Kallar SyedanDailyNews

Raja Parvez Ashraf congratulated by PPP District leaders

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے نائب صدر بلال قیوم اور چوہدری ذوالفقار نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں مبارکباد پیش کی

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے نائب صدر بلال قیوم اور چوہدری ذوالفقار نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ عوام کی مشاورت سے ان کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں عنقریب تمام یونین کونسلوں اور اپنے ووٹروں کا شکریہ ادا کرنے ان کے گھر گھر جاؤں گا۔ گوجرخان اور قانون گو چوآ خالصہ کی غیور عوام نے میری کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھا اور اپنی محبتیں نچھاور کر کے مجھے اپنا مقروض بنا لیا ہے۔اب مجھ پر بھاری ذمہ داری عائد ہو چکی ہے ،اللہ مجھے توفیق عطا فرما ئے اور ہمت دے کہ میں ان کی محبتیں لوٹا سکوں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button
Close