Gujar Khan; Ex nazim Kontrila joins PML-N . Ex Nazim union council Kauntrila, Raja Naveed Sajjad has announced to support PML-N candidates, He made the announcement at Zaman house.
راجہ پرویزاشرف کے تمام ترقیاتی منصوبے کرپشن زدہ تھے ان کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن جو کہ انتہائی شرمناک ہے سرور شہید کالج کی چار دیواری سے صرف چار کروڑ سے زائد لوٹا گیاراجہ پرویزاشرف کو میں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے میرے ساتھ مناظرہ کر لیں ان خیالات کااظہار این اے58سے مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی راجہ محمد جاویداخلاص نے زمان ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پچیس تاریخ کو باشعور عوام مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کریں گے وہ دوبارہ کسی صورت کرپٹ ٹولہ کو مسلط نہیں ہونے دیں گے کرپشن کر کے ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کو عوامی نمائندگی کا کوئی حق حاصل نہیں راجہ پرویز اشرف اپنے دور اقتدار اور میرے پانچ سالہ دور کا موازنہ کریں کہ کس نے زیادہ ترقیاتی کام کرائے انہوں نے ملک وقوم کا پیسہ بے دردی سے لوٹا ہم نے عوام کی ایک ایک پائی دیانتداری سے خرچ کی ان کے تمام منصوبے کرپشن زدہ ہیں راجہ پرویزاشرف نے کالاباغ ڈیم منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہماری حکومت آئے گی ہم ضرور کالاباغ ڈیم بنائیں گے آج بھارت نے پاکستان کا پانی روک رکھا ہے ملک میں بڑے ڈیموں کی ضرورت ہے تاکہ ہماری زمین زرخیز ہو سکیں اس موقع پرراجہ پرویز اشرف کی آبائی یونین کونسل کونتریلہ سے پیپلزپارٹی تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ کر بڑے دھڑوں نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کر دی مسلم لیگ ن کے کیمپ میں خوشی کی لہر ، سابق ناظم کونتریلہ راجہ نوید سجاد نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان زمان ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طلعت محمود سیال، ڈاکٹر عاشق جاوید بھٹی، راجہ اختر، راجہ نذر ، حاجی اصغر، راجہ نذیر ، ضمیر مغل، چوہدری مصطفےٰ، صوبیدار اشرف، شیخ مبارک، راجہ اجمل، راجہ خلیل ودیگر نے بھی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر راجہ نوید سجاد نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں ان کی کامیابی کیلئے ہماری ٹیم بھرپور کردار ادا کرے گی اور ہم اپنی یونین کونسل کونتریلہ کے شاندار رزلٹ دے کر مسلم لیگی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کریں گے نوید سجاد نے کہا کہ راجہ جاوید اخلاص 1983ء سے سیاست میں موجود ہیں اوران کے دوست ان کے ساتھ ہیں جبکہ راجہ پرویزاشرف 1990ء میں سیاست میں آئے اور ان کے دوست ان کو چھوڑ چکے ہیں اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل کونتریلہ راجہ امیر کاظم نے کہا کہ ہم راجہ نوید سجاد کے فیصلے کو سراہتے ہیں اوران کو خوش آمدید کہتے ہیں ان کی شمولیت سے مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہوگی
گوجرخان مسلم لیگ ن کا مضبو ط قلعہ ہے, احمد شاہ خان
گوجرخان مسلم لیگ ن کا مضبو ط قلعہ ہے تحصیل گوجرخان کی نشستوں پر کامیابی مسلم لیگ ن کی ہوگی راجہ محمد جاویداخلاص نے اپنے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے اہل علاقہ ان کی کارکردگی کو مدنظررکھیں گے ان خیالات کااظہار معروف سیاسی سماجی کارکن احمد شاہ خان نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ ن نے تینوں نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی اب بھی اسی طرح ان تینوں نشستوں پر مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی تحصیل بھر میں راجہ محمد جاویداخلاص نے بلاتفریق ترقیاتی کام کرائے عوام کے مسائل اور مشکلات کا خاتمہ کیا تحصیل کے ووٹر راجہ محمدجاویداخلاص کی کارکردگی کو مدنظر رکھیں گے اور بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کریں گے احمد شاہ خان نے کہا کہ چوہدری محمدریاض کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین سخت گھبراہٹ کا شکار ہیں چوہدری محمدریاض کا وسیع حلقہ احباب ہے اور تحصیل میں مضبوط دھڑا ہے جو کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی کا باعث ہے
نوجوان ایم ایم اے کی بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں
متحدہ مجلس عمل عوام کے دکھوں کا مداوا کرے گی نوجوان ایم ایم اے کی بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں قوم کا نوجوان ملکی حالات سے مایوس اور دیانتدار قیادت کی تلاش میں ہے ایم ایم اے کے امیدواروں کا تعارف حلقہ بھر کے لوگوں تک پہنچانے میں نوجوان ناقابل فراموش کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کااظہارمتحدہ مجلس عمل کے امیدوار حلقہ پی پی آٹھ راجہ محمدجواد نے جے آئی یوتھ کے نائب صدر محمد علی کے زیر اہتمام نوجوانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دیانتدار قیادت کا چناؤ اس وقت ملک کیلئے ضروری ہے جو صحیح معنوں میں ملک وقوم کی خدمت کر سکیں اس موقع پر نوجوانوں نے راجہ جواد کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے ان کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلانے کا عہد کیا اس موقع پر راجہ آصف، راجہ مہران، حسن افتخار،سمیر احمد ودیگر بھی موجود تھے