DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Shaheed Ch Akhtar given full military honour in Sahot Kalyal

شہید چوہدری اختر کو سہوٹ کلیال میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا،ہر آنکھ آشکبار

کبھی پر چم میں لپٹے ہیں،سہوٹ کلیال تحصیل کلر سیداں کے رہائشی ۵۵ سالہ چوہدری اختر ، الیکشن ڈیوٹی کے دوران ملتان کے قریب روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہو گیا تھا،اس کے تین ساتھی موقع پر شہید ہو گئے تھے،شہید کو پہلے سی ایم ایچ ملتان اور پھر وہاں سے راولپنڈی سی ایم ایچ شفٹ کیا گیا تھا،چھ دن موت و حیات کی کشمش کے بعد خلاق حقیقی کو جا ملے،شہید نہایت ملنسار اور محنتی انسان تھے،ان کی شہادت پر گاؤں کی ہر آنکھ آشکبار تھی،چوہدری اختر شہیدچوہدری اظہر حسین کے بھائی ہیں،شہید کی بیوہ ،تین جواں بیٹے اور ایک بیٹی ہے،جو غیر شادی شدہ ہیں،شہید کا سب سے چھوٹا بیٹا حافظ قرآن ہے، شہید اٹھارہ سال قبل پاکستان آرمی سے ریٹائرڈ ہوا تھا اور اب آرمی کی کال پر الیکشن ڈیوٹی کے لئے ملتان میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا،شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد عظیم،سابق سٹی ناظم محمد اعجاز بٹ،ممبر ایم سی عاطف اعجاز بٹ،چےئرمین سید راحت علی شاہ،جنرل کونسلر راجہ ناہید وینس،جنرل کو نسلر محمد گلفراز بٹ،سابق جنرل کونسلر چوہدری وحید امجد،سابق ہیڈ ماسٹر محمد رفیع،ماسٹر محمد رشید وینس،راجہ امتیاز حسین لنگڑیال سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Kallar Syedan; Ch Akhtar, 55, who was injured during election duty was buries in his native village Sahot Kalyal.

 

Show More

Related Articles

Back to top button