DailyNewsGujarKhan

مسلم لیگ دولتالہ کے رہنما راجہ نعیم نواز کا راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان

Gujar Khan; Raja Naeem Nawaz (PML-N) announces to back Raja Parvez Ashraf

Gujar Khan; Raja Naeem Nawaz (PML-N) announces to back Raja Parvez Ashraf in Daultala

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی مسلم لیگ دولتالہ کے رہنما راجہ نعیم نواز کی رہا ئش گاہ پر آمد نعیم نواز کی این اے 58میں راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف گذشتہ روز دولتالہ میں الیکشن مہم کے دوران مسلم لیگی رہنما اور سابق ایم پی اے راجہ شوکت عز یز بھٹی کی قر یبی دوست راجہ نعیم نواز کے رہا ئش ڈہونگی کلاں پہنچ گئے اس موقع پر سید ذاکر حسین شاہ،راجہ یاسر ،راجہ شکیل بھی ان کے ہمر اہ تھے اس موقع پر راجہ نعیم نواز نے الیکشن میں حلقہ این اے 58میں راجہ پر ویز اشرف کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے حمایت کر نے پر ان کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ میں نے بطور وزیر اعظم تحصیل گوجر خان میں سیاسی وابستگی سے ہٹ کر بلا تفر یق عوام کی خدمت کی گذشتہ پانچ سال منتخب نما ئندے نے عوام کو صرف سبز باغ دکھائے طول یل عر صے تک اقتدار میں رہنے کا دعوی کر نے والوں کی پانچ سالہ کارکر دگی آج عوام کے سامنے ہیں جنہوں نے میرے شروع کیے گئے منصوبوں پر سیاست چمکائی بلکہ اہلیان گوجر خان کو مزید محرومیوں میں دھکیل دیا یہی وجہ ہے آج دوسری سیاسی جما عتوں نے رہنما میر ی حمایت کر رہے ہیں جن کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

نڑالی کی تمام برادریوں نے متفقہ طور پر راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے قافلے میں دن بدن لوگوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ڈھوک سوہاج داخلی یونین کونسل نڑالی کی تمام برادریوں نے متفقہ طور پر راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یونین کونسل نڑالی کی ڈھوک سوہاج کے معززین محمد خالد ،نذر عباس ،شاہد محمود ،،وقاص یعقوب ،صوفی محمد رفیق ،محمد زراعت ،محمد انور گوندل ،محمد افضال ،ذکران ،عامر محمود ،بشیر حسین ،صوفی یوسف ،بشارت حسین ،تھانیدار محمد لطیف ،محمد نذیر ،لال حسین ،محمد افسر ،محمد حفیظ ،نے اپنی تمام برادریوں کے ہمراہ گزشتہ روز سنگھر ہاوس میں راجہ پرویز اشرف کی موجودگی میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کاا اعلان کیا

راجہ پرویز اشرف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یں گئے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی لندن کے رہنما راجہ شہزاد احمد آف کھینگر

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے دورا قتدار میں تحصیل گوجرخان کیلئے اربوں روپے کی ترقی منظور ہوئی ،بجلی ،گیس فراہمی ،پاسپورٹ،نادار دفاتر ،آبنوشی منصوبے،سڑکوں ،گلیوں کی تعمیر ،ہر یونین کونسل کو کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز سمیت ان گنت کام ،مندرہ چکوال اور سوہاوہ چکوال شاہراؤں کے میگا پراجیکٹس نے اس دھرتی کی قسمت بدل کر رکھ دی ہے وہ گو جر خان کی ترقی کے ہیرو ہیں یہی وجہ ہے کہ گوجرخان کے عوام راجہ پرویز اشرف کے ساتھ عوام والہانہ محبت کا اظہارکر رہے ہیں 25 جولائی کو راجہ پرویز اشرف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یں گئے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی لندن کے رہنما راجہ شہزاد احمد آف کھینگر نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کا الیکشن رکنے والا نہیں عوام فیصلہ کر چکے، ہمارا جینا مرنا راجہ پرویز اشرف کے ساتھ ہے 25 جولائی راجہ پرویز اشرف سے عوامی محبت کا جادو سر چڑھ کر بولے گا باشعور عوام اب کسی بہکاوے میں آنے والے نہیں راجہ پرویز اشرف گوجرخان کی ترقی کے لئے ناگزیر ہیں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے علاقے کی بے انتہا خدمت کی لوگ جان چکے کہ ان کا مسیحا کون ہے تحصیل گو جر خان کے عوام بھر پو ر انتخابی مہم چلا کر شاندار رزلٹ دیں گے راجہ پرویز اشرف اس دھرتی کے ماتھے کا جھومر ہیں عوام اپنی پگ کی بھر پور لاج رکھیں گے

 

Show More

Related Articles

Back to top button