DailyNews

Rawalpindi; Federal board metric result announced

فیڈرل بورڈ کے میٹرک کے نتائج کا اعلان

وفاقی تعلیمی بورڈ نے ایس ایس سی (میٹرک) کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب83.66فیصد رہا، 89ہزار 443امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا جن میں سے 74 ہزار 829 امیدوار کامیاب ہوئے، او پی ایف گرلز کالج ایف ایٹ ٹو، اسلام آباد کی عروج کرن نے 1086نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، آرمی پبلک سکول لاہور کینٹ کی حرم آفتاب نے 1085، آرمی پبلک سکول لاہور کینٹ کی علینا اسلم اور پیس ماڈل کالج چشمہ میانوالی کی عریفۃ الستار نے 1085نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، تیسری پوزیشن آرمی پبلک سکول فورٹ روڈ راولپنڈی کے معاذ امجد، آرمی برن ہال کالج ایبٹ آباد کی مریم ارشاد، اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین جی ٹین ٹو کی حوریہ فاطمہ نے 1084نمبر کیساتھ مشترکہ طور پر حاصل کی۔ پہلی تینوں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کا تعلق سائنس گروپ سے تھا۔ آرٹس گروپ میں اسلام آباد ماڈل سکول جی الیون ون کی طالبہ سمیعہ عادل نے 1026 نمبر حاصل کرکے پہلی، انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سائنسز، سترہ میل کے عاطف اﷲ نے 1024 نمبر لے کر دوسری اور اسی ادارہ کے محمد یحییٰ نے 1017نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جمعہ کو اعلان کئے جانے والے نتائج کے موقع پر نگران وفاقی
وزیر تعلیم محمد یوسف شیخ مہمان خصوصی تھے

 

Show More

Related Articles

Back to top button