DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Annual urs mubarak in Pakka Khoo, Bewal

سید عتیق اللہ شاہ قادری کا سالانہ عرس مبارک( پکاکھوہ)بیول

سید عتیق اللہ شاہ قادری کا سالانہ عرس مبارک( پکاکھوہ)بیول میں زیر نگرانی ڈاکٹر سید عامر شاہ انعقاد پذیر ہواعرس کی محفل کا باقاعدہ آغازقاری یاسر مشتاق نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور شاہد بٹ،محمد بلال ہاشمی،کامران،سہیل گل ،شہریار،محمد کمال ہاشمی نے ہدیہ نعت پیش کیااس موقع پر علامہ عمران نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیائے کاملین کے مزارات مرکز انوار و تجلیات ہیں اولیائے کاملین کی نسبت کے ساتھ اللہ تعالی نے قرآن مجید میں سورۃ کھف نازل کی اصحاف کھف کے ساتھ محبت کے صلے میں اللہ تعالی نے کتے پر یہ انعام کیا کہ اسے انکی سنگت و رفاقت کے سبب جنت عطا فرمائی وجہ صرف یہ تھی کہ اللہ تعالی نے کتے کو قوت گویائی عطا فرمائی اس نے کہا کہ میں اولیائے صالحین سے محبت کرتا ہوں اگر کتا اولیائے کاملین سے محبت کرے تو اللہ اسے محروم نہیں کرتاتو وہ اپنے ایمان والوں کو کیسے محروم رکھے گاآخر میں ڈاکٹر سید عامر شاہ نے دعا فرمائی اور عوام میں لنگر تقسیم کیا گیاسٹیج سیکرٹری کے فرائض علاہ اکرام نقشبندی اور حافظ مہربان نے سر انجام دئیے اس موقع پر حافظ قیصر محمود ،حافظ قلزم ظہیر ،حافظ ظفر ہاشمی،چوہدری محمد ابرار،چوہدری ناصر دور دراز سے آئے ہوئے مریدین عقیدت مندوں اور عوام کی بڑی تعدا موجود تھی۔

جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ یوتھ ونگ ضلع راولپنڈ ی راجہ وقاص اظہر نے میڈیا سے گفتگو

پاکستان مسلم لیگ ن ملک بھر سے الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی مخالفین میاں نواز شریف کی مقبولیت سے خائف ہیں سازشی عناصر کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود میاں نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں گوجرخان میں چوہدری محمد ریاض کو ٹکٹ ملنے کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی پوزیشن مستحکم ہوئی ہیں ان خیالات کا اظہار جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ یوتھ ونگ ضلع راولپنڈ ی راجہ وقاص اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے ملک کی اکانومی بہتر ہوئی ملک میں ترقیاتی کاموں کا آغا ز ہوا روز گار کے مواقع ملے میاں نواز شریف کے دور میں ہی موٹر ویز ،میٹرو سروس ،اورنج ٹرین اور سی پیک جیسے منصوبے لگے ملک کو دہشت گردی جیسی لعنت سے پاک کیا لوٖڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا تمام تر مخالفت کے باوجود ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو ایٹمی قوت بنایا سازشی عناصر تمام تر حربے استعمال کرنے کے باوجود عوام کی دلوں سے میاں نواز شریف کی محبت نہیں نکال سکے گوجرخان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا چوہدری محمد ریاض جیسے وفادار کارکن کو ٹکٹ ملنے سے نظریاتی کارکنوں کے جوش میں نیا ولولہ پیدا ہوا ہے ناراض لیگی دھڑے چوہدری محمد ریاض کی وجہ سے تمام تر ناراضگیاں ترک کر کے پارٹی کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں راجہ وقاص اظہر نے کہا کہ چوہدری محمدریاض کی وجہ سے گوجرخان سے مسلم لیگ ن تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی ۔

نڑالی مرزیاں کی مرزا برادری نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا

نڑالی مرزیاں کی مرزا برادری نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا ،گزشتہ روز ایک کارنر میٹنگ عرفان کیانی کی رہاش گاہ پر منعقد ہوئی اس موقع پر امیدوار برائے حلقہ این اے 58تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء چوہدری محمد عظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا 25جولائی تحریک انصاف کی جیت یقینی ہے سیاسی مخالفین کسی غلط فہمی میں نہ رہیں تحریک انصاف این اے 58سے واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی تبدیلی کی ہوا چل چکی ہے پوری پاکستانی قوم کرپٹ ٹولہ سے چھٹکارہ چاہتی ہے تقریب میں مرزا برادری نے چوہدری محمد عظیم اور چوہدری جاوید کوثر کی بھرپور حمایت کا اعلا ن کیا اورالیکشن میں مرزا برادری نے واضع اکثریت سے کامیاب کروانے کی یقینی دہانی کرائی۔

راجہ طارق کیانی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت

عمران خان ہی پاکستان اور پاکستانی قوم کی آخری امید ہی ہیں الیکشن میں بہت بڑے مارجن سے جیت کر مخالفین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیں گے۔عوام چوروں اور لٹیروں کی بجائے صادق اور امین امیدواروں کو منتخب کرے گی۔پاکستان تحریک انصاف اسلام پورہ کے جنرل سیکرٹری راجہ طارق کیانی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری یونین کونسل سے دوہزار سے زائد کی لیڈ سے پاکستان تحریک انصاف کو جتوائیں گے، ان شاء اللہ 25 جولائی کو اسلام پورہ کے عوام عمران خان کو کامیاب بنانے کے لئے چوہدری محمد عظیم کو ووٹ دیں گے اور چئیرمین یونین کونسل جمشید احمد کیانی کی سرپرستی میں دو ہزار سے زائد مارجن سے جیتیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی باشعور عوام اب لٹیروں اور چوروں کو کسی صورت ووٹ نہیں دے گی،عوام اب عمران خان کو صادق امین جان کر ووٹ دے گی اور پورے پاکستان سے جیت کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھے گی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاع

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاع بروز جمعہ شام ۳ بجے بمقام حاجی نواز حویلی یوسی ارتہ امرال بادست بیر سٹر دانیال تنویر اینڈ ملک شکیل اعوان ہو گا راجہ وقاص اظہر جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ یوتھ ونگ راولپنڈی اور چوہدری فلک شیر ،راجہ سفیر احمد نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو وقت کی پاپندی کرتے ہوئے بھر پور شرکت کرے تا کہ مخالفین کو پتا چلے کہ میاں نواز شریف کے چاہنے والے بڑی تعداد موجود ہیں اور مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button