DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; armed robbery in Choa Khalsa

مسلح ڈاکو نے گن پوانٹ پر موٹر سائیکل ،نقدی اور موبائل چھین کر فرار

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔ تھانہ کلرسیداں میں ایک مربتہ بدامنی نے سر اٹھالیا مسلح ڈاکو نے گن پوانٹ پر موٹر سائیکل ،نقدی اور موبائل چھین کر فرار بیول روڈ چوآ خالصہ میں ڈاکو نے اندھیر نگری مچا دی بیول روڈ چوآ خالصہ پر دن دیہاڑے ڈاکو نے پیدل گھر جاتے ہوئے شہر ی کو گن پوانٹ پر لوٹ لیا جبکہ دوسری واردات چاند رات کو نامعلوم ڈاکووں نے بیول روڈ چوآ خالصہ پر واقع پلی پررات کی تاریکی میں گن پوائنٹ پر احسن نامی لڑکے سے موٹر سائیکل نقدی ،موبائل فون چھین لیااس واقعہ کی اطلاع تھانہ کلرسیداں پولیس کو دے دی گئی آئے روز ڈاکیتی کی وارداتوں سے عوام پریشان ہو چکے ہیں چوآ خالصہ بیول روڈ پر ڈاکیتی اور موٹر سائیکلوں کی ڈکیتی سے موٹر سائیکل سوار سخت پریشان ہونگے اور مجبورا پیدل چلنا شروع کر دیا عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس ،سی پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

پنجاب پیٹرولنگ پولیس انتظامیہ کے لحمہ فکریہ

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔ پنجاب پیٹرولنگ پولیس کی گشت پر معمور ہونے والی گاڑی کھٹارا بن کر پولیس چوکی شاہ خاکی کے سامنے روڈ پر کھڑی نظر آتی ہے جو پنجاب پیٹرولنگ پولیس انتظامیہ کے لحمہ فکریہ ہے پنجاب پڑولنگ پولیس چوکی شاہ خاکی کو ایک گشت وین فراہم کی گئی جس کو شاہراہ کشمیر پر کشت کے لیے استعمال کیا جاتا تھا جو آج کل کٹھارا بن کر پولیس چوکی کے باہر روڈ پر کھڑی عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ذرائع کا کہنا ہے ایک ماہ سے زائد وقت گزر گیا شاہ خاکی پولیس کی وین کھٹارا بنی کھڑی ہے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ اعلی احکام کو درخواست دے چکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی وین کی خرابی کی وجہ سے شاہراہ کشمیر پر گشت نہیں ہو سکتی یہاں پر سفر کرنے والے مسافر اور ڈارئیور عدم تحفظ کا شکار ہیں اور شاہراہ کشمیر ڈاکو راج کے نام مشہور ہو چکی ہے کھٹارا گاڑی پولیس انتظامیہ کی غفلت کی نشاندہی کرتی ہے مسافروں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں محفوظ سفری سہولتوں کی فراہمی پولیس انتظامیہ کا اہم اقدامات ہونا چاہیے 

عام انتخابات میں مسلم لیگ ن مقبول ترین جماعت بن کر سامنے آئے گی

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔ چیرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ محمد ندیم نے کہا کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن مقبول ترین جماعت بن کر سامنے آئے گی مسلم لیگ ن کی قیادت نے میرٹ پر فیصلے کیے اور اچھے امیدوار میدان میں لائے حلقہ پی پی 7میں راجہ محمد علی عوام دوست کی بنیاد پر انتخابات میں میدان ماریں گے راجہ محمد علی کی عوامی خدمت اور انقلابی منصوبہ جات کی تکمیل کے تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی اور آزاد امیدوار مقابلہ نہ کرسکیں گئے 2018کے الیکشن کا مستقبل مسلم لیگ ن کا ہی ہو گا راجہ محمد علی کی الیکشن مہم پوری دیانیداری ،محنت اور لگن سے چلاوں گا ااور انشااللہ ان کی توقعات پر پورا اتروں گا یونین کونسل دوبیرن کلاں میں مسلم لیگ ن کا بول بالا ہو گا

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button