DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Breaking News; Raja Sagheer Ahmed joins PTI

راجہ صغیر احمد آف مٹور پی ٹی آئی میں شامل ہو گے

 پلنگ سے بلے کاسفر طویل اور صبرآزماسفراختتام پذیر،پی پی 7سے آزاد حیثیت میں الیکشن جیتنے والے راجہ صغیراحمد نے پی ٹی آئی جائن کرلی۔ وہ گزشتہ انتخابات میں پلنگ کے انتخابی نشان پر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار راجہ محمدعلی کے مدمقابل تھے لیکن 38ہزارو وٹیں لینے کے باوجود ناکام ہوگئے تھے۔ اب کی بار ان کاانتخابی نشان بالٹی تھااور انھوں نے ایک سخت انتخابی جنگ کے بعد19سوووٹوں کی برتری سے اپنے حریف راجہ محمدعلی کوشکست سے دوچار کیا۔ انتخابات کے دوران ہی راجہ صغیراحمد نے اعلان کیا تھا کہ وہ جیت کراس پارٹی کاحصہ بنیں گے جو حکومت بنائے گی تاکہ علاقہ کی محرومیوں کاخاتمہ کرسکوں۔ گزشتہ روز انھوں نے بنی گالہ جا کرعمران خان کی جماعت پی ٹی آئی جائن کرلی ، یوں پلنگ سے شروع ہونے والاسفر بلے پر آکرٹھہرا۔ راجہ صغیراحمد کاشمار سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتاہے ان کے ووٹرز میں مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے لوگ بھی شامل تھے ۔

Kahuta; Breaking News ..Raja Sagheer Ahmed who won seat as an Independent has joined PTI.

 

Show More

Related Articles

Back to top button