DailyNewsKahuta

Kahuta; Transporter Raja Iftikhar announces to join PTI

معروف ٹرانسپورٹر راجہ افتخار آف کوٹ نے پی ٹی آئی کی حمائت کا اعلان

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
معروف ٹرانسپورٹر راجہ افتخار آف کوٹ نے پی ٹی آئی کی حمائت کا اعلان کر دیا۔علاقے کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔ حالیہ الیکشن میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور عزیز و اقارب کے ہمراہ پی ٹی آئی کے صداقت علی عباسی نامزد امیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ این اے57اور غلام مر تضیٰ ستی نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی 7کو بھر پور حمائت کا اعلان ۔ موضع کوٹ سے انشاء اللہ صرف اورصرف پی ٹی آئی کامیاب ہو گئی ۔پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ خاندان، برادری اور علاقہ سے بالا تر ہو کر ملکی مفاد کی خاطر تحریک انصاف کو سپورٹ کیا جائے۔ نصف صدی سے زائد عرصہ تک مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کرملک کو لوٹا اور بیرون ملک اربوں ڈالر کے اثاثہ جات بنائے۔ سابقہ حکمران ٹولے کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے امیر، امیر تر اور غریب، غریب تر ہوتا جارہا ہے۔ پانچ سالوں میں بجلی، گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوسکی۔ اور حکمران ٹولہ عیاشیاں کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء معروف ٹرانسپورٹر راجہ افتخار آف کوٹ نے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس موقع پرراجہ وقاص ،نمبردار راجہ لطیف،چوہدر ی عثمان ،راجہ شہزاد سمیت دیگر افراد موجود تھے۔ راجہ افتخار آف کوٹ نے مزید کہا کہ آمدہ الیکشن میں عوام تحریک انصاف کو سپورٹ کرکے ملک میں عدل وانصاف کا بول بالا کرنے اور کرپٹ ٹولے سے نجات دلانے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان میں تحریک انصاف مقبول اور مضبوط ترین جماعت ہے پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن میں ملوث حکمرانوں کیامذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مسلسل جد وجہد اور مخلص اور محنتی کارکنوں کی بے پناہ کوششیں ہیں ہم ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اسد محمود ستی اپنی یونین کونسل کی عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
اشتیا ق احمد ستی آف کنیسر ستیاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسد محمود ستی اپنی یونین کونسل کی عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔ وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی نوجوان قیادت،علاقے اور عوام علاقہ سے محبت کر نے والے اور علاقے کے مسائل حل کر نے کی جستجو والے عظیم انسان ہیں ۔یوسی ہوتھلہ میں جو انہوں نے سوئی گیس کا کام کر ایا ہے وہ آنے والی نسلیں بھی یا د رکھیں گی ۔اسد محمود ستی کی ہی کوششوں کاوشوں کی وجہ سے آج یوسی ہوتھلہ کے بیشتر گاؤں کی عوام سوئی گیس کی سہولت سے مسعفید ہو رہے ہیں ۔یوسی ہوتھلہ میں سوئی گیس سمیت کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرانے پرشاہد خاقان عباسی،حافظ عثمان عباسی اور اسد محمود ستی کا شکریہ ادا کر تے ہیں۔ ان خیالات کا اظہاریونین کونسل ہوتھلہ کی معروف سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیت اشتیا ق احمد ستی آف کنیسر ستیاں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ جنرل الیکشن میں حلقہ پی پی سیون سے خادم اعلی راجہ صغیر احمد بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔ان کے والد محترم حاجی باوا غلام فرید نے ساری زندگی عوام کی خد مت میں گزاری وہ بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خد مت رہے ہیں انشاء اللہ حالیہ الیکشن میں خادم اعلیٰ راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یں گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button