DailyNews

حلقہ این اے59کو سیاسی تجربہ گاہ نہیں بننے دیا جائے گا, کرنل (ر) اجمل صابر راجہ

NA-59 will not be let in to a political game

Rawalpindi; NA-59 will not be let in to a political game; PTI Candidate Col (r) Ajmal Sabir Raja said he will not let NA-59 turned in to a political game.

حلقہ این اے59 سے امیدوار برائے قومی اسمبلی کرنل (ر) اجمل صابر راجہ نے کہا ہے کہ حلقہ این اے59کو سیاسی تجربہ گاہ نہیں بننے دیا جائے گا بد قسمتی سے ایک طویل عرصہ ایک ہی شخصیت بر سرِ اقتدار رہی ہے لوگ چار و ناچار اسی کو قبول کرتے رہے ہیں جب کبھی کسی جماعت کا کوئی مظبوط امیدوار سامنے آتا تو اسکے خلاف وہ جماعتیں باہر سے امیدوار لا کر اس شخص کے لئے جیت کی راہ اور بھی ہموار کر دیتیں یہی وجہ ہے کہ اس علاقے کے عوام کے گلے سے غلامی کا طوق ابھی تک نہیں اتارا جا سکا انھوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ان کی جماعت تحریکِ انصاف نے بھی اسی غلطی کو دہرایا ہے لیکن وہ کبھی اپنے لوگوں کو اکیلا حلقہ سے باہر کے لوگوں کے دروازوں پر دھکے نہیں کھانے دیں گے اسی خاطر انھوں نے میدان میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ وہ اپنے نظریاتی پینل کے ساتھ بلے باز کا نشان لے کر میدان میں آچکے ہیں اور علاقے کے عوام سے بھرپور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی عزت وتوقیر کا سودا نہیں کریں گے کرنل (ر) اجمل صابر راجہ نے کہا ہے کہ بہت جلد ان کے علاقہ سے بدمعاشی اور ظلم کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا

تحریکِ انصاف کا نظریاتی پینل ہی کامیابی حاصل کرے گا,چوہدری امیر افضل

حلقہ پی پی10سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری محمد امیر افضل نے کہا ہے کہ ان کے علاقہ سے تحریکِ انصاف کا نظریاتی پینل ہی کامیابی حاصل کرے گا ہمارے علاقے لوگ ایسی قیادت چاہتے ہیں جو ان کے گھر کی دہلیز پر ان کے مسائل کو حل کرے جس کاعملی مظاہرہ وہ علاقے میں قائم پبلک سیکرٹریٹ کے ذریعے ایک طویل وقت سے کر رہے ہیں چوہدری امیر افضل نے کہا کہ انھوں نے جن کو اپنا بنانے میں پہل کی تھی انھی نے ان کی پیٹھ میں چھر اگھونپا جس سے ہمارے علاقے پر واضع ہو گیا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں کہ جو ان کی راہ میں پھول بچھائے گاوہ اس کا جوا ب کانٹوں کی شکل میں دیتے ہیں چوہدری محمد امیر افضل نے کہا کہ وہ میدان نہیں چھوڑیں گے اور پورا یقین رکھتے ہیں کہ25جولائی کو کرنل(ر) اجمل صابر راجہ کی قیادت میں ان کا پینل کامیابی حاصل کرے گا

دہشت گردی کے ملزم کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا

انسدادِ دہشت گردی کی خصوی عدالت نے دہشت گردی کے ملزم کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا موضع کھبہ بڑالہ کے رہائشی کرامت علی کو کچھ عرصہ قبل دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا دوران سماعت دہشت گردی کی عدالت کے جج اصغر علی نے ملزم کو بے گنا قرار دیتے ہوئے با عزت بری کر دیا

Show More

Related Articles

Back to top button