DailyNewsKahuta

کہوٹہ کے نواحی علاقہ ہوتھلہ کی لنگ میں دو بچے نہاتے ہوئے ڈوب کر جانبحق

Two kids drown to death in Hothla

Kahuta; Two kids drown to death in Hothla

Two children from Hothla have drowned while swimming, the bodies were pulled out and taken to hospital but died.

کہوٹہ کے نواحی علاقہ ہوتھلہ کی لنگ میں دو بچے نہاتے ہوئے ڈوب کر جانبحق ہو گئے ۔ بچوں کی نعشوں کو نکال لیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کہوٹہ کے نواحی علاقے یونین کونسل ہوتھلہ میں لنگ میں دو بچے جن کے نام سبی ولد اشفاق اور ابراہیم ولد ملازم نہاتے ہوئے ڈوب کر جانبحق ہو گئے۔ اطلاعات ملتے ہی عوام علاقہ اکٹھے ہو گئے۔ اور بچوں کی نعشوں کو نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا۔

امیدوار برائے پی پی سیون حافظ منصور ظہور نے گزشتہ روز منعقدہ انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ملک میں اب دین عربی ﷺ کو تخت پر لانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ سب سے مقبول نعرہ لبیک یا رسول ﷺ اب پوری دنیا میں گونجے گا ۔ختم نبوقت کا تحفظ کرنے کے لیے نبی ﷺ کے غلام اپنا تن من دھن سب لوٹانے کے لیے تیار ہیں۔ حکمرانوں نے جس طرح ختم نبوت ﷺ کے قانون میں ترمیم کی ۔وہ اللہ اسکے رسول ﷺ اور نبی ﷺ کے غلاموں کے بھی مجرم ہیں۔ جو انھیں کبھی معاف نہیں کرینگے ۔25جولائی کو کرین پر مہر لگا کر ۔تحفظ ناموس رسالت ﷺ والے بنیں پاکستان کلمے کی بنیاد پر قائم ہوا ہے۔ انشا اللہ ہم اس ملک میں مدینہ والا قانون لائیں گے ۔دین عربی ﷺ کو تخت پر لا کر دم لینگے۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے این اے 57تحریک لبیک جاوید عباسی اور امیدوار برائے پی پی سیون حافظ منصور ظہور نے گزشتہ روز منعقدہ انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا حافظ ظہور نقیبی و دیگر علماء کرام نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر قریشی برادری کے سینکڑوں افراد نے لبیک یا رسول اللہ ﷺ پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ تقریب میں کثیر تعداد ٹی ایل پی کے ورکرز کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب قریشی ہال میں منعقد کی گئی۔ جس کے بعد ایک بڑی ریلی بازار سے ہوتی ہوئی۔ لبیک یا رسول اللہ ﷺ کی صداؤں میں کلر چوک پہنچی جہاں پر جاوید عباسی اور حافظ منصور نے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا۔ بازار میں جگہ جگہ اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔ اور شاندار استقبال کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button