AJKDailyNews

Chakswari; Haji Ch Jamshaid appointed principal at Slon Kotli school

حاجی چودھری جمشیدحسین کوپرنسپل گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول سلون کوٹلی ترقیاب ہونے پردلی مبارک باد

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ آزادکشمیرسکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی راہنماؤں راجہ محمدیوسف اورچودھری اللہ دتہ بسمل نے ممتازماہرتعلیم چودھر ی محمدادریس کوپرنسپل گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول خالق آباد ممتازماہرتعلیم محمداعجاز خان کوپرنسپل گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول اندرلہ ناڑ کوٹلی اور ممتازماہرتعلیم حاجی چودھری جمشیدحسین کوپرنسپل گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول سلون کوٹلی ترقیاب ہونے پردلی مبارک باد پیش کی ہے ان کی ترقیابی پردلی مسرت کااظہارکرتے ہوئے ان کی ترقیابی کازبردست خیرمقدم کیاہے انہیں ان کی شاندارخدمات پرخراج تحسین پیش کیاہے اورکہاہے کہ ترقیاب ہونے والے ممتازماہرین تعلیم خدداد صلاحیتوں کے مالک ہیں تجربہ کارکہنہ مشق باصلاحیت فرض شناس آفیسران ہیں اورانشاء اللہ وہ اپنے وسیع تجربات اوراعلی صلاحیتوں کی بدولت محکمہ کی توقعات پر پورااترنے میں کامیا ب ہوں گے اوروہ اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے 

حاجی چودھری محمدصادق مرحوم ومغفور کی 16ویں برسی نئی آبادی بوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم میں عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔۔۔۔ چودھری محمداعجاز چودھری محمدشوکت چودھری محمدطارق حاجی چودھری محمدریاض چودھری محمدفیاض کے والدمحترم اورچودھری محمدآفتاب بابو چودھری محمدافتخار کے چچامحترم حاجی چودھری محمدصادق مرحوم ومغفور کی 16ویں برسی نئی آبادی بوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم میں عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے مسجدفیضان مدینہ نئی آبادی بوعہ میں قر آنی خوانی اوردعائیہ تقریب کااہتما م کیاگیااس موقع پرافطارپارٹی کااہتمام کیاگیادعائیہ تقریب اورافطارپارٹی میں سیاسی وسماجی شخصیات اورعوام علاقہ نے شرکت کی صوبیدار محمدحسین مرحوم کیپٹن محمدسلیم مرحوم حاجی محمدخلیل مرحوم حاجی محمداقبال مرحوم اورمحمدخالدمر حوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی چودھری اللہ دتہ بسمل حاجی چودھری محبوب الرحمن انجم ڈاکٹرراجہ عبدالرزاق چودھری محمدموسی حوالدار (ر) محمداقبال خالدمحمود ٹھیکیدار محمددادوخان عبدالقیوم فریدعزیز احسان اعظم محمدفریدمحمدشبیرسمیت دیگرشخصیات نے شرکت کی مسجدفیضان مدینہ کے مدرس و امام قاری عبدالمجیدنے دعاکرائی 

انتقال پرملا ل پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)چودھری محمدخلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین حاجی علی اصغرچودھری (ر)پرنسپل صدر معلم خالدمحموراجہ محمدیوسف راجہ محمدافسر اورچودھری اللہ دتہ بسمل پریس سیکرٹری انجمن اساتذہ جموں وکشمیرضلع میرپورنے وزیربلدیات آزادکشمیرراجہ نصیراحمدخان کی والدہ محترمہ کے انتقال پرملا ل پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)چودھری بشارت حسین صدر مسلم لیگ ن فیض پورشریف اورسیکرٹری جنرل راجہ تفسیراحمدخان راجہ مظہراقبال خواجہ محمدادر یس نے وزیربلد یات آزادکشمیرراجہ نصیراحمدخان کی والدہ محترمہ کے انتقال پرملا ل پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سیاسی وسماجی راہنماؤں حاجی چودھری محمدسوارخان چودھری محمداعظم لالہ مندری راجہ حمیداللہ خان راجہ بابو حاجی چودھری مقصوداحمدطاہرحاجی چودھری محمدسلیم حاجی چودھری منظورحسین چودھری محمداعظم کوٹھوی چودھری محمداعجاز چودھری منیراخترچودھری غضنفراقبال اورچودھری اورنگ زیب اورمنشی چودھری عبدالرشیدآف بوعہ نے پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے نائب صدر ساجدعلی قریشی کے بڑے بھائی محمدزبیرقریشی کے انتقال پرملا ل پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے 

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)حاجی اخلاق احمددانش صدر معلم قائداساتذہ چودھری مہربان علی اور انجمن اساتذہ جموں وکشمیر ضلع میرپور کے پریس سیکرٹری راہنماچودھری اللہ دتہ بسمل نے پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے نائب صدر ساجدعلی قریشی کے بڑے بھائی محمدزبیرقریشی کے انتقال پرملا ل پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے 

Show More

Related Articles

Back to top button