AJKDailyNews

رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کوہسپتال کادرجہ دو سوشل میڈیاپرمطالبہ زورپکڑگیا

AJK; Demand for Chakswari hospital

AJK; Demand for Chakswari hospital

A Campaign is taking pace in social media to upgrade rural health centre Chakswari to be upgraded to hospital.

رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کوہسپتال کادرجہ دو سوشل میڈیاپرمطالبہ زورپکڑگیارورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کوہسپتال کادرجہ دلانے کے لیے تحریک کاآغازچکسواری کے سیاسی سماجی ،کاروباری ،صحافتی و عوامی حلقوں کی بھرپورحمایت۔ تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کوہسپتال کادرجہ دلانے کے لیے تحریک کاآغازہوچکاہے ۔ تحریک کاآغازتارکین وطن کشمیریوں نے برطانیہ سے کیا ہے۔تحریک سوشل میڈیا پر روز بروز زور پکڑ رہی ہے۔سوشل میڈیاپرحکومت اورمحکمہ صحت سے مطالبہ کیاجارہاہے کہ رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کوہسپتال کادرجہ دیاجائے ۔چکسواری کے سیاسی و سماجی، کاروباری، صحافتی و عوامی حلقوں نے رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کاہسپتال کادرجہ دینے کے مطالبہ کی بھرپورحمایت کی ہے ۔ تحریک کے روح رواں معروف اعظم رچیال نے کہاکہ چکسواری میں ہسپتال کی اشدضرورت ہے ۔ رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کاہسپتال کادرجہ دلانے کے لیے تحریک کاآغاز کیا۔میں سب دوست احباب کا دل سے شکرگزارہوں جنہوں نے اس تحریک کو مثبت انداز میں لیا اور حمایت کی یقین دہانی کرائی اورکامیابی کی طرف پہلا قدم اٹھایا اور اس تحریک میں جان ڈال دی۔مجھ سمیت چکسواری اور اس کے اردگرد کے علاقوں کے لوگوں کے حوصلے بلند کیے ہیں۔تحریک مرحلہ وارجاری رہے گی۔پہلے مرحلے میں سوشل میڈیاپرتحریک چلائی جارہی ہے۔ دوسرے مرحلے میں تیس سے پچاس افرادپرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں چکسواری اوربرطانیہ سے احباب شامل ہوں گے ۔جس کے بعد باقاعدہ عملی تحریک کا آغازکیاجائے گا۔حکومت سے رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کوہسپتال کادرجہ دینے کی منظوری لی جائے گی۔ انھوں نے کہاکہ اہلیان چکسواری بیدارہوں اورہسپتال کے لیے تحریک کاحصہ بنیں۔کسی فرشتہ کا اناتظار نہ کریں کہ وہ آکر عوام کے لئے ہسپتال بنائے گا۔ چکسواری کے نوجوانوں اور صحافیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی رضاکے لیے تحریک کا ساتھ دیں اور اس کا حصہ بنیں ۔یہ تحریک کسی اور کے لئے بلکہ آپ اور اپ کی نسلوں کے لیے ہے جو ہر روز دکھ تکلیف اور مختلف مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔ میں اپنے بزرگوں سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ خود اور اپنی اولادوں کو بھی اس تحریک کا حصہ بنائیںیہ تحریک اس وقت تک آگے نہیں بڑھے گی جب تک ہم میں سے ہر ایک اس کا حصہ نہیں بنے گا۔

دی بینک آف آزادجموں وکشمیر کے سابق ایم ڈی راجہ ممتازعلی خان نے گزشتہ روز یونین کونسل فیض پورشریف کادور ہ

 دی بینک آف آزادجموں وکشمیر کے سابق ایم ڈی راجہ ممتازعلی خان نے گزشتہ روز یونین کونسل فیض پورشریف کادور ہ کیاانہو ں نے بوعہ گجرا ں بوعہ ملکا ں فیض پورشریف اور نئی آبادی بوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم جاکرخواجہ حاجی محمدادریس کے والدمحترم اورقاضی جاویداختر کی ہمشیرہ محترمہ اورراجہ محمداخلاق کے بھائی ر اجہ محمدرمیض اورصوفی مطلوب حسین مغل کی پوتی ساجدمطلوب مغل کی بیٹی کے انتقال پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے اس موقع پرصحافی راجہ عمرفاروق عظیم رحمت مرکز ی راہنمامسلم لیگ ن آزادکشمیر اورراجہ تفسیر احمدخان سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن یونین کونسل فیض پورشریف بھی ان کے ہمراہ موجودتھے 

 

Show More

Related Articles

Back to top button