DailyNewsGujarKhanHeadline

Newly Elected PTI candidate Ch Javed Kausar congratulated

چوہدری جاوید کوثر کو آبائی گاؤں بیول ڈھیری میں لوگ قافلوں کی شکل میں ان کو مبارکباد دینے لگے

 نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر کو مبارکباد دینے والوں کا تندھا باندھ گیا ،آبائی گاؤں بیول ڈھیری میں تحصیل بھر سے لوگ قافلوں کی شکل میں ان کو مبارکباد دینے لگے مبارکباد دینے والوں میں چےئرمین چوہدری ناصر تاج ،کونسلر ملک فیاض ،شیخ قیصر قیوم ،چوہدری ایوب پٹواری ،خان سلیم ،چوہدری ایوب ،چوہدری سلیمان گولین ،ذین اختر ،شاہد محمود ،ملک یاسر بلوچ ،باوا رفیق مندہال سمیت اہلیان علاقہ کافی تعداد میں موجود تھے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان نے نئے پاکستان کا جوخواب دیکھا تھا عوام نے ان کو مینڈیٹ دے دیا ہے مستقبل کے وزیر اعظم عمران خان ہوں گے اور انشاء اللہ ان کی قیادت میں مدینہ والی ریاست قائم ہو گی انہوں نے کہا الیکشن نے موروثی سیاست کے بڑے برج الٹ دئیے عمران خان ملک کی لوٹی ہوئی دولت بیرون ممالک سے واپس لائیں گئے عمران خان وزیر اعظم بن کرجمہوریت پسندحکومت قائم کریں گئے حالیہ عمران خان کے خطاب سے سیاسی مخالفین جو ان کی قابلیت پر شک کرتے تھے وہ بھی منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ایک سچا اور امانتدار لیڈر ہی ایسا خطاب کر سکتا ہے انہوں نے کہا میں اپنے حلقہ عوام کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے منتخب کیا اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کروں گا ۔

Gujar Khan; Thousands of people have been coming to village Dheri in Bewal to congratulate newly elected PTI candidate Ch Javed Kausar.

راجہ پرویز اشرف عوام کے امیدوں پر پورا اتر سکیں گئے یہ آنے والا وقت بتائے گا

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر شرقی گوجرخان کے عوام نے اطمینان کا اظہار کیا راجہ پرویز اشرف نے جس طریقے سے شرقی گوجرخان کے عوام کی خدمت کی آج ان کو اس خدمت کا صلہ مل گیا ہے راجہ پرویز اشرف کے علاوہ کسی قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلی کے ممبر نے شرقی گوجرخان کی تعمیر و ترقی میں کوئی کردارادانہیں کیا شرقی گوجرخان کے عوام کے لے راجہ پرویز اشرف کی طرف سے ریلوے انڈر پاس کسی تحفے سے کم نہیں ہے کیونکہ شرقی گوجرخان کے عوام کہیں کہیں گھنٹے پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے کھڑے رہتے تھے اور کہیں مریض لب سڑک دم توڑ دیتے تھے یہاں قابل ذکر بات یہ بھی ہے پھاٹک بندہونے کی وجہ سے یوسی بیول کے رہائشی کی ایک فیملی ڈلیوری کیس پھاٹک کے پاس ہی ہوا تھا کیونکہ پھاٹک بند تھی اور پاسپورٹ آفس شرقی گوجرخان کے عوام کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے کیونکہ یوسی اسلام پورہ تھاتھی کے عوام جب ایک سو سے زائد کلومیٹر سفر طے کر کے راولپنڈی پاسپورٹ کے لیے جاتے تھے تو شام تک قطاروں میں کھڑے ہونے کے باجود بھی پاسپورٹ کا حصول ممکن نہ تھا اسی طرح یوسی بیول ،منجھوٹہ ،یوسی قاضیاں ،بھڈانہ اور دیگر علاقوں میں سوئی گیس فراہمی بھی راجہ پرویز اشرف کے کارناموں میں شامل ہے جب کہ راجہ پرویز اشرف نے اپنی الیکشن مہم کے دوران یہ وعدہ ضرور کیا ہے کہ پہلی ہی فرصت میں یوسی اسلام پورہ تھاتھی میں گیس فراہمی کے سلسلہ میں اپنا کردار ادا کروں گا عوام علاقہ کا راجہ پرویز اشرف پر اطمینان کا اظہارکیا ہے کیا راجہ پرویز اشرف عوام کے امیدوں پر پورا اتر سکیں گئے یہ آنے والا وقت بتائے گا

راجہ پرویز اشرف کو بھاری اکثریت سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مرزا الفت حسین،ٹھیکیدار شبیر،مرزا راحیل ،شاہد رفیق،عمران بٹ ،مرزا عدیل اور مدثر محمودنے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ راجہ پرویز اشرف حسب معمول علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گئے،

تعزیتی اجلاس

جبر بیول پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ایم ندیم رانا منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری شیخ محمد اخلاق ،چوہدری مظہرحسین ،شاہد محمود منگی ،ممراز شیخ ،شیخ عابد،مبین ہاشمی ،یٰسین ہاشمی ،چوہدری طاہر وسیم ،راجہ نوید قاضیاں سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں چوہدری محمد ارشد مانچسٹر سویٹ گوجرخان کی والدہ ،شیخ محمد رضوان کی والدہ اور سینئر فوٹو گرافر نمبردار چوہدری یعقوب کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button