Kallar Syedan; Choa Khalsa region consumers badly effected by PTCL
چوآ خالصہ اور گردنواح کے پی ٹی سی ایل براڈبینڈ صارفین ذہینی عذاب میں مبتلا ہو چکے
چوآ خالصہ اور گردنواح کے پی ٹی سی ایل براڈبینڈ صارفین ذہینی عذاب میں مبتلا ہو چکے کئی کئی ماہ ٹیلی فون خراب ہونے کی وجہ سے براڈ بینڈ کے صارفین نے تنگ آ کر انٹر نیٹ کنکیشن ختم کر ا دیئے لیکن اس کے باوجود پی ٹی سی ایل عملے کی غفلت کی وجہ سے ماہانہ بل باقاعدگی کے ساتھ بھیجا جا رہا ہے جس کی وجہ سے صارفین سخت ذہینی عذاب میں مبتلا ہو چکے ہیں صارفین نے متعلقہ حکام اور چیرمین پاکستان ٹیلی کیمونی کیشن اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسلے کا فوری نوٹس لیں ۔
مسلم لیگ الیکشن سے قبل ہی مشکلات کا شکار کارکن ٹکڑوں میں بٹ گئے
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔ مسلم لیگ الیکشن سے قبل ہی مشکلات کا شکار کارکن ٹکڑوں میں بٹ گئے قومی اور صوبائی سیٹوں کے امیدوار سخت پریشان تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 58اور صوبائی حلقہ پی پی 7 تحصیل کلرسیداں کی شرقی یونین کونسلوں میں گزشتہ طویل عرصہ سے مسلم لیگ ن واحد پرسراقتدار پارٹی رہی لیکن علاقہ کی پسماندگی دور نہ ہو سکی اور حالیہ الیکشن میں قومی اور صوبائی امیدوار کا ان علاقوں میں ا بھی تک کوئی اتا پتا نہیں جس کی وجہ سے ورکرمایوس اورمشکلات کا شکار ہو کرموجودہ صوتحال سے پارٹی رودبدل کے چانس بڑھتے جار ہے ہیں اسی وجہ سے امیدواراوں کوحلقہ این اے 58کی تحصیل کلرسیداں کی شرقی یونین کونسلوں میں سخت مزاحمت کا سامنا ہے جس کا بلا شبہ فائدہ دوسری پارٹیوں کو ہو گا اور مسلم لیگی امیدواروں کو تحصیل کلرسیداں کی شرقی یونین کونسلوں میں سیاسی مشکلات کا سامنا ہے ۔
ہم پارٹی قیادت کے فیصلے کے پابند ہیں, وائس چیرمین یوسی سموٹ ایڈووکیٹ راجہ عرفان الحق
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری اور وائس چیرمین یوسی سموٹ ایڈووکیٹ راجہ عرفان الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پارٹی قیادت کے فیصلے کے پابند ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے ووٹ بینک کے لیے ڈور ٹو ڈور کام کر رہے ہیں اور یوسی سموٹ کی تعمیر و ترقی کے لیے ترقیاتی کام کروائے انشااللہ آئندہ بھی یوسی سموٹ کی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گئے اور آمدہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے اور ثابت کریں گے کہ یوسی سموٹ میں عمران خان کے بے شمار جانثار موجود ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کا بے تحاشہ ووٹ بینک موجود ہے اور وقت آنے پر ثابت کریں کہ یوسی سموٹ تحریک انصاف کا ناقابل تسخیر قلعہ بن چکا ہے اور یوسی سموٹ کے باشعور عوام پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو ہی ووٹ دیکر کامیاب کریں گے ۔