DailyNewsHeadline

Pothwar.com mela Birmingham tent pegging awards

ثقافتی میلہ پنجاب لانسرز اور پوٹھوار ڈاٹ کوم کے تعاون سے پیش کیا گیا,انعام میں کار اور شیلڈ دی گئی

برطانیہ میں ایشیائیوں کے سب سے بڑے شہر برمنگھم میں رنگا رنگ ثقافت و کلچر پر مبنی پوٹھواری میلہ پیش کیا گیا۔ جس کو دیکھنے کیلئے برطانیہ کے طول و عرض سے عوام کی ایک بڑی تعداد امڈ آئی۔ گھڑ دوڑ، کبڈی اور ویٹ لفٹنگ کے علاوہ گھوڑوں کا ڈھول کی تھاپ پر عمدہ رقص بھی پیش کیا گیا۔پوٹھوار ڈاٹ کوم اور پنجاب لانسرز نے میلہ لُوٹ لیا۔ برمنگھم یوکے کے علاقہ آلم راک کے وارڈز اینڈ پارک میں منعقدہ پوٹھواری ثقافتی میلہ پنجاب لانسرز اور پوٹھوار ڈاٹ کوم کے تعاون سے پیش کیا گیا۔ 22 جولائی 2018ء بروز اتوار کو دن کے بارہ بجے سے لے کر شام کے سات بجے تک رنگا رنگ پوٹھواری میلہ پیش کیا گیا۔ میلے کا باقاعدہ افتتاح محمد نصیر راجہ چیئرمین پوٹھوار ڈاٹ کوم اور چوہدری ارشد محمودنے معزز مہمانان خصوصی حاجی چوہدری محمد صدیق، سابق لارڈ میئر آف برمنگھم ، ویسٹ مڈلینڈز، انگلینڈ یوکے کونسلر شفیق شاہ، محمد زرین بھٹی، ناصر وارثی اور چوہدری آفتاب کی آمد پر کیا اور میلے کی تقریبات شروع ہوئیں۔ تمام معزز مہمانوں کو ڈھول باجوں کے ساتھ گلے میں ہار دال کر پنڈال میں لایا گیا۔ جبکہ گھوڑوں کے خوبصورت رقص بھی پیش کئے گئے۔ جبکہ پنڈال میں موجود چالیس گھڑ سواروں نے احاطہ کے اندر اپنے مخصوص لباس میں زیب تن ہو کر اور سروں پر روایتی پنجاب کی پگڑیاں پہن کو گھوڑوں پر بیٹھ کر پنڈال کا چکر لگایا اور مہمانوں اور تماشائیوں کو خوش آمدید کہا۔ گھوڑ دوڑ اور نیزہ بازی کے مقابلے میں پوٹوار پنجاب اور آزاد کشمیر کے علاوہ مقامی انگریز اور ساؤتھ افریقن سیدل کلب نے بھی حصہ لیا۔ میلہ کی فاتح ٹیم ساؤتھ افریقہ کی تھی۔ جسے انعام میں کار اور شیلڈ دی گئی۔ دیگر مقابلوں میں بھی جیتنے والے کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی کے طور پر انعامات دئیے گئے جبکہ شائقین نے تالیاں بجا کر داد پیش کی۔ پوٹھواری ثقافتی میلہ کو دیکھنے کیلئے دن بھر لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ ہزاروں مرد و خواتین کے علاوہ انکے ہمراہ بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد میلہ دیکھنے آئی۔

Birmingham; Pothwar.com mela was held in Birmingham in cooperation with Punjab Lancers, The winning team was awarded a sports car at the award ceremony, for more please watch the video above.

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button