DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Late Haji Tikka Khan stone lifting contest held in Behar Kalyal

جاتلی کے علاقہ بہیر کلیال میں حاجی ٹکا خان (مرحوم ) کی یاد میں پتھر اُٹھانے کے مقابلے کا انعقاد

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ 
جاتلی کے علاقہ بہیر کلیال میں حاجی ٹکا خان (مرحوم ) کی یاد میں پتھر اُٹھانے کے مقابلے کا انعقاد جس میں ضلع بھر کے پہلوانوں نے حصہ لیاٹکا خان کے نواسے نے سب سے زیادہ وزنی پتھر اُٹھا کر اول جبکہ عبدالرفع نے دوسری پوزیشن حاصل کی مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف تھے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن کی یاد میں آج یہ پتھر اکھاڑے کا میدان سجایا گیاوہ بزرگ ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں جب کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں تو ہسپتال ویران ہو جا تے ہیں میری دعا ہے کہ کھیل کے میدان آباد ہوں علاقے میں تعمیر و ترقی ہو اور آپ خوشحال ہوں انہوں نے مزید کہا جب میں نے ٹانویں دربار پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا تھا تو اس وقت حاجی ٹکا خان، حاجی منظور حسین امیر اکبرنمبردار،حاجی مہربان (مرحوم) جو آج ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں لیکن ان کی یادیں ہمارے ساتھ ہیں مندرہ چکوال ،سوہاہ چکوال سڑکوں کی تعمیر ،تحصیل گوجرخان کے گھر گھر میں گیس کی فراہمی یہ سب آپ کی پرچی کے طفیل سے ہی ممکن ہو سکا جو آپ نے مجھے 2008 میں دی تھی آپ کی پرچی میں طاقت ہے اب الیکشن کے دن آ چکے ہیں 25 جولائی کو ایک مرتبہ پھر پرچی کا دن آ گیا ہے آپ اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی اور بچوں کے مستقبل کے ساتھ انصاف کریں اُ میدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 9چوہدری سرفرازخان ،وائس چیرمین راجہ ذیشان اکبر ،چیرمین یونین کونسل جھونگل ثقلین اعجاز جنجوعہ ، چیرمین یونین کونسل کوری دولال مامون قریشی ،اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button