DailyNewsKallar Syedan

راجہ جا وید اخلاص اور راجہ محمد علی کا راجہ علی اصغر پلازہ سکوٹ میں خطاب

Raja Javed Ikhlas and Raja M Ali address in Sakot

Kallar Syedan; Raja Javed Ikhlas and Raja M Ali address in Sakot

The PML-N candidates Raja Javed Ikhlas and raja Mohammad Ali were both in Sakot for public meeting.

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے، کیمرہ مین قیصر محمودس) مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوا ر برائے قومی اسمبلی این اے58راجہ جاوید اخلاص اور امیدواربرائے صو بائی اسمبلی حلقہ پی پی7 راجہ محمد علی نے یو نین کو نسل دوبیرن کلاں کے موضع جات دوبیرن کلاں اور ممیام ، سکوٹ اور پلالہ سیداں کا دورہ کیا۔ انھوں نے اس موقع پر کارنر میٹنگ سے خطاب اور معززین علاقہ سے ملا قاتیں کیں۔ چیرمین راجہ ندیم احمد کے دفتر راجہ علی اصغر پلازہ سکوٹ میں خطاب کر تے ہو ئے راجہ جاوید اجلاص نے کہا کہ1979 سے میدان سیاست میں ہوں بارہ دفعہ الیکشن میں کامیاب ہو چکا ہوں، ایک بار نائب ناظم ضلع راولپنڈی اور ایک بار ناظم ضلع راولپنڈی رہا۔میرا ایک ہی مشن ہے علاقائی تعمیر وترقی۔ تر قیاتی کاموں کے حوالے سے راجہ پرویزاشرف کو میڈ یا کے سامنے موزانہ کر نے کا چیلنج کر تا ہوں۔ انھوں نے اپنے وازت عظمیٰ کے دور میں47 ارب روپے تر قیاتی کاموں کے لیے ریلیز کیے جو کہ کرپشن کی نظر ہو گئے۔ سابق وزیر اعظم کے خلاف نیب میں اس وقت بھی رینٹل پاور سمیت19 کیس زیر سماعت ہیں۔سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ محمد علی نے کہا کہ تین الیکشن میں حصہ لے چکا ہوں دوبار کامیاب ہوا اور 2013میں پورے ضلع راولپنڈی میں صوبائی اسمبلی میں سب سے زائد ووٹ حاصل کے یہ عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔گزشتہ پانچ سال میں ریکارڈ تر قیاتی کام کیے اور ان کے بھی کام کیے جو میر ے خلاف سوشل میڈ یا پر تنقید کرتے تھے۔ میں کسی عام آدمی سے صلہ لینے کا قائل نہیں صلہ دینے والی اللہ کی ذات ہے۔ چیرمین راجہ ندیم احمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ راجہ جاوید اخلاص اور راجہ محمد علی نے علاقے کی ترقی کے لیے بھرپور کام کیا اور علاقے کی ترقی کے لیے ان کی کامیابی ضروری ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button