DailyNews

Rawalpindi; Papin dam still waiting for work to be undertaken

پاپین ڈیم کی ابھی تک ایک اینٹ بھی نہ لگائی جا سکی

ووٹ لینے والے لوگوں کا دوسرا پانچ سالہ دور بھی ختم ہو چکا لیکن پاپین ڈیم کی ابھی تک ایک اینٹ بھی نہ لگائی جا سکی پاپین ڈیم کے لئے اربوں روپے کے اعلانات کئے گئے یہاں تک کہ سابق وفاقی وزیرِخزانہ اسحاق ڈار نے اپنی بجٹ تقریر میں بھی اس ڈیم کے لئے رقم رکھنے کا اعلان کیا وہ رقم کدھر رکھی گئی کہاں رکھی گئی ،ہے بھی یا نہیں یا کسی کے پیٹ میں چلی گئی یہ تمام سوالات ابھی تک لوگوں کے ذہنوں میں گھوم رہے ہیں لیکن پچھلے دس سال تک لوگوں کو چکر دینے والے ابھی بھی لوگوں کو سبز باغ دکھانے میں مصروف ہیں پاپین ڈیم بنے گا بھی یا نہیں یا اس کے نام پر سالوں تک پیسے مختص ہوتے رہیں گے لوگ ابھی تک منہ میں انگلیاں دبا کر ان سوالوں کے جوابات تلاش کر رہے ہیں

چک بیلی خان کے مین روڈ پر قائم خود ساختہ ٹرانسپورٹ اڈوں اور سبزی فروٹ بیچنے والی گاڑیوں سے آئے روز ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو مل رہے

چک بیلی خان کے مین روڈ پر قائم خود ساختہ ٹرانسپورٹ اڈوں اور سبزی فروٹ بیچنے والی گاڑیوں سے آئے روز ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں آج تک کسی بھی صاحب اختیار نے چک بیلی خان میں ٹرانسپورٹ کے لئے سٹینڈ بنانے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی لوکل اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ کو دکانوں اور ہوٹلوں کے سامنے کھڑ ہونا پڑتا ہے چک بیلی خان کا اکلوتا ویگن سٹینڈ صر ف علامتی حد تک اڈہ بنا ہوا ہے عوامی حلقوں نے ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ چک بیلی خان میں ٹرانسپورٹ اڈہ بنا کر سڑک پر کھڑی ٹریفک کو اڈے میں شفٹ کیا جائے تاکہ شہر میں سڑکیں بند ہونے کے واقعات ختم ہو سکیں نیز سبزی فروٹ بیچنے والی گاڑیوں کو علحٰیدہ بازاروں میں شفٹ کیا جائے

حلقہ این اے59میں کرنل(ر) اجمل صابر راجہ خان غلام سرور خان کے حق میں دستبردار ہوگئے

حلقہ این اے59میں کرنل(ر) اجمل صابر راجہ خان غلام سرور خان کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں اور غلام سرور خان کے الیکشن جیتنے کی صورت میں اس نشست پر ضمنی الیکشن لڑیں گے اس بات کا فیصلہ پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں دونوں راہنماؤں کی موجودگی میں کیا البتہ حلقہ پی پی 10کے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا تاہم عمران خان نے حلقہ پی پی10سے متعلقہ امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ مل بیٹھ کر مسئلہ کا اپنی مرضی کے مطابق حل نکال لیں اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما اسد عمرکے علاوہ چوہدری محمد امیر افضل ، راجہ عبدالوحید قاسم اور چوہدری توقیر احمد بھی موجود تھے فیصلے کے بعد کرنل(ر) اجمل صابر راجہ نے اپنے حامی کارکنوں کو خان غلام سرور خان کی انتخابی مہم پوری دلجمعی سے چلانے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں اس فیصلے کے بعد حلقہ این اے59کے کئی دنوں سے اضطراب کی کیفیت سے دوچار پی ٹی آئی کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ پارٹی کے کام کے لئے متحرک ہو گئے ہیں

Show More

Related Articles

Back to top button