GujarKhanDailyNews

Gujar Khan; Journalist given iftari at Riaz House, Daultala

ریاض ہاوس دولتالہ میں گذشتہ روز پر یس کلب دولتالہ کے اعز از میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب

 رمضان المبارک صبر،رواداریاور بر داشت کا درس دیتا ہے روزے کے فلسفے کو سمجھ کر اس پر عمل پیرا ہو نے سے قلبی اطمینان حاصل کیا جا سکتا ہے ماہ مقدس کے دوران زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کے لیے ہمیں اپنے اردگر د غریب اور مسکین مسلمانوں کا بھی خصوصی خیال رکھنا چاہیے تاکہ وہ بھی رمضان کی خو شیوں اور بر کتوں میں شامل ہو سکیں ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن خادم انسا نیت اکرام ریاض نے ریاض ہاوس دولتالہ میں گذشتہ روز پر یس کلب دولتالہ کے اعز از میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کر تے ہو ئے کیا افطار ڈنر میں صدیق راجہ صدیق کیانی،محمد نجیب جرال،چوہدری صغیر احمد،چوہدری عامر مقبول،یاسر مغل،ضیغم نقوی،خرم شاہ،رفیع اعجاز،ملک طاہر نے شرکت کی انہوں نے بتایا کہ یکم رمضان سے لے کر 30رمضان تک روزانہ مندرہ چکوال روڈ پر افطاری کا عمل جاری ہے جہاں روزانہ غریب ،مستحق اور عام شہری روزہ افطار کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ روزہ دار کی خدمت کر نے مجھے دلی سکون اور قلبی راحت محسوس ہوتی ہے

عوام پیپلز پارٹی کو امیدوں کا مرکز سمجھتی ہے, پیپلزپارٹی پی پی 9کے امیدوار چوہدری سرفر از خان

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پیپلزپارٹی پی پی 9کے امیدوار چوہدری سرفر از خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکن بلاول بھٹو جیسی نوجوان قیادت پر مکمل اعتماد ہے آنے والے الیکشن میں پی پی چاروں صوبوں میں پہلے سے کئی گناہ زیادہ متحرک ہوچکی ہے صوبہ پنجاب میں اکثر یت حاصل کر یں گے مرکز سمیت پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہو گی قیادت نے جواعتماد کیا اس پر پورا اترنے کی بھرپور کو شش کر وں گا پی پی نو میں تمام کارکن راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں متحد ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز موہڑہ حیات میں حاجی راشد زمان کی طرف سے دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پی پی جب بھی اقتدار میں آئی عوام کی معیار زنذگی بلند ہوا عوام پیپلز پارٹی کو امیدوں کا مرکز سمجھتی ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے عوام کو سوائے مایوسی کی کچھ نہیں دیا منتخب نما ئندے اسمبلی میں گو جر خان کی تعمیرو ترقی کے لیے ایک لفظ تک نہیں بولے انہوں نے کہا کہ گوجر خان کے عوام راجہ پرویز اشرف کے سنہری دور کو یاد کر تے ہیں انشاللہ پی پی گوجر خان کی تینوں سیٹوں سے کلین سویپ کر ئے گی اور ترقی کا سفر ایک بار پھر شروع کر ئے گا افطارڈنر میں پر یس کلب دولتالہ کے صدر راجہ صدیق کیانی اور دیگر عہداروں کے علاوہ راجہ خرم عز یز،مناظر حسین کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی

تمام مسلمان آپس میں اختلافات دور کر کے محبت اور بھائی چارے کا رشتہ کا قائم کریں, سعد قریشی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما سعد قریشی نے کہا کہ عید خوشیاں بانٹنے اور سمیٹنے کا نام ہے اس تہوار کو اللہ رب العزت نے مسلمانوں کے لئے سچی خوشی کا پہلو رکھا ہے اس دن تمام مسلمان آپس میں اختلافات دور کر کے محبت اور بھائی چارے کا رشتہ کا قائم کریں اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہاکہ اُمت مسلمہ کوچایئے کہ معاشرے میں مظلوم ، بیوہ ، یتیم اور نادان افراد کو عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ رکھیں تاکہ اخوت و محبت کا رشتہ قائم رہ سکیں۔

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *