DailyNewsGujarKhan

PTI Hold public meeting in Dhok Wadi, Gujar Khan

چوہدری جاویدکوثراور راجہ طارق کیانی کا ڈھوک وادی میں منعقدہ جلسہ سے خطاب

تحریک انصاف ملک سنوارنے نکلی ہے ،پوری قوم ہمارے ساتھ ہے ،مثبت اورتعمیری سوچ کے ساتھ میدان سیاست میں اترے ہیں، ملک اور علاقہ کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، مفاد پرست ٹولہ نے ملک کو دیوالیہ بنادیا اور اپنے خزانے بھر لیے اب ان کا احتساب ناگزیر ہے ،قائد عمران خان نے تحریک چلائی جو کہ عوامی انقلاب بن چکی جوکہ25 جولائی کوبرپا ہوگا ،تحریک انصاف کامیابی سے ہمکنار ہوگی جبکہ مفاداتی ٹولہ کو عبرتناک شکست کا سامنا ہوگا ان خیالات کااظہارتحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی پی 8 چوہدری جاویدکوثراور راجہ طارق کیانی نے سٹی صدر تحریک انصاف شہزادہ خان کی طرف سے ڈھوک وادی میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گوجرخان تحریک انصاف کا گڑھ ہے جہاں کی تینوں نشستوں پر بلے کی کامیابی یقینی ہوچکی ہے، تبدیلی آچکی ہے اب ہم سب نے مل جل کر ترقی کی بنیاد رکھنی ہے جلسہ سے راجہ عبدالغفورکیانی ،چوہدری شوال، فرخ سیال ،راجہ فیصل کیانی،عظمت مغل، نوید جاوید نے بھی خطاب کیا اس موقع پر خان شہزادہ خان نے عمران خان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بلند کئے جبکہ ان کی کاوشوں سے سرکردہ شخصیات نے تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا اس موقع پر راجہ آصف ،نایاب خاور ، نوید شہزاد سمیت عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی امنگوں کی ترجمان ہے ،مٹی سے وفا نبھانے کی قسم کھائی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے کرپٹ نظام کو بدلنا ہے اور وقت قریب آن پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ شفاف نظام لائیں گے جہاں پر سب کے حقوق کا تحفظ ہو گا انہوں نے کہا کہ امیر اور غریب کا فرق قائم کرنے والوں نے طبقاتی سیاست کو پروان چڑھایا جس سے مخصوص ٹولہ امیر ترین ہو گیا انہوں نے کہا کہ اس فرق کو مٹانے نکلے ہیں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے

تحصیل گوجرخان کے عوام آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم

قومی اسمبلی NA-58 سے آ زاد امیدوار محمد آکاش بھٹی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی فلاح وبہبود کے ویژن کے ساتھ سیاست میںآیا ہوں تحصیل گوجرخان کی محرومیوں کا خاتمہ کرونگا ۔ ان خیالات کا ااظہار انہوں نے جی ٹی روڈ گوجرخان پر الیکشن آفس میں عمائدین علاقہ،یوتھ ونگ اورطلبہ تنظیموں کے ممبران سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی بالا دستی سے معاشی دہشتگردی پر قابو پایا جا سکتا ہے سابق حکومتوں کی ناقص پا لیسیوں اور عدم توجہ کی وجہ سے تحصیل گوجرخان کے عوام آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں گے ۔ 

ہما ری ٹیم قیادت کے حکم پر کسی کے خلاف غیر اخلاقی مہم نہیں چلا رہی

مسلم لیگ ن کی سو شل میڈیا ٹیم کے انچارج را جہ خرم ممتاز نے کہا ہے کہ ہما ری ٹیم قیادت کے حکم پر کسی کے خلاف غیر اخلاقی مہم نہیں چلا رہی ہم قوم کو اپنے قائدین خصوصا نواز شریف اور مریم نواز کی قربانیوں سے آ گاہ کرنے کا بیڑہ اٹھا یا ہے ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے پو ٹھو ہار پریس کلب میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی جماعت اور ہم مقامی کا کا رکن سب لو گو ں کو بہت احترام کر تے ہیں اور کوئی غلط فہمی ہو تو اسکا فوری ازالہ کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں قیادت کی طرف سے ہدا یا ت ہیں کہ صحافیوں کی خصوصی احترم دیا جا ئے مقامی قائدین را جہ جا وید اخلاص،چو ہدری محمد ریاض اور را جہ حمید کی پا لیسیاں اس سلسلے میں واضح ہیں ۔

تحصیل ہیڈ کوا ر ٹر ہسپتال میں زچہ بچہ کی ہلا کت کی وجو ہات کے تعین کے لیے میڈیکل سپر نٹنڈ نٹ ڈاکٹر راجہ سہیل نے انکوائری کمیٹی بنا دی

تحصیل ہیڈ کوا ر ٹر ہسپتال میں زچہ بچہ کی ہلا کت کی وجو ہات کے تعین کے لیے میڈیکل سپر نٹنڈ نٹ ڈاکٹر راجہ سہیل نے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے جس میں سینئر سر جن ڈاکٹر ضمیر بٹ،ڈاکٹر ظفر،ڈاکٹر عامر اور داکٹر شعبان شامل ہیں دیں اثنا سانحہ کے موقع پر متعلقہ لیڈی ڈاکٹر کو غیر حاٖضر ظاہر کر نے کے لیے اسے ایم ایس کی طرف سے ایک نوٹس دیا گیا ہے کہ وہ بغیراطلاع کئے اس وقت ڈیوٹی سے کیو ں غیر حا ضر تھی۔

ملک جمیل احمد انتقال پر اہم شخصیات نے گہرے نج و غم کا اظہار

مقامی سیاسی و سماجی شخصیت ملک شفقت جمیل کے والد محترم ملک جمیل احمد انتقال پر اہم شخصیات نے گہرے نج و غم کا اظہار کیا ہے چوہدری محمد عظیم، راجہ طارق کیانی، راجہ محمد جواد، شیخ عبدالقدوس آف جبر، عامروزیر ملک، یامین قریشی، جاوید فوٹو گرافر، اکبر شاہ، ملک محمد نصیر، عامرقریشی، پروفیسر نسیم تقی جعفری، حامد رضا چوہدری،دانیال چوہدری، قاضی اعجاز ،مرزا وسیم ، ظفرچشتی، جہانگیر بھٹی، شیخ احمد، امین ڈار، راجہ تاج، راجہ عبدالغفور کیانی، ملک محمد حسین ایڈووکیٹ، مرزا مظہر ، چوہدری ہمایوں نے کہا کہ ملک جمیل کی گو جر خان کے لیے نما یا ں خدمات ہیں انہوں نے مر حوم کے لیے دعائے مغفرت اور لوا حقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button