DailyNewsKahuta

Raja Yawar Ishtiq announce to support PTI candidate Sadaqat Ali Abbassi

راجہ یاور اشتیاق نے ا تحریک انصاف کے صداقت علی عباسی کی حمائت کا علان

سابق صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی وسابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ اشتیاق مرحوم کے فرزند راجہ یاور اشتیاق اور پیپلز پارٹی کے راجہ فہیم اختر ،راجہ توقیر شبیر ، محسن جمیل ، صوفی حامد نصیر نے اپنے اہل خا نہ اور درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی NA 57صداقت علی عباسی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی سات راجہ محمد علی کی حمائت ۔ بھرپور سپورٹ اور ووٹ دینے کا اعلان کر دیا ۔ صداقت عباسی ،طارق مرتضیٰ اور راجہ محمد علی کی مذکورہ شخصیات کے گھر الگ الگ کارنر ز میٹنگ میں راجہ یاور اشتیاق ، راجہ فہیم اختر ، ٹیکس انسپکٹر راجہ عمر حیات، محسن جمیل ،راجہ سلطان مقرب المعروف خان کالا خان ، راجہ احسان خالد نمبردار ،راجہ توقیر شبیر ،راجہ توصیف ، راجہ حمزہ ، راجہ عمیر شبیر ، راجہ نوید رشید ر، راجہ فہیم رشید ، راجہ اظہر مامون ، راجہ اویس سکندر ،راجہ وہاب گل اور دیگر درجنوں افراد موجو دتھے ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 57صداقت علی عباسی اور سابق تحصیل ناظم کہوٹہ راجہ طارق مرتضیٰ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد علی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی سات نے بھر پور ساتھ دینے پر مذکورہ افراد کے گھروں میں جاکر شکریہ ادا کیا ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button