DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Hafiz Imran Manzoor backs PPP candidate Raja Parvez Ashraf

راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں ہم زور و شور سے الیکشن کمپین جاری رکھے ہوئے ہیں, حافظ عمران منظور

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور دھڑکن کو الگ کرنا نا ممکن ہے راجہ پرویز اشرف نے خطہ پوٹھوار کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ہر دور میں ایم این اے منتخب ہوتے رہے مگر تاریخ گواہ ہے کہ جو خدمات راجہ پرویز اشرف کی تحصیل گوجرخان کے لیے ہیں وہ نہ تو راجہ جاوید اخلاص کی ہیں اور نہ ہی تحصیل گوجرخان کاکوئی اور شخص خدمت کے اس منصب تک پہنچ سکاہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی بیول کے صدر اور انجمن تاجران بیول کے سابق صدر حافظ عمران منظورنے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے مزید کہا کہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے میں گیس ، بجلی، سڑکیں ، گوجرخان انڈر پاس ، پاسپورٹ آفس اور ان گنت تحصیل بھر کو بڑے پروجیکٹ دیئے گوجرخان کے نوجوانوں کو روز گار فراہم کیا ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم اُس پارٹی کا حصہ ہیں جس نے غریب عوام کے حقوق کے لیے آواز اُٹھائی اور فخرے پوٹھوار ، فخرے پاکستان راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں ہم زور و شور سے الیکشن کمپین جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہماری عوام بھی اپنے ہردل عزیز لیڈر راجہ پرویز اشرف کو پھر سے پارلیمنٹ میں دیکھنا چاہتی ہے جو ایوان میں اُن کے لیے اپنی آواز بلند کرے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button