DailyNewsKallar Syedan

PML-N Hold public meeting in Sir sooba shah

سرصوبہ شاہ مسلم لیگ ن کے الیکشن آفس میں ایک میٹنگ

سرصوبہ شاہ مسلم لیگ ن کے الیکشن آفس میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان،پیرسیدطاہر عباس شاہ،ٹھیکیدار چوہدری پرویز اختر،حاجی علی اصغر ،گلستان فرشیؔ اور دیکر ے شرکت کی اور فیصلہ کیا گیا ۔کہ21جولائی دن دس بجے سرصوبہ شاہ الیکشن آفس کا افتتاح اور راجہ جاوید اخلاص امیدوار قومی اسمبلی حلقہNA58اور راجہ محمد علی امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PP7کا خطاب ہوگا۔اس کے بعد ایک بہت بڑی ریلی کی شکل میں ان کو چوہدری غالب حسین کی رہائش گاہ بناہل لے جا جائے گا وہاں ایک عظیم الشان انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔

سرصوبہ شاہ والے ملک شفقت جمیل،حکیم ملک عظمت جمیل کے والد ملک جمیل احمد انتقال کرگے

سرصوبہ شاہ والے ملک شفقت جمیل،حکیم ملک عظمت جمیل کے والد ملک جمیل احمد انتقال کرگے ان کی نماز جنازہ دن تین بجے سرصوبہ شاہ میں اداکی گئے۔نمازجنازہ میں امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم،سابق ایم پی اے طارق کیانی،بیرسٹر شاہ رخ،سابق ممبر ضلع کونسل راجہ رب نواز خان،سابق نائب ناظم حاجی احمد سعید،جنرل کونسلر ظفراقبال قریشی،جنرل کونسلرغضنفرعلی،ماسٹر حاجی طارق محمود منہاس،عبدالقدوس بٹ،بیرسٹراحمد صغیرسیاسی سماجی کاروباری لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

انشااللہ مخالفین کو واضح لیڈ سے ہرائیں گئے, راجہ پرویز اشرف

انشااللہ مخالفین کو واضح لیڈ سے ہرائیں گئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے گزشتہ روز حلقہ این اے 58میں اپنے انتخابی مہم کے سلسلے میں ہونے والی کارنر میٹنگ میں خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے دور اقتدار میں علاقے کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہر محاذ ہر اپنے علاقے کے عوام کی فلاح و مفادات کو پیش نظر رکھا ہے کہیں بھی ایک پل کے لیے بھی کوتاہی نہیں برتی جتنا ہو سکا اپنی بساط کے مطابق عوام کو ریلف دیا صبح سے شام تک عوام میں موجودہوں موسمی سیاست کا قائل نہیں ہیں پیپلز پارٹی کے نظریے پر اپنی سیاست کوقائم رکھا ہوا ہے ہمارا نظریہ حلقہ این اے 58 عوام کی خدمت ہے گوجر خان کی عوام کے ووٹ کی وجہ سے وزیر اعظم کے منصب پر پہنچا اور اسمبلی کے فورم پر اس کا مکمل دفاع کیا اب بھی اگر عوام نے اعتماد کیا تو حلقہ کی عوام کو مایوس نہیں ہونے دونگا حلقہ میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ حلقہ کی عوام کے فلاح و بہبود کے لیے اور انشااللہ تعالیٰ کامیابی کے بعد حلقہ میں ایک مرتبہ پھر عملی ترقیاتی کاموں کے جال بچھا کر دکھا وں گا میرا دل ہے حلقہ 58کی عوام کے نوجوان قیادت حلقہ کا روشن مستقبل ہے حلقہ کی عوام کو گزشتہ پانچ سالوں میں بڑی ذلت اٹھانا پڑی ہے اب عوام کو 25جولائی کو اپنے گھروں سے نکلے اور تیر کے نشان پر مہر لگا کر پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں اور علاقہ کی ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کرونگا اگر ووٹ کا درست استعمال ہوگا تو عوام خوشحال زندگی بسر کر سکے گی 

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button