DailyNewsHeadlineKahuta

مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ نے صداقت علی عباسی کی حمایت کا اعلا ن کر دیا

Kahuta; PML-N Chairman UC Hothla announces to support PTI candidate

PML-N Kahuta are left shocked after Chairman UC Hothla Raja Amir Mazhar announced to support PTI candidate Sadaqat Ali Abbassi

مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ نے تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی حمایت کا اعلا ن کر دیا۔ صداقت عباسی کی کامیابی کے لئے بھرپور مہم چلائیں گے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز یونین کونسل ہوتھلہ میں میجر (ر) اعجاز عباسی کی رہائش گاہ پر ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں چےئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر سابق عہدیداران ورکروں اور کارکنان نے شرکت کی ۔ اجلا س میں چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر نے تحریک انصاف کے رہنما وامیدوار برائے قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی حمایت کا اعلان کیا ۔ اورکہا کہ ہم الیکشن میں صداقت علی عباسی کی بھر پور سپورٹ کریں گے۔ ان کی انتخابی مہم بھی بھرپور طریقے سے چلائیں گے ۔اور ان کو اس حلقہ این اے 57 سے کامیاب کرائیں گے ۔اس موقع پر تحریک انصاف حلقہ این اے 57کے امیدوار صداقت علی عباسی بھی موجود تھے۔انھوں نے چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں عوام کے پا س ووٹ مانگنے خود جاؤنگا۔ اور کامیاب ہو کر ان کی محرومیوں کا ازالہ کروں ۔ انھوں نے کہا کہ جان بوجھ کر اس علاہ کو پسماندہ اور ان پڑھ رکھا ۔تحریک انصاف عمران خان کی قیادت مین ایسا معاشرہ تشکیل دے گی۔ جہاں سب کویکساں انصا ف مہیا ہوگا۔تحریک انصاف ایک بہترین اور نیا بلدیاتی نظام لائے گی ۔سب نے ملکر بلے کو کامیاب کرنا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button