DailyNewsHeadlineKallar Syedan

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کلر سیداں میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب

Kallar Syedan; Ex PM addresses large public rally in Kallar.

Kallar Syedan; Ex PM addresses large public rally in Kallar.

The ex Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi in his election campaign addressed a large public rally in Kallar Syedan.

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کے فیصلے عدالتوں سے نہیں پولنگ سٹیشنوں سے ہونے چاہئیے جس شخص نے ایٹمی دھماکے کئیے تین بار وزیر اعظم رہا آ ج وہ عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہا ہے ،سیاستدانوں کو ایک سازش کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے نوا زشریف الیکشن لڑ رہے ہیں نہ انہوں نے وزیر اعظم بننا ہے مگر وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں پاکستان کے تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر مشترکہ طور پر ملک کو آگے لے جانا پڑے گا۔پی ٹی آئی الیکشن سے بھاگنے کی تیاری کر رہی ہے انتخابات میں ایک دن کی بھی تاخیر کی گنجائش نہیں اور جو ایسا کرے گا اس پر آرٹیکل 6لگے گا ووٹ کسی ایمپائر کے پاس نہیں عوام کے پاس ہیں اور وہ اپنا فیصلہ اپنے ضمیر کے مطابق کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی شام کلر سیداں میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت چوہدری محمد حسین نے کی تقریب میں بلدیاتی چیئر مینوں ،وائس چیئر مینوں ،کونسلروں ،لیگی کارکنوں ،یوتھ ونگ کے عہدے دارا ن نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے شیخ حسن ریاض ،اسد عزیز، شیر بہادر، محمد ظریف راجا، بلال یامین ستی نے بھی خطاب کیاجبکہ سٹیج پر بزرگ لیگی رہنما شیخ محمد اکرم ،چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس ،وائس چیئرمین چوہدری ضیارب منہاس، چیئر مین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر،پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ اور یگر بھی موجود تھے۔شاہد خاقان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی نواز شریف کے نامزد امیدواروں کی فتح کی نوید لائے گا ۔2013کے انتخابی فیصلے کے ثمرات پورے ملک کو ملے ہم نے مسائل اور بحرانوں کو حل کیا اور ایک بہتر پاکستان نگران حکومت کے حوالے کیا۔ہم نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا ہمارا راستہ روکنے کے لیے کبھی دھرنے دئیے گئے کبھی عدالتوں میں گھسیٹا گیا اور کبھی ہماری حکومت کو ختم کر دیا گیامگر ہم نے ترقی کا راستہ ترک نہیں کیا۔عمران خان صرف اقتدار کے لیے سیاست کرتے ہیں انہیں ملک کے مسائل حل کرنے کا تجربہ ہی نہیں وہ اقتدار کے لیے کسی سے بھی سودے بازی کر سکتے ہیں ،جو شخص مشرف کا ساتھی رہا ہو اور جو مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بھگوڑوں کو ساتھ لے کر انقلاب بھرپا کرنے کے دعوے کرتا ہو وہ شخص کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکتا۔پاکستان جن مقاصد کے لیے حاصل کیا گیا تھاان کی عکاسی عمران خان نہیں کر سکتے لوگوں نے 2008میں غلطی کی تھی پوری قوم نے سزا پائی تھی ۔پیپلز پارٹی نے ملک کے لیے بڑی مار کھائی مارشل لا کا مقابلہ کیا مگر بینظیر کے بعد کارکن مایوس ہو گئے ،عوام نے گزشتہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو مسترد کر کے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیا آج پیپلز پارٹی کو الیکشن کے لیے امیدوار تک دستیاب نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسے انتخابات ہونے چاہئیے کہ کوئی ان پر انگلی نہ اٹھا سکے متناظہ انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت مسائل حل نہیں کر سکتی،چور دروازوں کا سلسلہ اب بند ہو جا چاہئیے ماضی میں اس طرح کے فیصلوں سے ملک کا نقصان ہوا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے فیصلے عدالتوں سے نہیں پولنگ سٹیشنوں سے آنے چاہئیے میں 8بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا میرے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل دائر ہوئی اور جج صاحب نے 12صفحات پر مشتمل الزام نامہ میرے نام کر کے مجھے نا اہل کر دیا اور قرار دیا کہ میں صادق اور امین نہیں ہوں جبکہ اس فیصلے سے صرف 15ایام قبل تک میں اس ملک کا وزیر اعظم تھا اور صادق اور امین بھی تھا۔اس طرح کے واقعات الیکشن کو مشکوک بناتے ہیں لاہور ہائی کورٹ کا مشکور ہوں جنہوں نے فیصلہ پڑھ کر ہی اسے مسترد کر دیا ،میں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں جو چھ نکات درج کئیے تھے ان پر ریٹرنگ آفیسر کو اعتراض تھا میں نے لکھا تھا کہ میں نے کبھی بے ایمانی نہیں کی کبھی اپنی جماعت سے وفاداری نہیں بدلی کسی مارشل لا کا ساتھ نہیں دیا اور ہر سال باقائدگی سے ٹیکس ادا کیا۔حلفیہ کہا کہ 1988میں جب سیاست میں آیا تھا اس وقت میرے اثاثے زیادہ تھے آج کم ہیں ،میں ہر الزام کا جواب دینے کو حاضر ہوں مگر سیاستدانوں کو حقارت سے دیکھنے سے ملک نہیں چلتے جو شخص تین بار ملک کا وزیر اعظم رہا جس نے ایٹمی دھماکے کئیے آج وہ عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہا ہے انہیں پارٹی صدارت سے الگ کیا گیا ہم نے یہ سب کچھ ملک کے لیے برداشت کیا ہم کسی ایسے فیصلے کا حصہ نہیں بن سکتے جس سے اس ملک کا نقصان ہو ،دھرنوں سے ملک کا نقصان ہوا ایمپائر کی انگلی کا کون منتظر رہا ؟پانچ ماہ تک کنٹینر پر چڑھ کر باتیں کرنے والا وزیر اعظم نہیں بن سکتا،نواز شریف الیکشن لڑ رہیں نہ انہوں نے وزیر اعظم بننا ہے وہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانا چاہتے ہیں پاکستان کو آئین کے مطابق چلانا تمام اداروں کی ذمہ داری ہے ۔تمام ادارے آئینی حدود کے اندر رہ کر کام کریں تو ملک ترقی کرے گا روز گارنیب کی عدالتوں سے نہیں ملتا اس کے لیے مستحکم جمہوری حکومت کا ہونا ضروری ہے ۔اب ملک کسی مزید تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا ،عدلیہ فوج میڈیا بیوروکریسی سیاستدان سب ملک کر آئینی حدود کے اندر اپنے فرائض سر انجام دیں تو ملک ترقی کرے گا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن سے راہ فرار چاہتی ہے مگر ملک آئینی طور پر ایک دن کی تاخیر کا بھی متحمل نہیں ہو سکتا جو الیکشن میں تاخیر کرے گا اس پر آرٹیکل 6لگے گا ۔ووٹ کسی ایمپائر کے پاس نہیں صرف عوام کے پاس ہیں اور جس کا وہ فیصلہ 25جولائی کو اپنے ضمیر کے مطابق کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک بار پھر پورے ملک سے کامیابی حاصل کرے گی این اے 53سے عمران خان کو گھر بھیجواؤں گا این اے 57میں اللہ کے فضل اور اللہ کے فضل اور حلقے کے لوگوں کی مدد سے تاریخی فتخ ہو گی ۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ کلر سیداں کی جھلکیاں

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پہلی بار کلر سیداںآئے تو لوگوں نے ان کا انتہائی والہانہ اور پر تپاک استقبال کیا ،انہیں شاہ باغ سے جلوس کی شکل میں چوکپنڈوری این اے 59اور پی پی 10سے مسلم لیگ ن کے گرفتار امیدوار انجنئیر قمر الاسلام راجہ کے دفتر تک لایا گیا راستے میں متعدد مقامات پر ان پر گل پاشی کی گئی یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری جاسم کنول راہی نے سینکڑوں نوجوانوں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا ۔وہ چوکپنڈوری سے کلر سیداں روانہ ہوئے تو کلر سیداں بائی پاس پر ایک اور ریلی نے انہیں خوش آمدید کہا انہیں جلوس کے ہمراہ کلر سیداں لایا گیا وہ چوآ روڈ پر موجود بلدیہ کلر سیداں کے تمام لیگی کونسلروں کے پاس گئے اور ان سے گفت و شنید کی جہاں سے وہ کونسلروں ،شہریوں اور نوجوانوں کے جھرمٹ میں پیدل جلسہ گاہ پہنچے اس دوران دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا وزیر اعظم نواز شریف میاں دے نعرے وجھن گے ووٹ کو عزت دو اور شاہد خاقان عباسی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔اس دوران بار ہا مرتبہ ان پر گل پاشی کی گئی ۔

انجنئیر قمر الاسلام راجہ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ہیں ان کی گرفتاری کا کوئی جواز نہیں

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انجنئیر قمر الاسلام راجہ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ہیں ان کی گرفتاری کا کوئی جواز نہیں ۔انہوں نے پیر کے روز کلر سیداں کے قریب چوکپنڈوری میں انجنئیر قمر الاسلام راجہ کے مرکزی الیکشن آفس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قمر الاسلام راجہ کو ایسے وقت گرفتار کیا گیا جب انتخابی عمل جاری تھا مسلم لیگ ن نے انہیں اپنا امیدوار نامزد کیا جس کے فوری بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو کامیابی مسلم لیگ ن کی ہو گی ،اس موقع پر قمر الاسلام کے فرزند راجہ سالار اسلام نے بھی خطاب کیا۔

موہڑہ وینس میں راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اصولی فیصلہ

یونین کونسل کنوہا موہڑہ وینس میں متعدد برادریوں کے اہم اجلاس میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58 سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق موہڑہ وینس کی وارڈ 2 کا اہم اجلاس گزشتہ روز کونسلر راجہ ناہید کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت صوبیدار میجر (ر) راجہ محمد لطیف نے کی۔اجلاس میں وینس برادری سمیت بٹ اور سدھن برادریوں کے ووٹروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور متفقہ طور پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں سانپ کے ڈسنے کے خاتون جاں بحق

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں سانپ کے ڈسنے کے خاتون جاں بحق ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق بشارت نامی شخص کی 60 سالہ خوش دامن اپنے صحن میں کام کر رہی تھی کہ اسی دوران اسے سانپ نے ڈس لیا جسے ڈسٹرکٹ ہہسپتال راولپنڈی لے جا رہا تھا کہ وہ راسے میں ہی دم توڑ گئی۔متوفیہ کو موہڑہ بھٹاں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ کاحساس ادارے کا ملازم کراچی میں دہشت گردوں کیساتھ آپریشن کے دوران گولی لگنے سے شہید

کلر سیداں کے نواحی علاقہ کاحساس ادارے کا ملازم کراچی میں دہشت گردوں کیساتھ آپریشن کے دوران گولی لگنے سے شہید ہو گیا۔ڈھوک کھنادہ کا 22 سالہ جوان محمد سراج گلدار بارڈر پر دہشت گردوں کیساتھ آپریشن کے دوران گولیاں لگنے سے شہید ہو گیا جس کا جسد خاکی آج متوقہ ہے۔شہید چند ماہ قبل ہی پاک آرمی میں بھرتی ہوا تھا اور غیر شادی شدہ تھا۔

نواحی علاقوں میں ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نے تین افراد کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا

نواحی علاقوں میں ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نے تین افراد کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ڈکیتی کی پہلی واردات یونین کونسل دوبیرن کلاں کے نواحی علاقہ دودہلی میں پیش آئی جہاں دو بھائی نذیر احمد اور جہانگیر احمد سکنہ دودہلی رات کے وقت اپنی موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر ان کا موٹر سائیکل روک لیا اور تلاشی کے دوران 70 ہزار روپے کی رقم چھین لی جبکہ مزاحمت کرنے پر جہانگیر کو سر پر پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کردیا اور قریبی جنگل میں روپوش ہو گئے۔ڈکیتی کی دوسری واردات کلر سیداں ددہوچھہ روڈ پر پیش آئی جہاں عرفان نامی شخص جو مانکیالہ میں اسپےئر پارٹس کی دکان کرتا ہے اپنے کام سے فارغ ہو نے کے بعد رات دس بجے اپنی گاڑی پر گھر جا رہا تھا کہ چار مسلح افراد نے اسے روک لیا اور تین لاکھ روپے سے زائد کی نقدی چھین لی اور گاڑی کی چابی ہمراہ لے کر موقع سے فرار ہو گئے ۔


 

Show More

Related Articles

Back to top button