DailyNews

Rawalpindi; historical win for Raja Abdul Khaliq and Arshad Ayub in Taxila

راجہ عبد الخالق نے عام انتخابات میں این اے17 سے عمر ایوب اور ارشد ایوب کی تاریخی کامیابی

 پاکستان کی تعمیر وترقی کاسفر جاری رہے گا۔ عمران خا ن بطور وزیراعظم نئے ترقی یافتہ اورخوشحال پاکستان کے خوا ب کو پورا کریں گے ۔تاریخ سازکامیابی پر پی ٹی آئی کے عہدیدارا ن اور کارکنا ن مبارکبا د کے مستحق ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل توفکیاں ویلج مرچواد جولیاں کے جنرل کونسلر راجہ عبد الخالق نے عام انتخابات 2018 میں این اے17 سے عمر ایوب اور پی کے 41 سے ارشد ایوب کی تاریخی کامیابی پرعمر ایوب کی رہائش گاہ دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 22سال کی جدوجہد بالآخر رنگ لے آئی عمران خان سے عوام کوبہت سی توقعات ہیں،توقع ہے تمام مخالف پارٹیوں سے اپیل ہے کہ نتائج تسلیم کریں اور پاکستان کی تعمیر نو میں مدد کریں انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی تعمیر وترقی کاسفر جاری رہے گاتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی کامیابی کے بعد تقریر نے ثابت کردیا ہے کہ عمران خان تمام سیاسی اختلافات کو بھلاکر ملک وقوم کی تعمیر وترقی کے لیے اپنا بھرپورکرداراداکرینگے سادہ اور پراثر تقریر میں عمران خان نے مخالفین کے خلاف سیاسی انتقام نہ کرنے اور ملک کو درپیش سیاسی، معاشی اور خارجہ چیلنجز کا احاطہ کیا جس سے عوام، تاجروں، نوجواں اور کسانوں کو حوصلہ ملاہے۔انہوں نے کہا کہ شفاف اور منصفانہ الیکشن کی بنا پر تحریک انصاف کی ملک گیر کا میابی پر پور ی قو م مبارکبا د کی مستحق ہے،ملک بھر میں پی ٹی آئی کی کامیابی سے پاکستا ن کے عوام ا ب مسائل اور بحرا نو ں سے نجا ت حاصل کریں گے، قا ئد تحریک انصاف عمران خا ن بطور وزیراعظم نئے ترقی یافتہ اورخوشحال پاکستان کے خوا ب کو پورا کریں گے،تاریخ سازکامیابی پر پی ٹی آئی کے عہدیدارا ن اور کارکنا ن مبارکبا د کے مستحق ہیں

عمران خان عافیہ کو واپس لانے کا وعدہ نہیں توڑیں گے: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی عمران خان کو مبارکباد اوران کی حکومت کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار۔امید ہے عمران خان عافیہ کو واپس لانے کا وعدہ نہیں توڑیں گے:ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ۔قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عام انتخابات 2018 ء میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی حکومت کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیامیڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ عافیہ کی فیملی خواہشمند تھی کہ عام انتخابات کے نتیجے میں ملک میں عوام سے مخلص ایک غیرتمند، ایماندار، مستحکم اور آئین کی پاسداری کرنے والی حکومت اوراسمبلیوں میں عوام، ملک اور جمہوریت کیلئے مثبت کردار ادا کرنے والی اپوزیشن قائم ہو جواداروں کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ 2003 ء میں کمزور اداروں کی وجہ سے ہی سرکاری حکام نے معصوم عافیہ اور اس کے تین کمسن بچوں کو اٹھا کر امریکیوں کے حوالے کردیا تھا جو پہلے عافیہ اور اس کے بچوں کو غیرقانونی طورپرسرحدپارافغانستان اور بعد ازاں امریکہ لے گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عافیہ جس امریکی( کارس ویل) جیل میں قید ہے وہاں قیدیوں کو ہرماہ اپنے اہلخانہ سے وڈیو کانفرنس کی سہولت مہیا کی جاتی ہے مگر2 سال سے زائد عرصہ گذرگیا ہے ہمارا عافیہ سے ٹیلی فون پر ہونے والا رابطہ بھی منقطع کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے مزید کہا کہ جب 5سال کی جبری گمشدگی کے بعدبرطانوی صحافی مریم ایوان ریڈلے کی کاوشوں سے عافیہ کی بگرام افغانستان کے امریکی عقوبت خانے میں موجودگی کی خبر منظر عام پر آئی تھی تو ملک میں آمریت کے باوجود عمران خان نے عافیہ کی بے گناہی اور وطن واپسی کے معاملہ پر انتہائی جراتمندانہ موقف اپنایا تھا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عمران خان سابقہ حکمرانوں سے مختلف ثابت ہوں گے اور اپنے انتخابی منشور میں موجود قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو واپس لانے کا وعدہ نہیں توڑیں گے۔ عافیہ کی فیملی دعا گو ہے کہ عمران خان کا نظام کی تبدیلی کا خواب پورا ہو اور پاکستان کے عوام کو ایسا نیا اور خوشحال پاکستان نصیب ہوجس میں قوم کی ہر بیٹی محفوظ ہو۔

 

ذیشان صدیق بٹ جو کہ الیکشن ہار گئے الیکشن ہارنے کے باوجود بھی اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ووٹرز ،سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا

 اہلیان ٹیکسلا کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پہ بھرپور اعتماد کیا اور مجھے سپورٹ کیا ۔تفصیلات کے مطابق حالیہ انتخابات میں پی پی 19 سے الیکشن میں حصہ لینے والے ذیشان صدیق بٹ جو کہ الیکشن ہار گئے الیکشن ہارنے کے باوجود بھی اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ووٹرز ،سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ یہ ان کا پہلا الیکشن تھا جو بہت سے تجربات سکھا گیا ہے جو مستقبل میں کام آئے گا انہوں نے میڈیا کے ذریعے اپنے سپورٹر کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تمام کارکنان، سپورٹرز اور خصوصا خواتین کا انتہائی مشکور ہوں اور تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے الیکشن کے دوران مجھ پہ بھروسہ کیا اور تعاون کیا یہ سب آپ لوگوں کی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ہم نے مل کر خوب محنت کی اور بہت سے نئے رشتے بنائے یہ میری جیت ہے ہار نہیں کیونکہ عوام نے مجھ پہ بھروسہ اور سپورٹ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اور سب سے زیادہ میں اہلیان پی پی 19 کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا، میں آپ کے پیار اورخلوص کا بہت ممنون ہوں میں پہلے بھی آپ کی آواز پر لبیک کہتا تھا اوجب تک زندہ ہوں کہتا رہوں گا اور ہمیشہ آپ کے دکھ سکھ میں ااپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا جہاں بھی میرے کسی بھائی کو میری ضرورت پڑی میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا 

Show More

Related Articles

Back to top button