DailyNews

محمود چوھدری مرحوم نے مارشلائی ادوار سے لیکر ہر مشکل وقت میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا بلند رکھا۔ابرار میر

London; PPP pay glowing tribute to late Ch Mahmood

London; PPP pay glowing tribute to late Ch Mahmood

PPP Europe vice President Ibrar Mir along with senior PPP officials have paid tribute to late Ch Mahmood who sadly passed away in Morra Hafiyal, Bewal.

لندن (۔ ) آج پاکستان پیپلزپارٹی اپنے ایک بہادر اور مخلص جیالے راھنما سے محروم ھوگئی، محمود چوھدری مرحوم نے مارشلائی ادوار سے لیکر ہر مشکل وقت میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا بلند رکھا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے سنئیر نائب صدر ابرار میر نے محمود چوھدری نائب صدر گوجر خان کی وفات پہ اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔ انہوں ان کی اچانک وفات کو نہ صرف انکے اپنے لواحقین بلکہ پارٹی اور گوجر خان کئیلئیے بڑانقصان اور خلا قرار دیا جو کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔ 

ابرار میر نے کہا مرحوم محمود چوھدری نئی نسل کےلئیے مشعل راہ تھے اور نظریاتی کارکن کی حیثیت سے ہر دل عزیز تھے۔ ابرار میر نے مرحوم محمود چوھدری کے بیٹوں یاسر محمود چوھدری، ناصر محمود کے علاوہ انکے تمام لواحقین اور برطانیہ میں رشتہ داروں سے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اللہ پاک سے دعا کی کہ انہیں دکھ کی اس نازک گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم محمود چوھدری کے درجات بلند فرمائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button