HeadlineDailyNews

Rawalpindi; Ghulam Sarwar Khan address in UC Tarahia, Taxila

غلام سرور خان کا یونین کونسل تراہیہ میں راجہ عمران جاویدکی جانب سے منعقدہ ایک بہت بڑے جلسہ سے خطاب

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سنئیر نائب صدر ،امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے63,59غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جس شخص نے عوام کی طاقت سے متعدد مرتبہ اقتدار کے مزے لوٹے مگر اس حلقہ کے عوام کو یکسر نظر انداز کر دیا،اب پھر جب مشکل پیش آئی تو اس حلقہ کے عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے معصوم بن کر عوام سے ووٹ مانگ رہا ہے میں نے تہہ کر رکھا ہے کہ اسکی گندی سیاست سے علاقہ کو پاک کرکے دم لوں گا ،تحریک انصاف کی کامیابی قوم کی کامیابی ہے،عمران خان اس قوم کی تقدیر بدلنا چاہتا ہے، چوروں لٹیروں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہمارا مشن ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل تراہیہ میں راجہ عمران جاویدکی جانب سے منعقدہ ایک بہت بڑے جلسہ سے خطاب کے دوران کیا ،تقریب سے حلقہ پی پی10سے صوبائی امیدوار چوہدری افضل پڑیال، حلقہ پی پی13سے امیدوار حاجی امجد چوہدری ،حلقہ پی پی12کے امیدوار واثق قیوم نے بھی خطاب کیا،غلام سرور خان نے کہا کہ جس شخص کو اس حلقہ کے عوام نے متعدد مرتبہ اقتدار کے اونچے ایوانوں تک پہنچایا اس نے اس علاقہ کے عوام کے لئے صحت ،تعلیم کے لئے کچھ نہ کیا ،انشااللہ ہم نے اس علاقہ میں صحت، تعلیم کو اؤلیت دینی ہے، عوام کی تیس سالہ محرومیوں کا خاتمہ کرنا ہے اور اپنی آنے والی نسلوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کے لئے بہترین ماحول فراہم کرنا ہے،عمران خان ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے ایک جامؑ پروگرام رکھتے ہیں جس پر عمل پیرا ہو کر پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا، دریں اثناء یونین کونسل اڈیالہ کے گاؤں گورکھپور میں راجہ جہانگیر کی رہائش گاہ پر بھی خطاب کیا اس موقع پر حاجی محمد سلیم گروپ نے غلام سرور خان اور تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ،غلام سرور خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے دوستوں ،بزرگوں اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا اور انھیں یقین دہانی کرائی کہ انشااللہ پارٹی میں انکو اگلی صفوں میں مقام دینگے ،اس وقت ہر باشعور شہری ملک کے اندر حقیقی تبدیلی کے لئے کوشاں ہے

جمیل آباد میں چوہدری ندیم ، گلاب خان ، لیاقت خان کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ

مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 63 سردار ممتاز خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے کئی راز سینے میں دفن ہیں اگر اگل دوں تو وہ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، نواز شریف کو محب وطن ہونے کی سزا دی جارہی ہے،قائد کے خلاف گندی زبان بند نہ کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، 25 جولائی کو ہر گھر سے نواز شریف کے شیر نکلیں گے،چوہدری نثار پی ٹی آئی کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر بھی مسلم لیگ ن کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ، این اے 59 میں ایک دس سالہ بچے نے انکی نیندیں حرام کر رکھی ہیں چوہدری نثار نے جو بویا وہ کاٹیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمیل آباد میں چوہدری ندیم ، گلاب خان ، لیاقت خان کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا، انکا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خا ن کو سزا اسکے متکبرانہ رویہ کی وجہ سے مل رہی ہے،وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ عذاب سے دوچار ہیں25 جولائی کو لوگ نواز شریف سے محبت کا اظہار شیر کوووٹ ڈال کر کریں گے،چوہدری نثار کے متعلق بہت سے حقائق عوام کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں لیکن خاندانی پس منظر اسکی اجازت نہیں دیتا ، رواداری نے ہماری زبان بند کر رکھی ہے،ورنہ قائد کے خلاف جس طرح چوہدری نثار زہر اگل رہے ہیں اسکا کرارا جواب ہماری پاس بھی موجود ہے ، چوہدری نثار سے 27 سالہ رفاقت ہے،میرے سینہ میں بھی چوہدری نثار کے بہت راز دفن ہیں،جسے عوام کے سامنے لاو ں تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، سردار ممتاز خان کا کہنا تھا کہ چوہدری صاحب کی باتوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا لیکن یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے لئے یہ معیار نہیں کہ وہ شخص کونسلر کا الیکشن جیتا ہو، چوہدری نثار کویاد دلا چاہتا ہوں کہ جب تک چوہدری اسلم زندہ تھے ، متعدد مرتبہ قومی اسمبلی کے الیکشن میں انھیں گھر چکری سے ہمیشہ شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا،انکا کہنا تھا کہ چوہدری نثارکا اس علاقہ سے اب کوئی اخلاقی جواز نہیں بنتا،ان کا آبائی گاوں اس حلقہ میں نہیں ہے ،چوہدری نثار کو اس حلقہ سے اپنی شکست نظر آرہی ہے،اس لئے وہ اس حلقہ میں محض مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو نقصان پہنچانے کے بلاواسطہ پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہے ہیں،اندرون خانہ یہ بات پی ٹی آئی سے طے ہوچکی ہے کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی کے سہولت کار بن کر الیکشن لڑیں گے، تاکہ پی ٹی آئی کا امیدوار آسانی سے ا لیکشن جیت سکے،چوہدری نثار کو میرا چیلنج ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے امیدورا کے ساتھ ملکر بھی کوشش کریں تو مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط نہیں کرواسکتے،چوہدری نثار شائد بھول گیا کہ حلقہ این اے59 میں ایک دس سال کے بچے نے انکی نیندیں حرام کر رکھی ہیں،انکا کہنا تھا کہ نواز شریف قو م کا خیر خواہ ہے جس نے اس ملک کو کھڑا کرنے کے لئے دنیا کی سپر طاقتوں سے ٹکر لی،ملکی سلامتی کی خاطر کئی مخالفتیں مول لیکر ہندوستان کے پانچ دھماکوں کے مقابلے میں چھ دھماکے کر کے اس ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا، اور اقوام عالم میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ،امیدوار مسلم لیگ ن برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 راجہ سرفراز اصغر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن واحد سیاسی قوت ہے جس نے ملک کو اندھیروں سے نکالا،چوہدری نثارر اور اسکی ٹیم پی ٹی آئی کی بی ٹیم بنی ہوئی ہے ، اب عوام کو جھانسہ دینا آسان نہیں لوگ ان کا اصلی چہرہ دیکھ چکے ہیں،تقریب سے طاہر محمود ایڈووکیٹ،لیاقت خان،نے بھی خطاب کیا،کارنر میٹنگ میں لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

نواز شریف کی بہتری کے لئے کہا تھا مزید مشکلات میں نہ پڑیں

نواز شریف کی بہتری کے لئے کہا تھا مزید مشکلات میں نہ پڑیں ۔انتخابی مہم میں عوامی پذیرائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ن لیگ کے کارکنان کافی تذبذب کا شکار ہیں ۔میاں صاحب کو میرے کون سے بیان سے دکھ ہوا۔ ممبئی حملہ کیس اور اداروں سے متعلق خطرناک بیان دیے گئے۔ کوئی قانون سازی ایسی نہیں جس میں پارٹی کاساتھ نہ دیا.ان خیالات کا اظہار چودھری نثار علی خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے انتخابی مہم میں پذیرائی مل رہی ہے پاکستان میں ہرکوئی تنقید کیلئے تیارہے پاکستان کو ترقی کی منازل طے کرانا مشکل کام ہے میر ے حلقے میں جس کی مرضی ہے �آجائے،دیکھ لے کیاکام کیے ہیں قمرالاسلام کی گرفتاری کی سب سے پہلے میں نے مذمت کی 4 حلقوں سے الیکشن لڑ رہا ہوں ن لیگ کو کون چلا رہا ہے،پارٹی صدر کون ہے،کارکن تذبذب کا شکار ہیں بچوں کیساتھ مقابلے کانتیجہ25 جولائی کو نکلے گا کسی کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑتا،کام کرنے ہو تے ہیں پاکستان میں گورننس کرنا بہت مشکل ہے، یہاں ہر کوئی تنقید کا ماہر ہے ن لیگ کاپرسان حال کون ہے کون نہیں،فیصلہ نہیں کرسکتا نوازشریف کی بہتری کیلئے کہاتھاکہ اگرمشکل میں ہیں تومزیدمشکل نہ لیں ایون فیلڈریفرنس کافیصلہ آنے دیں اس کے بعدکچھ باتیں کروں گان لیگ میں بہت خوفناک باتیں ہوتی رہیں،میں ردعمل دینا چاہتا تھا

Show More

Related Articles