DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; PPP Supporters announce to back oppostion

پیپلز پارٹی کو دھچکا،کئی رہنماؤں نے تحریک لبیک کی حمایت کا اعلان

آئندہ عام انتخابات کے لئے تحریک لبیک یا رسول اللہ کی پیش قدمی !پیپلز پارٹی کو دھچکا،کئی رہنماؤں نے تحریک لبیک کی حمایت کا اعلان کر دیا تحریک لبیک مسلم لیگ ن کی صفوں میں بھی گھسنے میں کامیاب ہو گئی امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن ہے جس کے بعد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے جائیں گے ،تحریک لبیک یارسول اللہ کے امیدواربرائے پی پی سات حافظ منصور لنگڑیال نے پیش قدمی شروع کر رکھی ہے یہ پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے کارکن توڑنے میں مسلسل کامیاب ہو رہے ہیں گزشتہ شام پیپلز پارٹی کے سابق رکن ضلع کونسل راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ ،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ جاوید اختر لنگڑیال اور دیگر نے تحریک لبیک کے امیدوار حافظ منصور لنگڑیال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جماعت اہل سنت کے رہنما سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے سرپرست اعلیٰ پیر سید منصور حسین شاہ نے بھی تحریک لبیک کی حمایت کا اعلان کیا ہے مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈاکٹر علی اصغر اور سہوٹ سے محمد فیاض سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے سابق صدر حاجی محمد صغیر نے بھی تحریک لبیک کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جس سے تحریک کی حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ جاوید اختر لنگڑیال نے بتایا کہ انہوں نے برادری کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے حلقہ پی پی سات سے تحریک لبیک کے امیدوار حافظ منصور لنگڑیال کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور انکا یہ اعلان صرف حلقہ پی پی سات تک محدود ہے وہ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ پرویز اشرف کی حمایت کرتے ہیں ۔

حلقہ این اے انسٹھ اور پی پی دس کی سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ

حلقہ این اے انسٹھ اور پی پی دس کی سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ،پیر کی شام سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چکری میں مخالفین کو چیلنج دے کر سیاسی ٹمپریچر میں ایک دم اضافہ کر دیا ان کی توپوں کا رخ مسلم لیگ ن کے متوقع امیدواروں کی جانب تھا جنہیں للکارتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وہ ٹکٹ رکھنے والوں کو سیاسی میدان سے بھگا کر دم لیں گے ادھر گزشتہ دس برس ان کے ساتھ رکن پنجاب اسمبلی رہنے والے کلرسیداں سے انجینیئرقمر الاسلام راجہ بھی ان کے مقابلے میں دونوں نشستوں سے امیدوار ہیں اور انہوں نے بائیس جون سے چک بیلی خان کے علاقے سے ہی انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے سوشل میڈیا میں ان کے اٹھائے گئے سوالات نہ صرف دلچسپ ہیں بلکہ ان پر سحر حاصل بحث بھی ہورہی ہے اوراس وقت اس نشست پر چوہدری نثار علی خان اور انجینیئر قمر الاسلام ہر جگہ موضوع بحث بنے ہوئے ہیں جبکہ اس نشست پر پی ٹی آئی کی جانب سے چوہدری نثارکے دیرینہ حریف غلام سرور خان کی نامزدگی ہو چکی ہے گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے کرنل اجمل صابر بھی میدان میں موجود ہیں اس نشست پر مسلم لیگ ق کے رہنما محمد بشارت راجہ ،پیپلز پارٹی کے کامران اسلم اور دیگر امیدوار بھی موجود ہیں مگر تناؤ چوہدری نثار علی خان اور مسلم لیگ ن کے انجینیئر قمر الاسلام کے درمیان بڑھ رہا ہے آنے والے ایام مسلم لیگ ن سے دیرینہ وابستگی رکھنے والے لوگوں کے لیئے بھی امتحان سے کم نہ ہوگا ۔

ہم نے صرف بھوک اور پیا س کے سوا کچھ بھی حاصل نہ کیا۔ڈاکٹرساجدالرحمن

 ممبراسلامی نظریاتی کونسل، ممتازعلمی وروحانی شخصیت پروفیسرڈاکٹرساجدالرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف نے کہاہے کہ رمضان المبارک کے پورے ماہ کے روزے رکھنے کے باوجود اگرہم میں انقلاب پیدا نہ ہوسکے توسمجھ لیں کہ ہم نے صرف بھوک اور پیا س کے سوا کچھ بھی حاصل نہ کیا۔ رمضان کااصل مقصد ایک مردمومن میں ایسی انقلابی تبدیلیاں پیدا کرناہے جس سے وہ انسانیت کے لئے محبت وراحت کامجسم بن جائے۔ وہ اللہ کااطاعت گزار اور فرمانبردار بندہ بن کر سچا اور پکا مومن بن جائے۔ وہ مسجدالہاشم بگھارشریف میں عیدالفطرکے بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہاکہ اس ماہ مقدس میں قرآن کانزول ہوا، تاکہ انسانیت پر صراط مستقیم روزروشن کی طرح عیاں کردی جائے۔آج ہم نے قرآن سے اپناتعلق توڑ لیاہے جس کے باعث ہم انفرادی اور اجتماعی سطح پر گوناں گوں مسائل پر بری طرح پھنس چکے ہیں۔انھوں نے کہاکہ اگرآج بھی امت اپناٹوٹا ہو اتعلق اس کتاب مبین سے مستحکم کرلے توعظمت رفتہ بڑھ کرہمارے قدم چوم لے گی۔

بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ر مضا ن ا لمبا ر ک کے آخری روز ملک کے د یگر حصو ں کی طر ح کلر سید اں ا و ر گر د و نو ا ح میں تیز ہو ا ؤ ں کے بعد با ر ش سے مو سم خو شگو ا ر ہو گیا جس سے روزہ داروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ۔ جمعہ ا لمبا ر ک کے ر و ز سارا دن موسم گرد آلود رہا تا ہم شام کے وقت تیز ہواؤں کے بعد بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس پر لو گو ں نے سکھ کا سا نس لیا ۔

کلر سیداں اور گردونواح میں عید الفطر سکے اجتماعات ہوئے

کلر سیداں اور گردونواح میں عید الفطر سکے اجتماعات ہوئے جن میں آئمہ کرام نے دین اسلام کے غلبے کے لیے امت کو احکامات خداوندی اور ارشاد ات مصطفی پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ضابطہ حیات ہے جس میں بنی نوع انسان کے تمام مسائل کا حل موجود ہے ۔کلر سیداں میں جا مع مسجد بلا ل، جامع مسجد نور ،جامع مسجد شیخاں،جامع مسجد سیداں،جامع غوثیہ معصومیہ،چوآ خالصہ میں جامع مسجد اکبری،جامعہ مسجد حنفیہ ،دارالعلوم انوار القرآن ،جامعہ مسجدفاطمۃ الزاہرہ ،مسجد قباء موہڑہ وینس کنوہا ،انوار مدینہ چمبہ پیر موہڑہ وینس کنوہا اور جامعہ مسجد گلزار حبیب چوکپنڈوری میں روح پروراجتماعات منعقد ہوئے جہاں آئمہ کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمان دنیا بھر میں خوار ہیں تو اس کی بنیادی وجہ اسلام سے رو گردانی ہے۔ اسلام ہمارے حلق سے نیچے نہیں اترا ،ہم محض نام کے مسلمان بن کر رہ گئے ہم وہ مسلمان ہیں جنہیں آج دیکھ کر اغیار بھی شرماتے ہیں۔ہمیں دین و دنیا اور آخرت کی نجات کے لیے اسلام سے رجوع کرنا ہو گا اس موقع پر ملک کی سلامتی ،خوشحالی ،مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

کلر سیداں پولیس نے گودام سے مال چوری کرنے اور رقم ادا کرنے کی بجائے قتل کرنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

کلر سیداں پولیس نے گودام سے مال چوری کرنے اور رقم ادا کرنے کی بجائے قتل کرنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کر لیا ۔ڈاکٹر نوید افسر ولد محمد افسر سکنہ دیوالیاں چکوال نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میں گزشتہ چار سال سے لیز کا ڈسٹری بیوٹر ہوں اور میرا آفس اور گودام کلر سیداں شہر چوآ خالصہ روڈ پر واقع ہے۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے میرے گودام سے سٹاک میں مسلسل کمی ہونا شروع ہو گئی،حسا ب کرنے پر معلوم ہوا کہ میرے گودام سے تقریب چار ٹن سٹاک جس کی مالیت 22 لاکھ 30 ہزار روپے بنتی ہے چوری ہو چکا ہے۔میں نے اپنے دوست یثرب کے ساتھ مل کر مختلف اوقات میں رائیکی شروع کر دی اور ایک رات تقریبا 3 بجے اپنے سیلز مین محمد آزاد ولد محمد سرور کو گودام سے مال چوری کر کے گاڑی میں لوڈ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیااور اس کے ساتھ جو کہ ہمارے لئے نامعلوم تھا ،بھاگ گیا۔آزاد نے میری منتیں کرنی شروع کر دیں اور میرے پاؤں پکڑ لئے اور رونا شروع کر دیااور یقین دہانی کروائی کہ میں پوری رقم واپس کردونگااور مجھ سے مہلت مانگ لی۔میں نے کہا کہ مجھے اسٹام لکھ کر دے دیں۔ہم جب اسٹام لکھوانے اسٹام فروش کے پاس گئے تو اس نے اپنی اصل رقم دینے سے انکار کر دیا اور مجھے دو لاکھ تیس ہزار کی چوری کا اسٹام لکھ کر دے دیااور اصل رقم سے منحرف ہو گیا اور اب رقم واپس کرنے کی بجائے دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں ۔

پولیس پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری کی رپورٹ پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج

کلر سیداں پولیس نے گاڑی میں کھلے عام پٹرول اور ڈیزل لوڈ کر لے جانے پر پنجاب ہائی وے پولیس پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری کی رپورٹ پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے پٹرول قبضہ میں لے کر گاڑی کو تھانے بند کر دیا۔پنجاب ہائی وے پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ اسی دوران سوزوکی نمبری آر آئی ایس 185 جو چوکپنڈوری سے کلر سیداں کی طرف آ رہی تھی کو روک کر چیک کیا گیا تو اس میں تین عدد ڈرم لوڈ کئے ہوئے تھے جن میں سے دو ڈرموں میں 420 لیٹر پٹرول اور تیسرے ڈرم میں 210 لیٹر ڈیزل پایا گیا ۔ڈرائیور نے بعد از دریافت اپنا نام جمشید سکنہ گولین بیول بتایا اور ساتھ بیٹھے شخص نے اپنا نام غلام رسول سکنہ موہڑہ ملکاں بیول
بتایا سے اجازت نامہ طلب کیا گیا جو بر موقع پیش نہ کر سکے۔

حلقہ پی پی سات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی تبدیلی کی اطلاعات

حلقہ پی پی سات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی تبدیلی کی اطلاعات ،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود سلطان نے حلقہ پی پی سات سے الیکشن لڑنے کے لیئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے مگرآخری روز ان کے چچا سابق ناظم یوسی سموٹ چوہدری محمدایوب نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے جبکہ انہوں نے پارٹی ٹکٹ کے لیئے درخواست ہی نہیں دی تھی پارٹی کے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے ہیں اور اطلاعات یہ ہیں کہ یہاں سے چوہدری محمد ایوب کو امیدوارنامزد کرنے کی خبریں ہیں اس صورت میں چوہدری ظہیر محمود دستبردار ہو جائیں گے۔ 

 

Show More

Related Articles

Back to top button