DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Eid Highlights from Jabber region

عید الفطرکے موقع پر اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح کی جھلکیاں

درجنوں منچلے نوجوانوں نے موٹر سائیکلوں کی بانسریاں نکال کر دھان گلی پل پر جاتے ہوئے اودھم مچائے رکھا جس کے باعث نوجوان ہسپتالوں میں پہنچ گئے 
عید الفطر سے قبل بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہی 
مرکزی جامع مسجد اسلام پورہ جبر سمیت دیگر مساجد میں بڑے بڑے اجتما ع ہونے کے باوجود پولیس چوکی کے اہلکار سیکوریٹی کے حوالے سے کہیں دکھائی نہ دئیے 
لوگوں نے اپنی خریدار ی انتیسویں رمضان مبارک میں ہی مکمل کر لی پچھلے سال کی نسبت اس سال بھی خریداری کے دوران رش دیکھنے کو ملا
نماز عید ساڑھے 8بجے شروع ہو گئی تھی نماز عید کے بعد لوگ ایک دوسرے کے گلے مل کر مبارکبادیں دیتے رہے 
سیاسی لوگ عید کے موقع پر گلے ملتے ہوئے ووٹ مانگتے ہوئے دکھا ئی دئیے اور گھرپر بن بلائے مہمان کی مثال بنتے رہے 
عید الفطر کے دن ہوٹل مالکان چائے کا ریٹ بیس سے بڑھا کر تیس روپے فی کپ وصول کرتے رہے

اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں عید الفطر مذہبی عقیدت اور جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی مرکزی جامع مسجد اسلام پورہ جبر سمیت گردونواح کی مساجد میں بڑے بڑے اجتماع منعقد ہوئے جس میں سب سے بڑا اجتماع مرکزی جامع مسجد اسلام پورہ جبر میں منعقد ہوا جس میں خطیب پروفیسر نثا ر االرحمن صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ عید الفطر اعمال و عبادات کے انعام کے حصول کا دن ہے رمضان مبارک میں عبادت کرنے سے گناہ خشک پتوں کی طرح جڑ جاتے ہیں نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک میں امن و سلامتی فلسطین یمن شام کشمیر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی 
جبر(نامہ نگار)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف عوام کی دلوں کی دھڑکن ہیں اور دھڑکن کو الگ کرنا نا ممکن ہے راجہ پرویز اشرف نے خطہ پوٹھوار کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ہر دور میں ایم این اے منتخب ہوتے رہے مگر تاریخ گواہ ہے کہ جو خدمات راجہ پرویز اشرف کی تحصیل گوجرخان کے لیے ہیں وہ نہ تو راجہ جاوید اخلاص کی ہیں اور نہ ہی تحصیل گوجرخان کاکوئی اور شخص خدمت کے اس منصب تک پہنچ سکاہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی بیول کے صدر اور انجمن تاجران بیول کے سابق صدر حافظ عمران منظورنے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے مزید کہا کہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے میں گیس ، بجلی، سڑکیں ، گوجرخان انڈر پاس ، پاسپورٹ آفس اور ان گنت تحصیل بھر کو بڑے پروجیکٹ دیئے گوجرخان کے نوجوانوں کو روز گار فراہم کیا ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم اُس پارٹی کا حصہ ہیں جس نے غریب عوام کے حقوق کے لیے آواز اُٹھائی اور فخرے پوٹھوار ، فخرے پاکستان راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں ہم زور و شور سے الیکشن کمپین جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہماری عوام بھی اپنے ہردل عزیز لیڈر راجہ پرویز اشرف کو پھر سے پارلیمنٹ میں دیکھنا چاہتی ہے جو ایوان میں اُن کے لیے اپنی آواز بلند کرے۔
جبر(نامہ نگار)سیاسی و سماجی شخصیت ذبیر اظہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر فلسطین تمام اسلامی ممالک عالمی سطع پر اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کی تمام حدیں پار ہوگئیں ہیں اس قدرمسلمانوں پر آئے دن تشدد اور قتل عام کیا جا رہا ہے کہ اس بربریت کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انہوں نے کہا انشا ء اللہ ایک دن ضرورآئے گا جب کشمیر فلسطین ضرور آزاد ہو گا پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے اس مسئلے کو عالمی سطع پر اجاگر کریں ۔

پی ٹی آئی پاکستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے,راجہ سلطان سکندر کیانی

پی ٹی آئی اسلام پورہ جبر کے سنیئر رہنماء راجہ ابراہیم کیانی جنرل کونسلر راجہ سلطان سکندر کیانی اور راجہ لیاقت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے وہ اقتدار میں آ کر ملک پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرئے گی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ملک پاکستان کو صیح طریقے سے لوٹا ہے اور اس کی جریں کھوکھلی کر دی تحریک انصاف نے ہمیشہ نظریاتی سیاست کی عمران خان کا موقف عوام کی دلوں کی آواز بن چکا ہے انہوں نے کہا حلقہ این اے 58چوہدری محمد عظیم اور حلقہ پی پی 8چوہدری محمد جاوید کوثر کو ٹکٹ ملنے پر مبارکبا د پیش کرتے ہیں اور الیکشن میں ان کو واضع اکثریت سے کامیابی دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا چوہدری جاوید کوثر اور چوہدری محمد عظیم منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ان کا کوئی نعم البدل نہیں ہے عوام کی نمائندگی کرنا جانتے ہیں انہوں نے کہا پی ٹی آئی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرئے گی اور آئندہ وزیر اعظم عمران خان ہوں گے 

اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں رمضا ن المبارک کے مقدس مہینے میں بھی مہنگائی کا جن قابو

اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں رمضا ن المبارک کے مقدس مہینے میں بھی مہنگائی کا جن قابو نہ آ سکا دوکانداروں نے خوب لوٹ مچائی عید الفطر کے ایک دن قبل اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہوا چھوٹا گوشت 1000روپے کلو او ر بڑا گوشت 500روپے کلو فروخت ہوتا رہا اسی طرح سبزی فروٹ بھی دوگنے ریٹ پر فروخت ہوتے رہے شہریوں کی جانب سے گوشت کا ریٹ پوچھا جائے تو بات لڑائی جھگڑے تک پہنچ جاتی جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں دفتروں تک محدود رہی اور شہری خودساختہ مہنگائی کرنے والوں کے ہاتھوں لوٹتے رہے 

پیپلز پارٹی کو چاہنے والے آج بھی ہیں , وحید مراد

 پی وائی او یونین کونسل قاضیاں کے صدر وحید مراد ،پی پی یوسی قاضیاں کے صدر بابو پرویز اختر ،مرزا عبدالخالق ،فرحان کامل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس کے پاس غربت ناانصافی ختم کرنے کا واضع منشور ہے پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں عوام کی صیح معنوں میں خدمت کی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے تحصیل گوجرخان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہر سطع پر فندز فراہم کیے رہنماؤں نے کہا این اے 58سے راجہ پرویز اشرف اور حلقہ پی پی 8سے راجہ خرم پرویز کو ٹکٹ ملنا خوش آئندہ ہے راجہ پرویز اشرف اور راجہ خرم پرویز پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں عوام کی گئی خدمت کی بنیاد پر واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گئے انہوں نے کہا یوسی قاضیاں میں پیپلز پارٹی کا دفتر بنا دیا گیا آئندہ ہفتے تک سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اپنے دست مبارک سے باقاعدہ افتتاح کریں گئے اور اس موقع پر ایک جلسہ عام ہو گا جس میں پیپلز پارٹی کے شیدائی اور راجہ پرویز اشر ف کے جانثار ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے ثابت کر دیں گئے کہ پیپلز پارٹی کو چاہنے والے آج بھی ہیں 

سخی بابا سائیں نصیر احمدقلندر بادشاہ کا 7واں سالانہ عرس مبارک

سخی بابا سائیں نصیر احمدقلندر بادشاہ کا 7واں سالانہ عرس مبارک و میلہ مورخہ 26تا 28جون بمقام چمن آباد براستہ چکری وکیلاں خلیفہ حاحبزادہ محمد وحید المعروف جٹ قلندر منعقد ہو رہا ہے جس میں 26جون کو محفل بسلسلہ ختم شریف صبح نو بجے ہو گی اور شام کو نیزہ بازی ہوگی جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف و دیگر پی پی کے کارکن مہمان خصوصی کی خثیت سے شرکت کریں گئے 27جون کو کبڈی میچ ہوگا جس کانقد انقام دو لاکھ روپے بمع ٹرافیاں دی جائیں گی جس کے مہمان خصوصی مرزا ارشد اقبال و دیگر ہوں گے اور رات کو محفل شعر خوانی کا پروگرام ہوگاا اور28جون کو بیل دوڑ ہوگی جس میں ضلع راولپنڈی اسلام آباد اور میرپور کے مہمانوں کو خسوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے بیل دوڑ کے مہمان خصوصی چوہدری محبوب حسین آف لس اور کیپٹن اعجاز احمد و دیگر ہوں گے رات کو محفل شعرخوانی کا بھی پروگرام ہو گا 

جبر بیول پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ایم ندیم رانا منعقد

جبر بیول پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ایم ندیم رانا منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری شیخ محمد اخلاق ،چوہدری مظہرحسین ،شاہد محمود منگی ،ممراز شیخ ،شیخ عابد،مبین ہاشمی ،یٰسین ہاشمی ،چوہدری طاہر وسیم ،راجہ نوید قاضیاں سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں کلرسیداں سہوٹ کلیال سنیئر صحافی چوہدری محمد الفت کے چچا چوہدری محمد ریاست کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اورمرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی گئی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button