DailyNewsHeadline

فیصل اقبال چوہدری نثار کے آزادقافلہ میں شامل ہوگئے

Rawalpindi; Faisal Iqbal joins indpendant candidate Ch Nisar Ali Khan

Faisal Iqbal joins indpendant candidate Ch Nisar Ali Khan

Rawalpindi; PP20 Candidate Faisal Iqbal has announced to join Ch Nisar Ali Khan at coming election, The announcement has been felt politically in Taxila region.

حلقہ کی سیاست میں ہلچل ،فیصل اقبال کی دھماکہ دار انٹری نے علاقائی سیاست کا رخ ربدیل کردیا،فیصل اقبال چوہدری نثار کے آزادقافلہ میں شامل ہوگئے خان الیاس گراونڈ نواب آباد واہ کینٹ میں پینل کا پہلا مشترکہ جلسہ ،آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 فیصل اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے عوامی خدمت کو ہمیشہ اپنا نصب العین بنایا ،جس نے علاقہ میں خدمت کی سیاست کی اسکا دامن پکڑا،چوہدری نثار علی خان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے،مخالفین نوشتہ دیوار پڑھ لیں ، منتخب ہوکر علاقہ میں حقیقی خدمت کی سیاست کو پروان چڑھائیں گے،ہماری سیاسی تاریخ خدمت کی سیاست سے عبارت ہے ، لوگوں نے اعتماد کیا توعوام کے خادم بن کر اس اہم فریضہ کو انجام دیں گے۔ہمیں علاقہ مکینوں کے مسائل کا ادراک بھی ہے اور انکے لئے ہمیشہ میدان عمل میں بھی رہتا ہوں،تاجر طبقہ کی پریشانیوں کو بھی دور کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گیان خیالات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ انارکلی میرج ہال میں منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کے دوران کیا،قبل ازیں فیصل اقبال کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ فیصل اقبال نے چوہدری نثار کے ساتھ پینل بنالیا، جس کے بعد عید ملن پارٹی ایک بڑے جلسے میں تبدیل ہوگئی ، جبکہ سٹیج سے چوہدری نثار علی خان اور ملک عمر فاروق کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے،عید ملن پارٹی میں لوگوں کا جوش دیدنی تھا لوگوں نے بڑے بریک تھرو پر فیصل اقبال کو مبارکبادیں دیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل اقبال کا کہنا تھا کہ ہماری جدجہد رنگ لائی ہے ، مخالفین خاطر جمع رکھی سیٹ جیت کرعوام کو پچیس تاریخ کو سرپرائیز دیں گے،انکا کہنا تھا کہ علاقہ کے لئے چوہدری نثار علی خان علی خان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، چوہدری نثار علی خان کی ٹیم میں شامل ہونے کا مقصد عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کا آگے بڑھانا ہے ، علاقہ کے مکینوں در پیش مسائل سے چھٹکارا دلا کر اس مشن کی تکمیل میں ایک قدم اور آگے بڑھائیں گے،عوام کسی پروپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں ، انشا اللہ کامیابی چند قدم پر ہے ،زندگی بھر اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کر سکتا جنہوں نے ہر الیکشن میں میرا بھرپور ساتھ دیا اور میری عزت میں اضافہ کیا ، نہ کبھی مفاد پرستی اور منافقت کی سیاست کی اور نہ آئندہ اس روش پر چلیں گے،حلقہ عوام پینل کی کامیابی کے لئے یک جان ہوجائیں ، چوہدری نثار علی خان ، ملک عمر فاروق ہمارے پینل کا حصہ ہیں ، اب انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی کاز کو پیش نظر رکھیں گے ، پینل کی کامیابی ہی ہماری کامیابی ہے،اللہ کے فضل و کرم سے اور عوام کے تعاون سے اگراس حلقہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوا تو رکن اسمبلی کو ملنے والی مراعات مجھ پر حرام ہونگی یہ سب پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگا،واہ کینٹ کا محنت کش طبقہ ملکی معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کی مانند ہیں ، انکے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر فورم پر پہلے بھی آواز اٹھائی اور آئندہ بھی انکے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے،واہ کینٹ کے مزدور طبقہ اور اہلیان حلقہ نے جس محبت کا اظہار کیا اس پر انکا بے حد مشکور ہوں،تقریب سے راجہ قیصر پرویز ، مولانا عبد القیوم ، پیر سعید نقشبندی ، انصار شاہ ودیگر نے خطاب کیا تقریب کی صدارت علماء اہل سنت والجماعت پیر سید مصطفیٰ شاہ کر رہے تھے ،اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان کی جانب سے فیصل اقبال کی بھرپور حمائت کا اعلان کیا گیا،تقریب میں اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،

نواز شریف سے کہا عدلیہ سے اور فوج سے لڑائی نا لڑو

گدھے کو آپ تخت پے بیٹھا دو وہ گدھا ہی رہتا ہے بادشاہ نہیں بن جاتا۔نواز شریف سے کہا عدلیہ سے اور فوج سے لڑائی نا لڑو۔میاں صاحب عدلیہ سے آپ کو بہتری کی امید رکھنی چائیے تھی۔مجھے پی ٹی آئی کی جانب سے کئی بار شمولیت کی دعوت آئی۔فطرت کبھی تبدیل نہیں ہوتی دغا دینے والے دغا دیتے ہیں۔سب سے آگئے بھاگنے والوں میں یہ پنڈ نوشہری کا سرور خان ہوگا۔تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے چوھدری نثار علی خان نے مخالفوں پر ایک اور کاری ضرب لگا ڈالی چوھدری نثار علی خان نے فیصل اقبال کے ساتھ مل کر واہ کینٹ میں ایک بہت بڑا جلسہ کر ڈالا فیصل اقبال نے اپنے جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم چوھدری نثار علی خان کے بازوں بن چکے ہیں میں آپ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ نے جس طرح میرا ساتھ دیا ہے اسی طرح اپ نے چوھدری نثار علی خان کا ساتھ بھی دینا ہے اور ان کو ہم نے اس حلقے سے MNA بنانا ہے میں نے سیاست سے پہلے بھی آپ کی خدمت کی اور سیاست میں ا کر بھی آپ کی بھر پھور طریقے سے خدمت کروں گا انھوں نے اس خاص موقع پر اپنے والدین کو بھی یاد رکھا کہ یہ ان کی میرے اوپر مہربانیوں کی ہی وجہ ہے کہ میں آج آپ کے ساتھ ہوں میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں pp20 کی سیٹ جیت کر اس علاقے کا نقشہ تبدیل کر دوں گا چوھدری نثار علی خان نے واہ کینٹ کے باسیوں سے تاریخی خطاب کر تے ہوئے کہاکہ میرا اختلاف مسلم لیگ( ن) کے ساتھ نہیں میرا اختلاف میاں نواز شریف کے ساتھ ہے مجھے کئی بار PTI کی جانب سے شمولیت کی دعوت آئی لیکن میں نے ٹٹھکرا دی میاں نواز شریف کو عدلیہ سے بہتری کی امید رکھنی چاہیے ا نھوں نے واہ کینٹ میں POF کے ملازمین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ جب میں واہ کینٹ آیا تو میں نے دو تنخواوں کا جسے آپ بونس کہتے ہیں دیا یہ آپ کو یاد ہو گا تو میری اس بات پر میاں نواز شریف سے بحث ہو گئی انھوں نے کہا کہ اتنا پیسہ نہیں ہے تو میں نے ان سے یہ میاں نواز شریف کا پیسہ نہیں تھا یہ پیسہ پاکستان کا پیسہ تھا تو میں نے حکومت پاکستان سے پیسہ چھین کر آپ لوگوں پر خرچ کیا پھر جب میں وزیر داخلہ بنا تو یہاں کے جنرل احسن محمود حیات بہت اچھے انسان ہیں نے دو سکولوں کی جگہ اور اس وقت ابھی جو 1122 کا دفتر اور جنرل ہسپتال کی زمین انھوں نے حکومت پاکستان کو دی جس پر میں نے کڑروں روپے کی لاگت سے سوا سال کے اندر یہ پروجیکٹ بنا کر دے دیے بعد لوگ کہتے ہیں کہ یہ تمام مسلم لیگ(ن ) نے کیا ہے تو بھائی میرے اٹک سے لے کر صادق آباد تک سارا علاقہ مسلم لیگ(ن) کا ہے وہاں کیوں نہیں بنائے گئے یہ میں نے حکومت پاکستان سے یہ پیسہ چھین کر اپ عوام پر لگایا انھوں نے اپنے مخالفین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ میرے مقابلے میں مسلم لیگ(ن) سے ان نمونوں کو کھڑا کیا ہے جن کو کوئی جانتا تک نہیں یہ کیا مقابلہ کریں گے اور ایک طرف PTIکا اس وقت ہمدرد بنا ہوا ہے جس کی میڑک کی سند جعلی ہے جس کی ایف اے کی ڈگری جعلی جسکی بی اے کی ڈگری جعلی جس کے خلاف عدالت میں کیس چل رہے ہیں جس نے ہر پارٹی کے ساتھ بے وفائی کی پہلے پیپلز پارٹی میں تھا تو ان کے گن گاتا تھا جب محترمہ بنظیر بٹھو پر برا وقت آیا تو سب سے پہلے یہ شخص وہاں سے بھاگا پھر یہ ق لیگ میں آیا مشرف کے ساتھ چوھدری پرویز الہی اور چوھدری شجاعت کے ساتھ تو جب مشرف پہ برا وقت آیا تو سب سے پہلے یہ شخص پارٹی چھوڑ کر بھاگا اب عمران خان کے ساتھ آ گیا میں عمران خان کو بھی یہ کہتا ہوں کہ جب تمھارے اوپر برا وقت آئے گا تو فطرت کبھی تبدیل نہیں ہوتی دغا دینے والے دغا دیتے ہیں سب سے آگے بھاگنے والوں میں یہ سرور خان ہو گا آخر میں انھوں نے واہ کینٹ کے باشعور وفاداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کو جیپ پر مہر لگا کر اپنی و فاداریوں کا ثبوت دینا ہے انھوں نے فیصل اقبال ، سفیر خان، حاجی عمر فاروق،حاجی اکبر علی ا عوان کا شکریہ ادا کیا

 

Show More

Related Articles

Back to top button