DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Water shortage at THQ Kallar Syedan

تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال میں پانی کے مسئلے کو حل کیا جا ئے

تحصیل ہیڈ کواٹر اہسپتال کلر سیداں میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ پانی کی کمی کی وجہ سے مریض، ڈاکٹر اور دیگر اسٹاف شدید اذیت کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اہسپتال جانے والے متعدد مریضوں نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ اہسپتال میں پانی کی کمی ہے اور کئی مواقع پر پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں ہوتا۔ جسکی وجہ مریض شدت پیاس سے تڑ پتے رہتے ہیں۔ انھوں نے نئی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال کلر سیداں میں پانی کے مسئلے کو حل کیا جا ئے اور پینے کے پانی کے لیے واٹر کولر نصب کیے جا ئیں۔

Kallar Syedan; The patients at Tehsil head quarter hospital in Kallar Syedan have complained of severe water supply shortage at the hospital, The health authorities are asked to take notice as patients can not get drinking water at the hospital.

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button