DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Sajid Mahmood Bhatti visits Bewal

ساجد محمود بھٹی کا دورہ بیول

ٹیٹس کو نے عوام کو بہت بے وقوف بنالیا ہے ۔اب نہیں!10سالہ با دشاہی جمہوریت عوام کو ڈلیور نہیں کر سکی ق لیگ کا ہر ورکر اور ووٹر مضبوط منظم خوشحال پاکستان کا خواہاں ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ق)کے مرکزی رہنما ساجد محمود بھٹی نے دورہ بیول کے موقع پر صحافیوں سے اپنی گفتگو میں کیا ۔ساجد محمود بھٹی نے کہا ہم چوہدری نثار علی خان کی بحیثیت وزیر داخلہ کی کارکردگی کے متحرف ہیں ۔پاکستانی اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر گامزن سیاسی جماعت کے امیدواروں کے پوسٹروں پر چوہدری نثار علی خان کی حمایت و تصویر ملک و قوم کے لئے کام کرنے والوں کیلئے قابل تشویش ہے ہم اپیل کرتے ہیں کہ گروپ کے نام پرعوام کو بے وقوف بنانے والے امیدواروں کے پوسٹروں سے اپنی تصویر ختم کرنے کا حکم دیں۔ساجد بھٹی نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) ملکی بقاء اور سالمیت پر یقین رکھتی ہے کسی سازشی کو ملک کیخلاف سازش یا ہنگامہ آرائی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے NA-58سے کامیابی حاصل کر کے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کو گفٹ کریں گے۔

تحریک انصاف کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے, چوہدری جاویدکوثر ایڈووکیٹ

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ تحریک انصاف کے رہنما واُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 08چوہدری جاویدکوثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کی آمد کے ساتھ ہی تحصیل گوجرخان میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور لوگ جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور تحریک انصاف کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مخالفین کو اپنی شکست سامنے دکھائی دے رہی ہے اور وہ اپنی شکست سے خوفزدہ ہیں ان خیالات کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے پانچ سالہ دوراقتدار میں تحصیل بھر میں کوئی بھی قابل ذکر ترقیاتی کام نہ کیا جس کی وجہ سے آج تحصیل گوجرخان مسائل کا گڑھ بن چکی ہے لیگی قائدین صرف اقتدار کے مزلے لوٹنے میں ہی مگن رہے اور پانچ سالہ دورا قتدار میں عوام کے مسائل سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر لی جس کیو جہ سے عوام میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے اور اب اُن کی نظریں صرف اور صرف تحریک انصاف پر ہی مرکوز ہیں جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرئے گی اور ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرئے گئی۔

تعزیتی اجلاس

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثیپریس کلب بیول کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت شفیق الرحمن وارثی منعقد ہوا جس میں جہانگیر افضل،چوہدری اخلاق،راجہ طارق ایوب،ڈاکٹر شعیب،چوہدری فراز ،وقاص الرحمن وارثی،شیخ شبیر،ملک محمد انجم، یاسر کیانی،عتیق الرحمن ،قاضی کلیم ، مزمل علی سدھن، آصف راجو،عرفان یونس نے شرکت کی اجلاس میں دوبیرن کلاں کے صحافی منیر چشتی کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہا ر کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔

Below; Video by Iftikhar Warsi

 

Show More

Related Articles

Back to top button