DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Family injured after electricity cables break in Mandra

مندرہ کے علاقہ میں ٹرانسمیشن لائن کی تار ٹوٹنے سے خاتون ،بیٹا اور بیٹی شدید جھلس گے

مندرہ کے علاقہ میں منگلا سے آنے والی ایک لاکھ بتیس ہزار کے وی کی ہیوی ٹرانسمیشن لائن کی تار ٹوٹنے سے خاتون ،بیٹا اور بیٹی شدید جھلس گے
،واقعہ تھانہ مندرہ کے بالمقابل موہرہ مہندو فیصل کالونی میں پیش آیا ،زخمیوں کو آر ایچ سی کے ڈاکٹر خلیل اللہ نے زندگی بچانے کی بہترین کاوشوں کے بعد راول پنڈی ریفر کر دیا خاتون اور بیٹے کی حالت تشویش ناک،عوامی حلقوں نے اس افسوس ناک واقعہ کا ذمہ دار محکمہ برقیات کے حکام کو قرار دیا جنہوں نے بڑے قصبہ پر سے گزرنے والی ہیوی کے وی کے متوقع خطرے سے مسلسل صرف نظر کیے رکھا تفصیلات کے مطابق منگلا سے آنے والی ایک لاکھ بتیس ہزار کے وی کی ہیوی ٹرانسمیشن لائن کی تار مندرہ کے نواح ی گاوں موہڑہ گجراں سے ٹوٹ گئی جس سے موہڑہ مہندو فیصل کالونی کے وقاص نامی شخص کے گھر کی چھت پر پڑے ڈش انٹینا سے ٹکرانے سے نہ صرف گھر میں موجود خاتون نادیہ وقاص ،چار سالہ بیٹا اذان وقاص اور دو سالہ بیٹی زینی شدید جھلس گے بلکہ بتایا جاتا ھے کہ گھر کی چھت اور فرش تک میں شگاف پڑ گے زخمیوں کو آر ایچ سی کے ڈاکٹر خلیل اللہ ملک نے زندگی بچانے کی بہترین کاوشوں کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا جب اس سلسلہ میں پوٹھوار ڈاٹ کوم نے سب ڈویژن مندرہ رابطہ کیا۔تو انہوں نے کہا کہ ایس ڈی او سب ڈویژن مندرہ عاشق نے واقعہ کی اطلاع پر فوری مزید نقصان سے بچنے کے لیے پورے علاقہ کی بجلی کو منقطع کرا دیا واپڈا ذرائع نے بتایا کہ تار ٹوٹنے سے پچھلے سپین ڈھیلے ہو جاتے ہیں اور ہیوی کے وی ہونے کی وجہ سے تار سے چھ فٹ تک کے فاصلہ پر کرنٹ اثر کر جاتا ھے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا اطلاع پر واپڈا کی ٹیمیں فوری طور پر مندرہ پہنچ گئیں انچارج ڈاکٹر خلیل اللہ ملک نے پوٹھوار ڈاٹ کوم کو بتایا کہ خاتون نادیہ اور اس کے چار سالہ بیٹے کی حالت تشویش ناک ھے عوامی حلقوں نے اس افسوس ناک واقعہ کا ذمہ دار محکمہ برقیات کے حکام کو قرار دیا جنہوں نے بڑے قصبہ پر سے گزرنے والی ہیوی کے وی کے متوقع خطرے سے مسلسل صرف نظر کیے رکھا

Gujar Khan; A Heavy transmission line broke in Morra Gujran and fell in Morra Mandhu, Faisal Colney of Mandra region. A women along with two children were badly burnt in the incident. The three then were transferred from Mandra health centre to hospital in Pindi.

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button