DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Man murders his cousin in Dhok Hayat Ali

گوجرخان قتل کی واردات ،نوجوان نے فائرنگ کرکے 15سالہ کزن کو قتل کردیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
گوجرخان قتل کی واردات ،نوجوان نے فائرنگ کرکے 15سالہ کزن کو قتل کردیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی،ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ نے بتایا کہ وارڈنمبر16ڈھوک حیات علی کے رہائشی دانیال دانی ولد اخلاق حسین نے اپنی ماموں ذاد م دختر مطلوب حسین جوکہ اسی محلہ میں رہائش پذیر ہے کوفائرنگ کرکے قتل کردیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ گوجرخان موقع پر پہنچ گئی ،نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کردیا گیا جہاں پولیس تھانہ گوجرخان مصروف تفتیش ہے،وجہ عناد معلوم نہ ہوسکی

گوجرخان، اندرون شہر جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی پارکنگ

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
گوجرخان، اندرون شہر جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی پارکنگ اور چوک گوجرخان میں ویگنوں کے غیر قانونی اسٹینڈ جی ٹی روڈ سے گزرنے والی ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا باعث ہے موٹر وے پولیس نے تمام ترتوجہ لوڈر گاڑیوں کے چالان کرنے پر مرکوز کررکھی ہے جبکہ باقی ماندہ ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں عام ہیں جس پر کوئی ایکشن نہ لینا موٹر وے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اندرون شہر میں قائم جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی پارکنگ کا خاتمہ کیا جائے چوک گوجرخان سے ویگنوں کا اسٹینڈ ختم کرایا جائے تاکہ جی ٹی روڈ سے گزرنے والی ٹریفک کی روانی برقرار رہ سکے

مسلم لیگ ن کی حکومت نے پانچ سال اپنے دور اقتدار میں صحیح معنوں میں عوام کے مسائل پر توجہ دے کر حق نمائندگی ادا کیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
مسلم لیگ ن کی حکومت نے پانچ سال اپنے دور اقتدار میں صحیح معنوں میں عوام کے مسائل پر توجہ دے کر حق نمائندگی ادا کیا میاں محمدنوازشریف جس برق رفتاری کے ساتھ ملک بھر میں تعمیر وترقی کا سفرشروع کر کے عوام کے مسائل اور مشکلات کا خاتمہ کیا وہ لائق تحسین ہے آمدہ انتخابات میں بھی فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی اورترقی کا پہیہ اسی طرح چلتا رہے گا ان خیالا ت کااظہار مسلم لیگی رہنما امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی آٹھ راجہ علی اصغرنے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے آمدہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ کارکردگی کی بنیاد پر کلین سویپ کرے گی اور مخالفین کو ایک بار پھر عبرتناک شکست کا سامنا ہوگا عوام جانتے ہیں کہ ملک میں صحیح معنوں میں تعمیر ورقی کا سلسلہ میاں محمد نوازشریف نے ہی شروع کیا اور عوام کے مسائل اور مشکلات کا خاتمہ کیا راجہ علی اصغر نے کہا کہ آمدہ انتخابات میں ملک بھر سے مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے عوام کی خدمت کا سلسلہ اسی محنت کے ساتھ جاری رکھے گی عوام میاں محمد نوازشریف کے ساتھ ہیں 

 

Show More

Related Articles

Back to top button