DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Vaccination completed by Live stock department before Monsoon

موضع بناہل میں مویشیوں کو مفت ادویات اور انجکشن کا عمل مکمل ہو گیا،ڈاکٹر حاجرہ قادر

محکمہ لائیو اسٹاک کلر سیداں کی موبائل انچارج ڈاکٹر حاجرہ قادر نے کہا ہے کہ موسم برسات سے قبل مویشیوں کو بیماریوں سے بچاؤ کی خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے جس میں بیماریوں کی روک تھام کے لئے ادویات اور انجکشن مویشی پال حضرات کو محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے مفت مہیا کئے جا رہے ہیں،یہ مہم ڈور ٹو ڈور جاری ہے پہلے مرحلے میں کلر سیداں کے گاؤں موضع بناہل سے آغاز کر دیا گیا،اگر کوئی مال مویشی رہ گیا تو اس موضع کر خواتین و حضرات ڈاکٹر ربنواز راجہ سے رابطہ کر سکتے ہیں،اس سے قبل انچارج ڈاکٹر محکمہ لائیو اسٹاک تحصیل کلر سیداں شائستہ ظہور کیانی نے موضع بناہل کے دورے کے دوران مویشی پال خواتین و حضرات کو بیماریوں سے بچاؤ کی تدابیر سے آگاہی دی تھی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button