض کیا ۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں ۔

Kahuta; Their are public fears and concern over rising number of criminal activities taking place at Kahuta bazaar and surrounding area, The police authorities are asked to take notice after serval incidents taking place.

کہوٹہ شہر کے محلہ آڑہ میں کر بلا کا منظر۔ تین دن سے واٹر سپلائی بند ہونے سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے

کہوٹہ شہر کے محلہ آڑہ میں کر بلا کا منظر۔ تین دن سے واٹر سپلائی بند ہونے سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ۔ آدھا شہر پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے ۔ میو نسپل کمیٹی کہوٹہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ۔ ان خیالات کا اظہار آڑہ محلہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت منظور المعروف منظوری نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا ۔ محمد منظوری نے کہا کہ کہوٹہ میو نسپل کمیٹی کی انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرے ۔بااثر شخصیات کے گھروں میں پانی سپلائی دی جاتی ہے ۔ جبکہ 75فی صد آبادی پانی سے محروم ہے ۔ اس موقع پر منظوری نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ پانی نہ ہونے سے محلہ آڑہ کے عوام کاکوئی پر سان حال نہ ہے ۔ 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button