DailyNewsHeadlineKahuta

سیکرٹری یوسی نارہ راجہ شیراز ملازمت مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہوگے

Kahuta; Farewell for Secretary UC Nara on his retirement

Kahuta; Farewell for Secretary UC Nara on his retirement

Raja Sheeraz was given farewell party on his retirement after long service at union council Nara.

سیکرٹری یوسی نارہ راجہ شیراز ملازمت مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہوگے ۔ چیئر مین یوسی ،کونسلرز کی طرف سے ان کے اعزاز میں الوداعی پارٹی۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل نارہ کے سیکرٹری یوسی راجہ شیر از اپنی ملازمت کی مدت پوری ہونے کے ریٹائر ہو گے ا س سلسلے میں چیئر مین یوسی نارہ چوہدری یونس ، مسلم لیگ ن یوسی نارہ کے صدر حکیم بر کت حسین ، جنرل سیکرٹری قاری عبدالرحیم ، کسان کونسلر محمود چوہان ،آفتاب کیانی ، شیخ جاویداور دیگر اہل علاقہ نے ان کو وقار طریقے سے الوادع کیا اور ان کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ راجہ شیراز نے اپنے دور ملازمت میں عوام کی خدمت کی اور کبھی کسی قسم کی کوئی شکائت نہیں آنے دی ۔

ن لیگ نے ملکی معشیت کومضبوط کیا ہے,سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ نے ملکی معشیت کومضبوط کیا ہے نو سال کے دوران مشرف حکومت اور پیپلزپارٹی نے کوئی کام نہ کیا ۔ اور کوئی منصوبہ نہ دیا ۔ چاروں صوبوں میں پر حکومت موجود تھی ۔ بد ترین مخالف بھی میاں برداران اور مسلم لیگ (ن) کی ترقی تسلیم کرتے ہیں ۔ ہماری خدمت شرافت اور عوام کی خدمت کے معیار کی سیاست رہی ہے ۔ ایک جماعت کا لیڈر گالی دیکر تقریر شروع کرے تو یہ کو نسی سیاست ہے ۔ جو میری عزت نہیں کریگا ۔ میں اسکی عزت نہیں کروں گا ۔ جو مجھ پر انگلی اٹھائے گا ۔ میں اس پر انگلی اٹھاؤں گا ۔ لکھ کر دیا کہ میرے اثاثے 1988میں زیادہ تھے ۔ اور آج کم ہیں اور ثابت کرنے کے لیئے تیار ہوں ۔ ان خیا لات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کلر سیداں کے مقام پر چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کی طرف سے کھولے الیکشن آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں اور پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں ، ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سو سے زائد پیشیاں ہوئیں ۔ یوسف رضا گیلانی اور پرویز مشرف پر نیب کے مقدمات ہیں ۔ مگر کوئی پیشیاں نہ ہوئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدانوں اور ملک کے وزیراعظم وزراء کی عزت بحال کرنے کے لیئے میدان میں ہیں ۔ ووٹ کو عزت دو یہی مقصد ہے ۔ سیاستدانوں کا احتساب عوام کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین چاہے جتنی مرضی کوشش کر لیں جیت انشاء اللہ شیر کی ہی ہوگئی ۔

اہلیان جمہتریوسی نڑھ نے سٹرک کی تعمیرپر ووٹ دینے کا اعلا ن

اہلیان جمہتریوسی نڑھ نے سٹرک کی تعمیرپر ووٹ دینے کا اعلا ن کی ۔ہم اہل علاقہ آج کے ترقی کے دور میں بھی پتھر کی زندگی گزار رہے ہیں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہمارے علاقے میں کوئی کام نہیں کر ایا ناں سٹر ک ،ناں پانی ، ناں بجلی ہم اہل علاقہ کی زندگی دوزخ بن گئی ہے جو بھی امیدوار ہمارے مسائل حل کر ے گا ہم ان کو ہی ووٹ دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار اہلیان جمہتر راجہ شکیل آفتاب کی قیادت میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرراجہ شاہد نواز ، راجہ محمد اشتیاق ، ماسٹر ذوالفقار ، مظہر حسین ، غلام ربانی ، جمیل احمد ،نصر اللہ خان ، نثار احمد ، نور احمد ، سخی محمد ، ظفر محمود ، عامر محمود ، توصیف احمد ، سہیل احمد ، اظہر احمد سمیت دیگر اہل علاقہ موجود تھے ۔ اس موقع پر راجہ شکیل آفتاب ہم اہل علاقہ اس دور میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے یہاں گاڑی چلانا تو دور کی بات گدھا گاڑی بھی بڑھی مشکل سے چلتی ہے ہم آج بھی سودا سلف کندھوں پر لاد کر لاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اہلیان علاقہ اس کوووٹ دیں گے جو ہمارا مسلہ حل کر ئے گاہم اب کسی کی باتوں میں نہیں صرف عملی کام کرنے والے کے ساتھ چلیں گے۔

سردار ایم رضاء گروپ نے راجہ صغیر احمد کی بھر پورحمائت کا اعلان

سردار ایم رضاء گروپ نے راجہ صغیر احمد کی بھر پورحمائت کا اعلان ک دیا۔یوسی بیور سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کا عزم ۔یوسی بیور سے کامیابی صرف اور صرف راجہ صغیر احمد کی ہوگئی۔ ہمارے گروپ کے تمام افراد کی ووٹ راجہ صغیر احمد کی امانت ہے ۔ انشاء اللہ کامیابی راجہ صغیر احمد کے قدم چومے گی۔ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار برائے یوسی بیورسردار یم رضاء نے اپنے ایک بیان میں کیا اس موقع پر چیئرمین راجہ محمد یٰسین،چیئرمین سردار حبیب،راجہ محمد یوسف اور دیگر افراد موجود تھے انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنی پوری زندگی غریب اور مظلوم طبقے کی خدمت کی مخالفین کو عوام علاقہ سے کوئی ہمدردی نہیں ۔ راجہ صغیر احمد کو ان کی بے لوث خدمت کی وجہ سے عوام علاقہ نے الیکشن 2013میں آزاد حثیت میں بھی40ہزار ووٹ دیے۔انہوں نے برادری ازم کا خاتمہ کیا اورتمام برادریوں کو جائز مقام اور اپنا حق مانگنے کا شعور دیا ۔ظالم طاقت ور اور مفاد پرستوں کے خلاف اور ہمیشہ مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کا ساتھ دیا۔اہر کنڈیشن والی لمبی گاڑیوں میں بیٹھ کر سیاستدان کہلانے والے بیوروکریٹ ٹائپ لوگ سیاست اور خدمت کے اصول خادم اعلیٰ حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد سے سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد نے اکیلے تن تنہا پورے حلقہ پی پی سیون میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا ہے۔ عوام باشعور ہیں اورآمدہ الیکشن2018میں اپنے عظیم قاہدراجہ صغیر احمد کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے

راجہ محمد رفیع اور رفاقت جنجوعہ کی کوششوں سے یوسی ہوتھلہ کے گاؤں بھون کے درجنوں افراد نے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی بھر پور حمائت کا اعلان

راجہ محمد رفیع اور رفاقت جنجوعہ کی کوششوں سے یوسی ہوتھلہ کے گاؤں بھون کے درجنوں افراد نے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی بھر پور حمائت کا اعلان کر دیا ۔ راجہ محمد علی کی پوزیشن مضبوط سے مضبوط تر انشاء اللہ کامیابی ان کے قدم چومے گئی ۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں بھون کے معززین نے لیگی رہنماء راجہ محمد رفیع اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ کی موجودگی میں سابق ایم پی اے راجہ محمد علی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون حاجی الطاف ، عاطف ، عاصم ، یاسر ، شفیق ، شبیر ،نذیر ، بلال ، گلفام پر اپرٹی ڈیلر ،احتشام ،غلام حسنین ، طاہر محمود ، محمد علی ، اکرام ، عدنان ، ظفر ، نعمان ، احسان ، راجہ عابد ، مشتاق ، عامر اور دیگر افراد نے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے راجہ محمد علی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے حلقے بھر میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں انشاء اللہ 25جولائی کا سورج راجہ محمد علی کی کامیابی کی خبر لے طلوع ہو گا ۔

 

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button